چیف جسٹس پاکستان کے سیکیورٹی پروٹوکول میں کمی، گاڑیوں کی تعداد 8 سے گھٹا کر 2 کردی گئی

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کے سیکیورٹی پروٹوکول میں نمایاں کمی کردی گئی ہے۔

سپریم کورٹ آف پاکستان کے جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کے سیکیورٹی پروٹوکول کی مد میں ملنے 8 گاڑیوں کی تعداد کو کم کرکے 2 کر دیا گیا ہے۔

اعلامیے میں بتایا گیا کہ چیف جسٹس آف پاکستان کی سیکیورٹی پروٹوکول میں کمی عوام کے وسائل کے مؤثر اور معقول استعمال کے لیے کی گئی۔


AAJ News Whatsapp

پروٹوکول میں کمی سے سیکیورٹی پر مامور اہلکار دیگر فرائض کی انجام دہی کے لیے دستیاب ہوں گے، دیگر حاضر سروس ججز کے سیکیورٹی پروٹوکول کو بھی رولز سے ہم آہنگ کیا گیا ہے۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ ریٹائرڈ ججز کی سیکیورٹی کو بھی رولز سے ہم آہنگ کیا گیا ہے، وفاقی و صوبائی وزارت داخلہ کو سکیورٹی پر مامور اہلکاروں کی تعداد میں کمی کیلئے سرکولر جاری کیا گیا ہے۔

Similar Posts