3

ون ڈے کرکٹ کی نئی رینکنگ جاری، پاکستان نے آسٹریلیا سے تیسری پوزیشن چھین لی

 آئی سی سی کی نئی ون ڈے رینکنگ میں پاکستان ٹیم ایک درجے بہتری کے بعد چوتھے سے تیسرے نمبر پر پہنچ گئی۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے کرکٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی۔

آئی سی سی کی نئی ون ڈے رینکنگ میں پاکستان ٹیم ایک درجے بہتری کے بعد چوتھے سے تیسرے نمبر پر پہنچ گئی۔

آسٹریلیا کی ٹیم جو پہلے تیسرے نمبر پر تھی سری لنکا کے ہاتھوں شکست کے بعد چوتھے نمبر پر چلی گئی۔

نئی رینکنگ میں نیوزی لینڈ پہلے، انگلینڈ دوسرے اور پاکستان تیسرے نمبر پر ہے جبکہ بھارت پانچویں پوزیشن پر ہے۔

پاکستان کے ریٹنگ پوائنٹس اس وقت 106ہیں جبکہ آسٹریلیا 105 پوائنٹ کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں