خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 48 گھنٹوں میں 23 خوارج ہلاک

خیبرپختونخوا میں دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں کامیابی سے جاری ہیں،  گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران مختلف آپریشنز میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الخوارج کے 23 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے مصدقہ انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں دتہ خیل، اسپین وام اور بنوں کے حساس علاقوں تک کارروائیوں کو بڑھا دیا ہے، کارروائیوں کے دوران سیکیورٹی فورسز نے متعدد خوارج ٹھکانوں کو مؤثر انداز میں نشانہ…

Read More

پاکستان ریلویز کا بڑا اقدام: عید پر کن شہروں کے لیے اسپیشل ٹرینیں چلائی جائیں گی؟

پاکستان ریلویز نے شہریوں کی سہولت کے لیے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے عید الاضحیٰ کے موقع پر 3 اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ جمعرات کو لاہور سے جاری بیان میں ترجمان ریلوے نے بتایا کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر مسافروں کی سہولت کے لیے 3 اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اسپیشل ٹرینیں مختلف شہروں کے درمیان چلائی جائیں گی تاکہ عید کے دوران زیادہ سے زیادہ شہریوں کو سفری سہولت فراہم کی جا سکے۔ ترجمان ریلوے کے مطابق اسپیشل عید ٹرینوں میں 7 سے 8…

Read More

بیجنگ: کیپیٹل نارمل یونیورسٹی میں پاک چین سیاسی تعاون پر تقریب، جمال رئیسانی کا خطاب

چین کی کیپیٹل نارمل یونیورسٹی میں پاکستان اور چین کی سیاسی جماعتوں کے درمیان تعاون کے فروغ کے حوالے سے تقریب منعقد ہوئی، جس سے رکنِ قومی اسمبلی نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی نے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاک چین تعلقات کا مستقبل نوجوانوں، جدت اور عوامی روابط سے جڑا ہوا ہے۔ چین کی کیپیٹل نارمل یونیورسٹی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رکنِ قومی اسمبلی نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی نے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی صرف وزارتوں اور بورڈ رومز تک محدود نہیں…

Read More
ہراسگی کیس: مومنہ اقبال نے ایم پی اے ثاقب چدھڑ کے خلاف ثبوت پیش کردیے پاکستان 

ہراسگی کیس: مومنہ اقبال نے ایم پی اے ثاقب چدھڑ کے خلاف ثبوت پیش کردیے

پاکستانی اداکارہ مومنہ اقبال نے صوبائی اسمبلی کے ایک رکن ثاقب چدھڑ پر ہراسگی کا الزام عائد کرتے ہوئے اہم شواہد نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) میں پیش کر دیے ہیں۔ اداکارہ کے وکیل نے بتایا کہ ایم پی اے مومنہ اقبال سے تیسری شادی کرنا چاہتے تھے، انکار پر ہراساں کیا،نوٹس لینے پر وزیراعلیٰ پنجاب کے مشکور ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی اسمبلی کے رکن ثاقب چدھڑ کے خلاف اداکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے کے کیس میں سنسنی خیز پیش رفت…

Read More

سپریم جوڈیشل کونسل: چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کے خلاف 5 شکایات ایک ساتھ خارج

سپریم جوڈیشل کونسل کے حالیہ اجلاس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، جہاں چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کے خلاف دائر کی گئی پانچ شکایات کو ایک ساتھ زیرِ غور لایا گیا۔ اجلاس کے بعد جاری اعلامیے کے مطابق تمام شکایات کو متفقہ طور پر خارج کر دیا گیا ہے، اور اس فیصلے کی تفصیلات بھی عوام کے لیے جاری کر دی گئی ہیں۔ اعلامیے کے مطابق پہلی شکایت پشاور ہائی کورٹ کے وکیل صبغت اللہ شاہ کی جانب سے 2016 میں بطور جج پشاور ہائی کورٹ یحییٰ آفریدی کے…

Read More

بارش یا تپتی دھوپ؟ عیدالاضحیٰ پر موسم کیسا رہے گا؟

عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں موسم خوشگوار نہیں بلکہ شدید گرم رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ 25 مئی سے ملک میں ہیٹ ویو کا آغاز ہوگا جو عید کے دنوں میں شہریوں کے لیے مشکلات پیدا کر سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں 25 مئی سے شدید گرمی کی لہر آنے کا امکان ہے، جبکہ یہ صورتحال 26 مئی سے 31 مئی تک مزید شدت اختیار کر سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے…

Read More

فیفا ورلڈ کپ 2026: مصر نے اسکواڈ کا اعلان کردیا، محمد صلاح کپتان مقرر

مصر نے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے لیے اپنے 27 رکنی ابتدائی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے جس کی قیادت اسٹار فٹبالر محمد صلاح کریں گے، جو اس ممکنہ آخری ورلڈکپ میں نئے ریکارڈز بنانے اور مصر کو فتح دلوانے کے لیے پُرعزم ہیں۔ مصر کے ہیڈ کوچ حسام حسن نے ورلڈ کپ کے لیے ابتدائی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ فٹبال کا یہ عالمی ایونٹ 11 جون سے 19 جولائی تک امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں کھیلا جائے گا۔ مصری نے ورلڈکپ اسکواڈ میں جہاں ایک جانب…

Read More
ہراسگی کیس: مومنہ اقبال نے ایم پی اے ثاقب چدھڑ کے خلاف ثبوت پیش کردیے پاکستان 

ہراسگی کیس: نیشنل سائبر کرائم نے مومنہ اقبال اور ایم پی اے ثاقب چدھڑ کو طلب کرلیا

اداکارہ مومنہ اقبال کی جانب سے دائر کی گئی آن لائن ہراسگی کی درخواست میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جبکہ معاملے کی تحقیقات کے لیے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) لاہور نے دونوں فریقین کو طلب کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کراچی سے آن لائن موصول ہونے والی درخواست میں مسلم لیگ (ن) کے رکنِ صوبائی اسمبلی ثاقب چدھڑ کے خلاف الزامات عائد کیے گئے ہیں، جس کے بعد این سی سی آئی اے لاہور نے ابتدائی کارروائی کا آغاز کر…

Read More

بحیرہ اسود میں برطانوی اور روسی جنگی طیاروں کا آمنا سامنا اور وارننگ

بحیرہ اسود کے خطے میں برطانوی اور روسی فضائی افواج کے درمیان ایک انتہائی حساس اور خطرناک فضائی صورتحال اس وقت پیدا ہوگئی جب برطانوی اور روسی جنگی طیارے آمنے سامنے آگئے، جس کے بعد خطے میں کشیدگی میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ برطانوی وزارتِ دفاع نے انکشاف کیا ہے کہ بین الاقوامی فضائی حدود میں پرواز کرنے والے برطانوی رائل ایئر فورس کے ایک جاسوس طیارے کو روسی فضائیہ کے دو فائٹر جیٹس نے خطرناک انداز میں روکنے کی کوشش کی۔ برطانوی حکام کے مطابق یہ کارروائی انتہائی…

Read More

انمول پنکی کے سہولت کاروں کے گرد گھیرا مزید تنگ

پولیس نے مبینہ منشیات ڈیلر انمول عرف پنکی کے سہولت کاروں کے گرد گھیرا مزید تنگ کردیا۔ سٹی کورٹ کراچی میں سماعت کے دوران پولیس نے ملزمہ کے قریبی ساتھی محمد سمیر کی گرفتاری اور تفتیش کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا۔ کراچی سٹی کورٹ اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں ملزمہ انمول عرف پنکی کی سہولت کاری سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، جہاں درخشاں اور گارڈن پولیس نے ملزمہ کے مبینہ سہولت کاروں کے خلاف کارروائی تیز کرتے ہوئے اہم پیشرفت سے عدالت کو آگاہ کیا۔ پولیس نے…

Read More