کروڑوں کے زیورات کی ڈکیتی؛ ماسٹر مائنڈ بھارتی فضائیہ کا اہلکار نکلا

بھارت کی ریاست گجرات میں پولیس نے احمد آباد کی ایک جیولری شاپ میں ڈیڑھ کروڑ بھارتی روپے سے زائد مالیت کی مسلح ڈکیتی کے الزام میں بھارتی فضائیہ کے ایک کارپورل کو گرفتار کر لیا ہے۔ بھارتی ریاست گجرات کی پولیس نے بھارتی فضائیہ کے 31 سالہ کارپورل دیپک بھوکر کو احمد آباد میں ایک جیولری شاپ پر ایک کروڑ 51 لاکھ بھارتی روپے مالیت کی مسلح ڈکیتی کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم کو دہلی سے گرفتار کیا گیا، جہاں وہ بھارتی فضائیہ کے ایک یونٹ…

Read More

فرانس کے فٹبالر عثمان ڈیمبیلے کی برق رفتار ہیٹ ٹرک، ورلڈ کپ میں نیا ریکارڈ قائم

فیفا ورلڈ کپ 2026 میں فرانس کے فارورڈ عثمان ڈیمبیلے نے ناروے کے خلاف گروپ آئی کے میچ میں شاندار ہیٹ ٹرک مکمل کرتے ہوئے ایک اہم ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ بوسٹن میں کھیلے گئے اس مقابلے میں ڈیمبیلے نے صرف 32 منٹ میں تین گول اسکور کیے اور ورلڈ کپ کی تاریخ میں 1994 کے بعد پہلے ایسے کھلاڑی بن گئے جنہوں نے پہلے ہاف کے دوران ہی اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کی۔ ڈیمبیلے نے میچ کے ساتویں منٹ میں دائیں پاؤں سے زبردست شاٹ کے ذریعے پہلا…

Read More

فیفا نے مسلمان فٹبالرز کے لیے ‘مین آف دی میچ’ ٹرافی تبدیل کردی

فیفا ورلڈ کپ 2026 میں جہاں ایک طرف گولز کے نئے ریکارڈ قائم ہو رہے ہیں، وہیں آف دی فیلڈ کچھ اہم تبدیلیاں بھی دیکھنے میں آ رہی ہیں۔ فیفا نے ورلڈ کپ کے دوران ایک اہم اور بڑا قدم اٹھایا ہے۔ آف دی فیلڈ ایک رپورٹ کے مطابق فیفا نے مسلمان کھلاڑیوں کے مذہبی جذبات اور عقائد کا احترام کرتے ہوئے مین آف دی میچ کی ٹرافی کے ڈیزائن میں تبدیلی کی ہے۔ اب مسلمان فٹ بالرز کو دی جانے والی ٹرافی سے شراب بنانے والی کمپنی کا لوگو…

Read More

اسرائیل کے ساتھ طے پانے والے معاہدے کے خلاف لبنان میں مظاہرے پھوٹ پڑے

لبنان کے دارالحکومت بیروت میں جمعے کی رات حزب اللہ کے حامیوں نے لبنان اور اسرائیل کے درمیان طے پانے والے فریم ورک معاہدے کے خلاف احتجاج کیا، جبکہ ایران کی حمایت یافتہ تنظیم کے ایک رکن پارلیمان نے خبردار کیا ہے کہ اگر حکومت نے اس معاہدے پر عمل درآمد کی کوشش کی تو ملک خانہ جنگی کی طرف جا سکتا ہے۔ لبنان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی (این این اے) کے مطابق حزب اللہ کے حامی موٹر سائیکلوں پر سوار ہو کر بیروت کی مختلف سڑکوں، مرکزی علاقوں…

Read More

ایک میچ میں 5 گول: سینیگال کا یہ کارنامہ نیا ریکارڈ کیسے ہے؟

ٹورنٹو اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے میچ میں سینیگال نے عراق کو پانچ صفر سے شکست دے کر تاریخ رقم کر دی۔ سینیگال ایک ہی ورلڈ کپ میچ میں پانچ گول کرنے والی افریقی براعظم کی پہلی ٹیم بن گئی، جبکہ عراقی ٹیم پورے میچ میں کوئی بھی گول اسکور نہ کر سکی۔ اس شاندار فتح کے ساتھ سینیگال نے نہ صرف اہم ریکارڈ اپنے نام کیا بلکہ ناک آؤٹ مرحلے تک پہنچنے کی اپنی امیدوں کو بھی برقرار رکھا۔ میچ کے دوران سینیگال نے ابتدا…

Read More

ٹی 20 میں بڑا اپ سیٹ: آئرلینڈ نے پہلی مرتبہ بھارت کو شکست دے کر تاریخ رقم کردی

بھارت کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ میں آئرلینڈ نے شاندار آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 34 رنز سے تاریخی کامیابی حاصل کرلی۔ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ آئرش ٹیم نے ٹی 20 انٹرنیشنل میں بھارت کو شکست دے کر اپ سیٹ کیا جب کہ اس فتح کے ساتھ میزبان ٹیم نے سیریز کا فاتحانہ آغاز بھی کیا۔ جمعے کو بیلفاسٹ میں کھیلے گئے پہلے ٹی 20 میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر آئرلینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی، میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آئرلینڈ کا…

Read More

جاپان کا ایران، لبنان اور فلسطین کے لیے ڈیڑھ کروڑ ڈالر کی ہنگامی امداد کا اعلان

جاپان نے مشرقِ وسطیٰ میں جنگ کے باعث پیدا ہونے والے انسانی بحران سے نمٹنے کے لیے ایران، لبنان اور فلسطین کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر 1 کروڑ 50 لاکھ امریکی ڈالر کی ہنگامی امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ جاپانی وزارتِ خارجہ کے مطابق یہ امداد صحت، طبی سہولیات، خوراک اور دیگر بنیادی ضروریات کی فراہمی کے لیے استعمال کی جائے گی۔ جاپانی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جمعے کے روز کیے گئے اعلان کے مطابق ایران، لبنان اور فلسطین کے مغربی کنارے میں جاری بحران کے…

Read More

ایران بحال اثاثوں سے امریکی گندم، سویا بین، مکئی خریدے گا، ٹرمپ اپنے مؤقف پر قائم

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے منجمد اثاثے امریکی کسانوں سے گندم، سویا بین اور مکئی کی خریداری کی صورت میں واپس کیے جائیں گے۔ اس سے قبل بھی انہوں نے یہی دعویٰ کیا تھا جسے ایران نے مسترد کرتے ہوئے سخت ردعمل دیا تھا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعرات کو وائٹ ہاؤس میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے منجمد اثاثے امریکی کسانوں سے زرعی اجناس کی خریداری کے لیے استعمال کیے جائیں گے۔ انہوں نے…

Read More

چین میں 108 منزلوں پر مشتمل بلند ترین عمارت سے چھوٹا طیارہ ٹکراگیا

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں واقع 108 منزلوں پر مشتمل بلند ترین عمارت سے ایک چھوٹا طیارہ ٹکرا گیا۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ واقعے کے بعد پولیس نے عمارت کے اطراف کی سڑکیں بند کر دیں اور لوگوں کو تصاویر اور ویڈیوز بنانے سے روک دیا جب کہ چینی حکام کی جانب سے فوری طور پر کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق جمعے کو ایک کار کے حجم کے برابر چھوٹا طیارہ بیجنگ کے مرکزی کاروباری علاقے میں واقع 108 منزلہ…

Read More

ایران نے حملہ کیا تو یہ اس کی اب تک کی سب سے بڑی غلطی ہوگی: اسرائیلی وزیر دفاع کی دھمکی

اسرائیل کے وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے ایران کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر تہران نے اسرائیل پر حملہ کیا تو یہ اس کی اب تک کی سب سے بڑی غلطی ہوگی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اسرائیلی افواج کسی بھی ممکنہ کارروائی کا جواب دینے اور اپنے اہداف مکمل کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔ جمعے کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے کہا کہ ایران کی پاسدارانِ انقلاب (آئی آر جی سی) کی القدس فورس…

Read More