ان اشیامیں غیرملکی شراب، بیئرکینز، ممنوعہ کھلونے، ٹوبیکو مصنوعات، مختلف برانڈزکی سگریٹس، اجینو موتو،نسوار، پان پراگ، شیشہ فلیورز، چھالیہ شامل ہیں۔
اس سلسلے میں گڈاپ کے کھلے علاقے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کلکٹرکسٹمز انفورسمنٹ کراچی معین الدین وانی نے کہاکہ محکمہ کسٹمزکی جانب سے ضبط شدہ ممنوعہ اشیاکی تلفی ایک سال میں یہ تیسری مرتبہ قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد کی جارہی ہے۔
معین وانی کے مطابق محکمہ کسٹمزضبط شدہ قابل استعمال اشیاکی نیلامی،جبکہ مضرصحت ممنوعہ اشیاتلف کرتاہے،ضبط شدہ سگریٹس کی تلفی عالمی قوانین ومقامی قوانین کی پاسداری کرتے ہوئے کی جاتی ہے۔
انہوں نے بتایاکہ کسٹمز حکام کودوران آپریشنز شدیدمزاحمت کابھی سامناکرنا پڑتا ہے، لیکن اسکے باوجودانفورسمنٹ اہلکار جان فشانی کے ساتھ انسداداسمگلنگ مہم جاری رکھے ہوئے ہیں۔
انہوں نے بتایاکہ گزشتہ 5سال سے نوجوان خواتین کسٹمز افسران بھی انسداداسمگلنگ مہم میں شریک ہیں۔
انہوں نے بتایاکہ کسٹمز کے انسداداسمگلنگ آپریشنز میں قانون نافذ کرنیوالے ادارے بالخصوص سندھ رینجرزکابھرپور تعاون رہتاہے۔
مضرصحت اشیا