بھارتی پنجاب میں سیلاب سے 30 افراد ہلاک ہوگئے، ریاست کے تمام 23 اضلاع سیلاب زدہ قرار دیدیئے گئے، درجنوں ہیلی کاپٹرز اور 100 سے زائد کشتیاں امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق، سیلاب نے پنجاب کے بیشتر علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اور درجنوں ہیلی کاپٹرز اور 100 سے زائد کشتیاں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ حکام نے 20 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا ہے اور سیکڑوں امدادی کیمپ قائم کیے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب، بھگوت مان نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ سیلاب زدگان کے لیے مدد کریں۔ ان کا کہنا ہے کہ ریاست کو 1988 کے بعد سے سب سے بدترین سیلاب کا سامنا ہے۔
بارشوں کے نتیجے میں ندیوں اور آبی ذخائر میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے، جس سے فصلوں کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے۔ تقریباً ایک لاکھ 48 ہزار ایکڑ زرعی اراضی متاثر ہوئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق تقریباً 20 ہزار افراد کو سیلاب زدہ علاقوں سے نکال لیا گیا ہے، جب کہ متاثرہ خاندانوں کے لیے پناہ گاہوں اور ضروری امداد کے کیمپ قائم کیے گئے ہیں۔