پراٹھا بناتے وقت کچن میں دھواں بھرنے سے بچنے کے 5 آسان طریقے

گھروں میں پراٹھے بناتے وقت اکثر باورچی خانے اور پھر پورے گھر میں دھواں بھر جاتا ہے۔ خاص طور پر جب ایک ساتھ کئی پراٹھے بنائے جائیں تو گرم توا، تیل یا گھی کی وجہ سے دھواں زیادہ ہونے لگتا ہے اور بعض اوقات یہ دھواں کچن سے نکل کر پورے گھر میں پھیل جاتا ہے۔ اس سے نہ صرف گھر میں بو اور گھٹن محسوس ہوتی ہے بلکہ دیواروں اور دوسری جگہوں پر چکنائی بھی جم سکتی ہے۔ ایسی صورت حال سے بچنے کے لیے کھانا بناتے وقت چند…

Read More

سورۂ رحمٰن کی تلاوت نے کینسر سے صحت یابی میں اہم کردار ادا کیا: نعمان اعجاز

پاکستان کے معروف اور سینئر اداکار نعمان اعجاز نے انکشاف کیا ہے کہ سورۂ رحمٰن کی روزانہ تلاوت کی بدولت وہ کینسر جیسے موذی مرض سے معجزانہ طور پر صحت یاب ہو گئے۔ نعمان اعجاز نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ کے دوران اپنی اس مشکل بیماری اور معجزانہ شفایابی کے بارے میں تفصیل سے بات کی۔ انہوں نے بتایا کہ انہیں جون 2024 میں ان کے کان کے قریب ایک رسولی اور معدے میں لِمفوما کینسر کی تشخیص ہوئی تھی، جس کے بعد انہوں نے نہ صرف اللہ تعالیٰ…

Read More

نادیہ خان کے شوہر نے وزن کیسے کم کیا؟ نیا لُک دیکھ کر مداح حیران

پاکستان شوبز انڈسٹری کی میزبان اور اداکارہ نادیہ خان کے شوہر فیصل راؤ کے وزن میں نمایاں کمی کے بعد ان کا نیا لُک سوشل میڈیا پر لوگوں کی توجہ حاصل کر رہا ہے۔ فیصل راؤ نے اپنے وزن کم کرنے کے طریقے اور موجودہ ڈائٹ روٹین کے بارے میں بھی بتایا۔ سابق ایئر فورس افسر فیصل راؤ نادیہ خان کے ساتھ ایک پروگرام کے سیٹ پر موجود تھے، جہاں انہوں نے بتایا کہ وزن کم کرنے کے لیے انہوں نے ’ون میل اے ڈے‘ یعنی او ایم اے ڈی…

Read More

اداکارہ رمشا خان نے سوشل میڈیا سے مکمل دوری کی وجہ بتا دی

پاکستانی اداکارہ رمشا خان گزشتہ کئی ماہ سے شوبز اور سوشل میڈیا کی دنیا سے تقریباً مکمل طور پر غائب ہیں۔ شادی کے بعد ان کی سوشل میڈیا سرگرمیوں میں کمی اور پھر انسٹاگرام اکاؤنٹ کے غائب ہونے پر مداحوں کی جانب سے مختلف سوالات کیے جا رہے تھے، تاہم اب ان کے قریبی ذرائع سے سامنے آنے والی باتوں نے صورتِ حال کافی حد تک واضح کردی ہے۔ رمشا خان نے رواں برس اپریل میں ساتھی اداکار خوشحال خان سے شادی کی تھی۔ دونوں نے ابتدا میں اپنی شادی…

Read More

ہریانوی گلوکار اور بھارتی یو ٹیوبر انکت بالیان کو مسلح افراد نے گولیاں مار کر قتل کردیا

بھارتی ہریانوی موسیقی کے معروف گلوکار اور یوٹیوبر انکت بالیان کو اتر پردیش کے شہر شاملی میں فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق نامعلوم حملہ آوروں نے جم سے نکلتے وقت انکت بالیان پر حملہ کیا اور فائرنگ کرکے انہیں موقع پر ہی ہلاک کردیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق انکت بالیان بدھ کی شام تقریباً 7 بجے جم سے ورزش مکمل کرکے باہر نکلے تھے۔ جیسے ہی وہ اپنی گاڑی کے قریب پہنچے، چار نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ شروع کردی۔ حملہ آوروں نے تقریباً 12…

Read More

ڈکی بھائی کا طلاق دینے والے مردوں کو کرارا جواب

پاکستان کے مشہور ڈیجیٹل تخلیق کار اور معروف فیملی بلاگر سعد الرحمن عرف ڈکی بھائی نے حال ہی میں شادی شدہ زندگی اور طلاق کے بڑھتے ہوئے رجحان پر کھل کر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔ ڈکی بھائی اپنی اہلیہ عروب جتوئی کے ہمراہ عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے جہاں وہ اپنی پیشیوں کے سلسلے میں اکثر نظر آتے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے ان مردوں پر کڑی تنقید کی جو شادی کے بعد جلد طلاق دے دیتے ہیں۔ ایک سوال کے…

Read More

معروف بھارتی اداکارہ کے شوہر پر فراڈ کا الزام

بھارتی ٹیلی ویژن کی معروف اداکارہ مونی رائے اور ان کے شوہر بزنس مین سُراج نمبیار کے تعلقات کے بارے میں تازہ اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سُراج پر مونی کے پیسے استعمال کرنے اور انہیں شہرت کے لیے دھوکہ دینے کے الزامات لگائے گئے ہیں۔ تاہم، ابھی تک ان دعووں کی تصدیق نہیں ہوئی ہے اور نہ ہی مونی یا سُراج نے اس بارے میں کوئی سرکاری بیان جاری کیا ہے۔ مونی رائےکی طلاق کی خبریں سوشل میڈیا پر تیزی سے گردش کررہی ہیں۔ ان…

Read More

ویرات کوہلی کو بدنام کرنے کی کوشش: غیر ملکی انفلوئنسر کا بڑا انکشاف

جرمنی اور جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والی مشہور سوشل میڈیا انفلوئنسر لز لز نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کے خلاف بیان دینے کے لیے کچھ صحافیوں نے انہیں رقم کی پیشکش کی تھی، تاکہ یہ تاثر دیا جا سکے کہ کوہلی نے غیر مناسب رویہ اختیار کیا۔ لز لز اس وقت سرخیوں میں آئی تھیں جب ویرات کوہلی نے انسٹاگرام پر ان کی ایک پوسٹ کو لائک کیا تھا، جس کے بعد سوشل میڈیا پر ایک طوفان کھڑا ہو گیا تھا۔ اب لز لز نے…

Read More

امیتابھ بچن بے خوابی کا شکار: رات کس کے ساتھ گذارتے ہیں؟

دن بھر کی چکاچوند اور ہجوم کے درمیان زندگی گزارنے والے بولی ووڈ کے عظیم سپر اسٹار امیتابھ بچن کی راتیں آجکل بالکل مختلف انداز میں گزر رہی ہیں۔ دنیا سوتی ہے، لیکن ”بگ بی“ کی آنکھیں جاگتی رہتی ہیں۔ اس کا اعتراف کرتے ہوئے انہوں نے خود کہا ہے کہ کئی راتیں ایسی گزرتی ہیں جب صرف خاموشی ہی ان کا ہمسفر بنتی ہے۔ 83 سالہ بھارتی اداکار نے انکشاف کیا ہے کہ وہ شدید بے خوابی کا شکار ہیں اور کئی راتیں ایسی ہوتی ہیں جب وہ بستر…

Read More

غزہ کی صورتحال نے یورو ویژن کا آغاز تلخ کردیا، گانوں کے مقابلے میں تنازع

ویانا میں یورو ویژن مقابلہ موسیقی کے 70 ویں سال کا آغاز منگل کے روز کافی کشیدہ ماحول میں ہوا، جس کی بڑی وجہ غزہ کی موجودہ صورتحال اور اس ایونٹ میں اسرائیل کی شرکت ہے۔ روایتی طور پر یہ مقابلہ ہنسی خوشی اور پاپ موسیقی کے جشن کے طور پر منایا جاتا ہے لیکن اس بار غزہ جنگ کے باعث اسے ایک بڑے بحران کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ برطانوی خبررساں ادارے رائٹرز کے مطابق اسرائیل کی شرکت کے خلاف پانچ ممالک نے اس سال مقابلے کا بائیکاٹ…

Read More