اردن کے بادشاہ شاہ عبداللہ دو روزہ سرکاری دورے پر کچھ دیر میں اسلام آباد پہنچیں گے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پر صدر اور وزیراعظم ان کا استقبال کریں گے دورے کے دوران اہم علاقائی اور عاالمی امور پر بات چیت کی جائے گی۔
سرکاری گاڑیوں کے ای چالان افسران کو اپنی جیب سے ادا کرنے ہوں گے۔ محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا چیف سیکریٹری کی جانب سے تمام سرکاری محکموں کو دی گئی ہدایات کے مطابق ای چالان افسران کو اپنی جیب سے ادا کرنے ہوں گے۔ حکمنامے کے مطابق سیٹ بیلٹ، کالے شیشے، سگنل توڑنے […]
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی پر آیا یہ آرٹیکل شرانگیزی اور جھوٹ پر مبنی ہے، اس آرٹیکل کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا حق رکھتے ہیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اس آرٹیکل کا مقصد بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی کی کردار کشی کرنا ہے، بشری بی […]
ستائیسویں ترمیم کی منظوری کے خلاف تحریک انصاف نے احتجاج کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت پیر کے روز تحریک انصاف کے پنجاب ارکان اسمبلی احتجاجی واک کریں گے۔ ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی کے ارکان اسمبلی سے لاہور ہائیکورٹ تک احتجاجی واک کریں گے، ارکان اسمبلی کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں ریکوزیشن جمع کروائی […]
سابقہ اداکارہ سارہ چوہدری نے اپنی ذاتی خواہش کے مطابق اپنے حجاب اپنانے سے پہلے کے دو ڈرامے آن لائن نجی انٹرٹینمنٹ چینل سے ہٹانے پر چینل کا شکریہ ادا کیا ہے۔ حال ہی میں سارہ چوہدری نے ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے شوبز انڈسٹری میں قدم رکھنے اور پھر کنارہ کشی اختیار […]
بالی ووڈ اسٹار دپیکا پڈوکون نے فلم انڈسٹری میں ورک لائف بیلنس پر نئی بحث چھیڑ دی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک تازہ انٹرویو میں دپیکا پڈوکون نے کہا کہ ماں بننے کے بعد ان کی زندگی بدل گئی ہے اور اب وہ سمجھتی ہیں کہ صحت مند رہنے کے لیے روزانہ آٹھ گھنٹے کام […]
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں جاری چھٹے اسلامی یکجہتی گیمز میں پاکستان کو پہلا گولڈ میڈل ملنے کی توقع ہے۔ اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم پیر کو ایکشن میں ہوں گے، ان کے ہمراہ دوسرے قومی ایتھلیٹ یاسر سلطان بھی جیولین تھرو ایونٹ میں قسمت آزمائی کریں گے۔ قوی امکان ہے کہ اولمپیئن ارشد […]
شہر قائد میں رہنے والی خواتین کے لیے سندھ حکومت کی جانب سے خوشی کی خبر ہے۔ سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے اعلان کیا ہے کہ کراچی میں پنک بس سروس کے نئے روٹ کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ یہ نیا روٹ 17 نومبر 2025ء سے شروع ہوگا، جو عبداللہ چوک سے […]
خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں اور لکی مروت میں پولیس اور سی ٹی ڈی نے مشترکہ کامیاب آپریشن میں 5 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ رپورٹ کے مطابق ضلع بنوں اور لکی مروت کے سرحدی علاقے تختی خیل/ ہوید میں فتنہ الخوارج کی تشکیل کی موجودگی پر ضلعی پولیس اور سی ٹی ڈی نے مشترکہ […]
عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے حکومتی معاملات میں کردار کے حوالے سے عالمی جریدے کی رپورٹ پر عظمیٰ بخاری کا ردعمل سامنے آ گیا۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے برطانوی جریدے کی بشریٰ بی بی کے بارے میں رپورٹ کو سو فیصد درست اور حقائق کے مطابق قرار دیتے ہوئے کہا […]