پاک بنگلادیش کے پہلے ٹی20 میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو جیت کیلئے 202 رنز کا ہدف دے دیا۔ پاکستان نے 7 وکٹوں پر201 رنز اسکور کیے۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان تین میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ کھیلا جا رہا ہے، جہاں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان نے بنگلادیش کو جیت کیلئے 202 رنز کا ہدف دے دیا۔ پاکستان نے 7 وکٹوں پر201 رنز اسکور کیے۔ کپتان سلمان آغا نے 34 گیندوں پر 56 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ شاداب نے 48 ، حسن نے 44، اور محمد حارث نے 31 رنز بنائے۔
پاکستانی ٹیم کے کپتان سلمان آغا نے ٹاس کے موقع پر کہا کہ ٹیم کی کوشش ہوگی کہ سیریز میں عمدہ کرکٹ کھیل کر کامیابی حاصل کی جائے۔ دوسری جانب بنگلادیشی کپتان لٹن داس نے کہا کہ پاکستان کو شکست دینے کے لیے ہمیں بہترین کارکردگی دکھانا ہوگی۔
پاکستانی اسکواڈ میں اہم تبدیلیاں کی گئیں۔ فخر زمان اور صائم ایوب کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جبکہ محمد حارث، حسن نواز، شاداب خان اور خوشدل شاہ بھی فائنل الیون کا حصہ ہیں۔ بولنگ لائن اپ میں حسن علی، حارث رؤف، فہیم اشرف اور ابرار احمد شامل ہیں۔