فیفا ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ گول: لیونل میسی نے نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا

ارجنٹائن کے کپتان لیونل میسی نے مینز فٹبال ورلڈ کپ کی تاریخ میں سب سے زیادہ گول کرنے کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔ آسٹریا کے خلاف میچ میں گول کرکے انہوں نے فیفا ورلڈ کپ 2026 میں اپنے گولز کی تعداد 17 کر لی اور جرمنی کے سابق اسٹار میرو سلاف کلوزے کا ریکارڈ توڑ دیا۔ رپورٹس کے مطابق فیفا ورلڈ کپ 2026 میں لیونل میسی نے آسٹریا کے خلاف گروپ جے کے میچ کے 39 ویں منٹ میں گول کرکے اپنی ٹیم کو ایک صفر کی برتری دلائی…

Read More
حکومت نے 25 اور 26 جون کو عام تعطیلات کا اعلان کردیا پاکستان 

حکومت نے 25 اور 26 جون کو عام تعطیلات کا اعلان کردیا

وفاقی حکومت نے یومِ عاشور (9 اور 10 محرم الحرام) کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے اور اس حوالے سے کابینہ ڈویژن نے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے 9 اور 10 محرم الحرام 1448 ہجری کی چھٹیوں کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت 25 اور 26 جون 2026 (جمعرات اور جمعہ) کو ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ یہ اعلان…

Read More

اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں 5.4 شدت کا زلزلہ

اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس کے بعد شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق زلزلے کے جھٹکے پشاور، مانسہرہ، ایبٹ آباد، صوابی اور ہری پور میں محسوس کیے گئے ہیں۔ اسی طرح چارسدہ، مردان اور ملاکنڈ میں بھی زلزلے کے جھٹکوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.4 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ اس کا مرکز کوہ ہندوکش کے پہاڑی سلسلے میں تھا۔ زلزلے کے باعث مختلف علاقوں…

Read More

امریکا ایران مذاکرات کا پہلا دور کامیابی سے مکمل ہو گیا: وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے اعلان کیا ہے کہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے فریم ورک کے تحت امریکا اور ایران کے درمیان اعلیٰ سطح کے مذاکرات کا پہلا دور کامیابی کے ساتھ مکمل ہو گیا ہے۔ سوئٹزرلینڈ کے خوبصورت تفریحی مقام برگن اسٹاک میں ہونے والے صلح صفائی کے اس تاریخی عمل میں پاکستان اور قطر نے ثالث کا اہم کردار ادا کیا ہے، جس کی کامیابی پر پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف نے گہرے اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جاری بیان میں اس…

Read More

ایرانی صدر کا منگل کو دورۂ پاکستان کا امکان

ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا منگل کے روز پاکستان کا ایک روزہ دورے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان مفاہمت کے بعد یہ ایرانی صدر کا پہلا غیر ملکی دورۂ ہوگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دورے کے دوران ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق ملاقاتوں میں امن مذاکرات اور خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ایران امریکا جنگ کے دوران…

Read More

فیفا ورلڈ کپ: کیوراساؤ کے گول کیپر نے 15 گول روک کر دنیا کو حیران کر دیا

امریکی شہر کینساس سٹی میں کھیلے گئے فٹبال ورلڈ کپ کے ایک انتہائی سنسنی خیز اور یادگار مقابلے میں کیوراساؤ کی ٹیم نے ایکواڈور کو 0-0 سے برابر کرکے تاریخ رقم کر دی ہے۔ کیریبین سمندر کے اس انتہائی چھوٹے سے ملک نے ورلڈ کپ کی تاریخ کا پہلا پوائنٹ حاصل کیا ہے جس کا پورا سہرا ان کے 37 سالہ گول کیپر ایلوئے روم کے سر جاتا ہے۔ 37 سالہ ایلوئے روم نے پورے میچ میں 15 شاندار سیوز کیے اور ایکواڈور کے مسلسل حملوں کو ناکام بنایا۔ ان…

Read More

لاس اینجلس کے لاکر روم میں ایرانی فٹبال ٹیم کاچھوڑا گیا ہاتھ سے لکھا خط سب کو جذباتی کر گیا

فیفا ورلڈ کپ 2026 کے دوران ایران کی ٹیم نے امریکی شہر لاس اینجلس کے سوفی اسٹیڈیم میں اپنے لاکر روم میں ایک ہاتھ سے لکھی گئی جذباتی خط چھوڑا ہے جس میں نہ صرف میزبان شہر کا شکریہ ادا کیا گیا بلکہ امن کی اپیل بھی شامل تھی۔ رپورٹس کے مطابق یہ خط اس وقت سامنے آیا جب ایران نے بیلجیم کے خلاف 0-0 کا سخت مقابلہ برابر کیا، جس کے بعد ٹیم نے اپنے ورلڈ کپ کے اگلے مرحلے تک پہنچنے کی امیدیں برقرار رکھی ہیں۔ ایران کی…

Read More

مصر کی نیوزی لینڈ کو 1-3 سے شکست، محمد صلاح کی شاندار واپسی

مصری فٹبال کھلاڑی محمد صلاح کی شاندار کارکردگی کی بدولت مصر نے نیوزی لینڈ کو 1-3 سے شکست دے کر اپنی پہلی ورلڈ کپ جیت حاصل کر لی۔ یہ میچ اتوار کے روز کھیلا گیا جس میں مصر نے پہلا گول کھانے کے بعد زبردست کم بیک کیا اور دوسرے ہاف میں مکمل طور پر کھیل کا رخ بدل دیا۔ اس فتح کے بعد مصر فیفا ورلڈ کپ گروپ جی میں چار پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست آ گیا ہے اور اگلے مرحلے میں جانے کے امکانات مزید مضبوط ہو گئے…

Read More

سابق بھارتی کرکٹر، یو اے ای کی ڈومیسٹک ٹیم میں شامل

انٹرنیشنل کرکٹ کو الوداع کہنے والے بھارت کے سابق ٹیسٹ وکٹ کیپر کے ایس بھرت نے متحدہ عرب امارات کے مقامی کرکٹ ڈھانچے میں اپنی نئی اننگز کا آغاز کر دیا ہے۔ چند روز قبل ہی ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے والے اس کھلاڑی کو یو اے ای کے ڈومیسٹک ٹورنامنٹ کی ٹیم ”اسٹالینز“ میں شامل کر لیا گیا ہے۔ کے ایس بھرت نے سال 2023 سے 2024 کے دوران بھارتی ٹیم کی جانب سے 7 ٹیسٹ میچوں میں نمائندگی کی تھی، جہاں انہوں نے بنیادی طور پر اسٹار وکٹ کیپر…

Read More

فیفا ورلڈ کپ: اسپین نے سعودی عرب کو 0-4 سے ہرا دیا

فٹبال ورلڈ کپ کے گروپ ایچ میں اسپین نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سعودی عرب کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-4 سے عبرتناک شکست دے دی۔ اٹلانٹا کے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس اہم میچ میں شروع سے ہی ہسپانوی کھلاڑیوں کی گرفت کھیل پر انتہائی مضبوط رہی، جس کی وجہ سے سعودی ٹیم کو میچ میں سنبھلنے کا موقع ہی نہ مل سکا۔ میچ کے آغاز سے ہی اسپین کے فارورڈز نے انتہائی جارحانہ حکمتِ عملی اپنائی اور سعودی عرب کی دفاعی لائن کو شدید دباؤ میں…

Read More