یورپی ممالک آبنائے ہرمز ٹرانزٹ کے لیے تہران سے مذاکرات میں مصروف ہیں، ایرانی سرکاری ٹی وی کا دعویٰ

ایران نے کہا ہے کہ یورپی ممالک نے آبنائے ہرمز سے اپنے بحری جہازوں کی محفوظ آمد و رفت کیلئے تہران سے رابطے شروع کردیے ہیں۔ ایرانی ٹی وی کے مطابق اس حوالے سے پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ کے ساتھ بھی مذاکرات جاری ہیں۔ ایرانی سرکاری ٹیلی ویژن کے مطابق یورپی ممالک آبنائے ہرمز سے اپنے بحری جہاز گزارنے کے معاملے پر تہران سے رابطے میں ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ مشرقی ایشیائی ممالک، خصوصاً چین، جاپان اور پاکستان کے بحری جہازوں کی آمد کے بعد اطلاعات ملی ہیں…

Read More

بھارتی آرمی چیف کا بیان اشتعال انگیز اور امن کے لیےخطرناک ہے: آئی ایس پی آر

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) نے بھارتی آرمی چیف کے حالیہ بیان کو اشتعال انگیز اور خطے کے امن کیلئے خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ایک اہم اور ایٹمی طاقت رکھنے والا ملک ہے، جسے دھمکیوں سے مرعوب نہیں کیا جا سکتا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت آج تک پاکستان کے وجود کو دل سے تسلیم کرنے میں ناکام رہا ہے، جبکہ ہندوتوا سوچ نے جنوبی ایشیا کو کئی بار جنگوں اور خطرناک بحرانوں کی طرف دھکیلا۔ ترجمان پاک فوج…

Read More

پنکی کو بچانے کے لیے نام معلوم قوتیں متحرک

کراچی میں مبینہ منشیات فروش خاتون پنکی کو بچانے کے لیے بعض نامعلوم قوتوں کے متحرک ہونے کا انکشاف سامنے آگیا، جبکہ گارڈن تھانے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی پراسرار طور پر غائب ہونے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق ملزمہ کو تھانے کب لایا گیا اور کب وہاں سے روانہ کیا گیا، اس حوالے سے کوئی باقاعدہ ریکارڈ موجود نہیں۔ تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ گارڈن تھانے میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج دستیاب نہیں، جس پر پولیس حکام نے…

Read More

ایک اور منشیات ڈیلر خاتون کا شوہر پولیس والا نکلا

کراچی کے علاقے قائد آباد سے گرفتار خاتون منشیات سپلائر نرگس کے حوالے سے اہم انکشافات سامنے آگئے ہیں. تفتیشی ذرائع کے مطابق ملزمہ اپنے شوہر اور بیٹے کے ساتھ مل کر مبینہ طور پر منشیات کا خاندانی نیٹ ورک چلا رہی تھی۔ تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمہ نرگس کا شوہر وکیل خان ریٹائرڈ پولیس اہلکار ہے، جو ماضی میں بھی منشیات کے مقدمے میں گرفتار ہو چکا ہے، جبکہ ان کا بیٹا طاہر خان بھی اس مبینہ نیٹ ورک میں سرگرم کردار ادا کرتا رہا۔ ذرائع…

Read More

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر نہیں آیا، عیدالاضحیٰ کب ہوگی؟

سعودی عرب میں ہفتے کی شب ذو الحج کا چاند نظر نہیں آیا۔ چاند نظر نہ آنے کے بعد سعودی عرب میں اب پیر 18 مئی کو یکم ذوالحج قرار دیے جانے کا امکان ہے، جس کے تحت مناسک حج کا اہم ترین رکن وقوف عرفہ 26 مئی بروز منگل ادا کیا جائے گا، جبکہ عیدالاضحیٰ 27 مئی بروز بدھ کو منائی جائے گی۔ سندھ میں عیدالاضحیٰ کے چاند کی رویت کے لیے رویّت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج کراچی میں منعقد ہوگا۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد…

Read More

ٹرمپ کا ایران کو الٹی میٹم: ‘پاکستان کی وجہ سے حملہ روکا، یہ طوفان سے پہلے کی خاموشی ہے’

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو ایک بار پھر سخت الفاظ میں خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر دونوں ممالک کے درمیان جلد ہی کوئی امن معاہدہ نہ ہوا تو یہ ایران کے لیے بہت برا وقت ثابت ہو گا۔ صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر ایک پیغام میں کسی کا نام لیے بغیر لکھا کہ یہ طوفان سے پہلے کی خاموشی تھی۔ اس بیان کے بعد انہوں نے فرانسیسی نشریاتی ادارے کو ٹیلی فون پر ایک انٹرویو دیا جس میں انہوں نے…

Read More

کوکین کوئین پنکی کے لاہور والے گھر کی دلچسپ کہانی

لاہور میں منشیات کے مبینہ بڑے نیٹ ورک سے جڑی کوکین کوئین انمول پنکی کی رہائش گاہ سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے، جہاں تحقیقاتی اداروں نے شواہد اکٹھے کرتے ہوئے تفتیش کا دائرہ مزید وسیع کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کراچی میں گرفتار ملزمہ لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن کی ایک نجی سوسائٹی میں واقع پانچ مرلے کے کرایے کے گھر میں رہائش پذیر تھی، جسے اب تحقیقات میں اہم کڑی قرار دیا جا رہا ہے۔ تحقیقاتی ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ رہائش گاہ سے ملزمہ کے مبینہ…

Read More