تفتیشی ٹیم نے میر رضا کی موبائل سم حاصل کرلی، واٹس ایپ کا ڈیٹا بحال کرنے کی کوشش

میر رضا ہلاکت کیس کی تحقیقات میں پولیس تفتیشی ٹیم کو اہم کامیابی حاصل ہوئی ہے، ذرائع کے مطابق پولیس نے متوفی میر رضا کے نام پر رجسٹرڈ موبائل فون سم حاصل کر لی ہے۔ تفتیشی حکام کے مطابق، بائیو میٹرک اور تمام ضروری دستاویزی کارروائی کی تکمیل کے بعد یہ سم میر رضا کی والدہ کے نام پر منتقل کر کے جاری کر دی گئی ہے۔ اس اقدام کا بنیادی مقصد میر رضا کے واٹس ایپ اکاؤنٹ تک رسائی حاصل کرنا ہے تاکہ چیٹ کا بیک اپ ڈیٹا برآمد…

Read More

عمران خان کی اسپتال منتقلی: سپریم کورٹ میں حکومت کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست دائر

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے بانی عمران خان کی اسپتال منتقلی اور فوری اڈیالہ جیل واپسی کے معاملے پر سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے حکومت کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست دائر کر دی ہے۔ پی ٹی آئی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں کیے گئے فیصلے کے بعد عدالتِ عظمیٰ میں دائر اس درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے ذمہ داران کو شوکاز نوٹس جاری کیے جائیں، انہیں ذاتی حیثیت…

Read More

پنجاب بھر میں اسکولوں کے اوقات کار تبدیل، نیا شیڈول جاری

محکمہ تعلیم پنجاب نے صوبے بھر کے اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کردی ہے۔ نئے اوقات کار کا اطلاق 24 اگست سے ہوگا اور یہ شیڈول 15 اکتوبر تک جاری رہے گا۔ محکمہ تعلیم کے مطابق 24 اگست سے پنجاب بھر کے اسکول صبح 8 بجے شروع ہوں گے، جبکہ عام اسکولوں میں چھٹی دوپہر 1 بج کر 30 منٹ پر ہوگی۔ جمعے کے روز اسکولوں میں چھٹی کے وقت میں بھی تبدیلی کی گئی ہے۔ جمعے کو اسکول دوپہر 12 بج کر 45 منٹ پر بند ہوں گے۔…

Read More

مولانا فضل الرحمان کی اپوزیشن کے ساتھ بڑی بیٹھک، حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر اپوزیشن جماعتوں کا اہم اجلاس ہوا، جس میں پارلیمنٹ میں حکومت کو ٹف ٹائم دینے اور مشترکہ اپوزیشن تشکیل دینے پر اتفاق کیا گیا۔ اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر، جنید اکبر، عامر ڈوگر، شاہد خٹک، جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سینیٹر کامران مرتضیٰ، مولانا عبد الواسع اور سینیٹر دلاور خان سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران ملک کی مجموعی سیاسی صورتِ حال، امن و امان اور پارلیمنٹ میں اپوزیشن کے…

Read More

وزیرِاعظم نے بلوچستان کے مسائل کے حل کے لیے گرینڈ ڈائیلاگ کی تجویز دے دی

وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان کے مسائل کے حل کے لیے گرینڈ ڈائیلاگ کی تجویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسائل کے حل کا طریقہ مشاورت ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ مسائل کی آڑ میں کوئی محب وطن بندوق نہیں اٹھا سکتا۔ بلوچستان نیشنل ورکشاپ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ گرینڈ ڈائیلاگ کا مقصد بلوچ عوام کی بات سننا ہے، بلوچستان کو درپیش مسائل اور چیلنجز کو باہمی گفتگو کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے۔ وزیراعظم نے کہا کہ بلوچستان بلوچ اور…

Read More

عمران خان کی اسپتال منتقلی کیس: حکومت کی نظرثانی درخواست کی مزید تفصیلات سامنے آگئیں

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی اسپتال منتقلی کے سپریم کورٹ کے حکم کے خلاف چیف کمشنر اسلام آباد کی نظرثانی درخواست کی مزید تفصیلات سامنے آ گئی ہیں تاہم درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ 18 اگست کا سپریم کورٹ کا فیصلہ ریکارڈ میں موجود واضح قانونی غلطیوں پر مبنی ہے لہٰذا عدالت اپنے حکم پر نظرثانی کرے۔ جمعے کے روز چیف کمشنر اسلام آباد کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر کی گئی متفرق نظرثانی درخواست میں کہا گیا ہے کہ کسی…

Read More

پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کا حکومت کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں حکومت کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اجلاس میں 27 ستمبر کی احتجاجی کال برقرار رکھنے کا بھی اعلان کیا گیا۔ پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ختم ہوگیا، جس میں حکومت کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس کے بعد پارٹی رہنماؤں نے سپریم کورٹ کے حکم پر عمل درآمد نہ ہونے کا مؤقف اختیار کیا۔ وزیراعلٰی خیبر پختون خوا سہیل آفریدی نے کہا کہ…

Read More

خیبرپختونخوا، پنجاب، کشمیر، گلگت بلتستان میں مزید بارشیں، سیلاب کا خطرہ

محکمہ موسمیات نے ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں آئندہ دو روز کے دوران تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئی کردی ہے جب کہ بعض مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ اور اربن فلڈنگ کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مون سون ہوائیں مسلسل ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہورہی ہیں جب کہ بالائی علاقوں میں مغربی ہواؤں کی لہر بھی موجود ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق موسم کے موجودہ نظام کے…

Read More

خیبرپختونخوا، بلوچستان میں فورسز اور پولیس کے مشترکہ آپریشنز میں 49 دہشت گرد ہلاک

خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز اور پولیس کے مشترکہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 49 دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے پولیس کے ہمراہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں گزشتہ چند روز کے دوران مشترکہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے۔ بھارتی پراکسیز، فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف انسداد دہشت گردی مہم کے تحت کیے گئے آپریشنز میں 49 دہشت گرد…

Read More

لبنانی سفیر کی وزیراعظم کے معاون خصوصی فہد ہارون سے ملاقات، ڈیجیٹل شعبے پر گفتگو

لبنان کے سفیر عبدالعزیز عیسیٰ نے وزیر مملکت اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ڈیجیٹل میڈیا فہد ہارون سے ان کے دفتر میں ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے باہمی دلچسپی کے امور اور ڈیجیٹل شعبے سے متعلق معاملات پر گفتگو کی گئی۔ ملاقات کے دوران پاکستان میں ڈیجیٹل شعبے میں ہونے والی تبدیلیوں، اس کے مستقبل اور ترقی کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ فریقین نے ڈیجیٹل میڈیا کے بڑھتے ہوئے کردار اور پاکستان میں اس شعبے کو مزید آگے لے جانے کے امکانات پر بھی بات…

Read More