ہوٹل کے باہر شور شرابہ؛ میکسیکن فینز کی انگلش کھلاڑیوں کی نیند خراب کرنے کی کوشش

فیفا ورلڈ کپ کے پری کوارٹر فائنل میں میکسیکو اور انگلینڈ کے درمیان اہم مقابلے سے قبل میکسیکو کے شائقین کو مستی سوجھ پڑی۔ میکسیکن شائقین نے رات گئے انگلش ٹیم کے ہوٹل کے باہر کھلاڑیوں کی نیند متاثر کرنے کی بھرپور کوشش کی، تاہم پولیس نے فوری مداخلت کرتے ہوئے انہیں ہوٹل سے دور جانے پر مجبور کر دیا۔ برطانوی نشریاتی ادارے بی بی بی کے مطابق فیفا ورلڈ کپ کے راؤنڈ آف 16 میں میکسیکو کے خلاف اپم مقابلے سے قبل انگلینڈ کی ٹیم میکسیکو سٹی کے ایک…

Read More

یوکرین جنگ: صدر ٹرمپ نے روسی ہم منصب پیوٹن کو بڑی آفر کردی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ٹیلی فونک گفتگو میں یوکرین جنگ کے حل کے لیے مدد کی پیشکش کی ہے۔ صدر ٹرمپ نے یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی سے بھی رابطہ کیا، جنہوں نے گفتگو کو مثبت قرار دیتے ہوئے جنگ کے خاتمے کی امید ظاہر کی۔ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان ہفتے کے روز امریکا کے یومِ آزادی کے موقع پر تقریباً 90 منٹ تک ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی۔ کریملن کے…

Read More

خامنہ ای کے جنازے پر سب ایک جگہ جمع ہیں، بس ایک فائر کرنا ہے: ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آیت اللہ علی خامنہ ای کی آخری رسومات کے موقع پر ایرانی عوام کی بڑی تعداد میں شرکت اور سوگ کے اظہار پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے آیت اللہ خامنہ ای کے جنازے کے لیے ایران میں سب ایک جگہ جمع ہیں، ہمیں صرف ایک فائر کرنا ہے، لیکن ہم ایسا نہیں کریں گے۔ امریکی ویب سائٹ ایکسیوس کے صحافی باراک راوِد کو دیے گئے ٹیلی فونک انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ جنازے میں ایرانیوں کو روتا دیکھ کر انہیں حیرت ہوئی،…

Read More

اسپتال انتظامیہ کی غفلت، زندہ بچی مردہ قرار، ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری

ساہیوال کے ڈی ایچ کیو ٹیچنگ اسپتال میں مبینہ غفلت کا حیران کن واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں انتظامیہ نے ایک نومولود بچی کو مردہ قرار دے کر اس کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ بھی جاری کر دیا تاہم لاش ورثا کے حوالے نہ کیے جانے پر پولیس ہیلپ لائن 15 سے رابطہ کیا گیا تو بچی زندہ نکلی اور بعد ازاں ورثا کے حوالے کر دی گئی۔ ساہیوال کے ڈی ایچ کیو ٹیچنگ اسپتال میں نومولود بچی کو مردہ قرار دے کر اس کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کر دیا گیا جب…

Read More

15 سالہ ویبھو سوریا ونشی نے انٹرنیشنل کرکٹ میں نیا ریکارڈ بنادیا

بھارت کی کرکٹ ٹیم کے نوجوان بیٹر ویبھو سوریا ونشی نے انگلینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز کے میچ میں انٹرنیشنل کرکٹ میں ڈیبو کرکے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا اور لٹل ماسٹر سچن ٹندولکر کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔ بھارت اور انگلینڈ کے درمیان اولڈ ٹریفورڈ مانچسٹر میں 5 ٹی20 میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں ویبھو سوریاونشی نے انٹرنیشنل کرکٹ میں ڈیبو کرکے بھارت کی جانب سے نوجوان کرکٹر کا اعزاز حاصل کیا۔ ویبھو سوریاونشی نے 15 سال اور 99 دنوں کی عمر میں انٹرنیشنل کرکٹ میں ڈیبو…

Read More

غیر ملکی خواتین کے مبینہ اغوا کا کیس: ’باس‘ نامی پُراسرار کردار کی شناخت سامنے آگئی

لاہور میں غیر ملکی خواتین کے مبینہ اغوا اور زیادتی کے مقدمے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے بتایا ہے کہ مقدمے میں ’باس‘ کے نام سے سامنے آنے والے پراسرار کردار کا اصل نام وحید ہے، جو اوکاڑہ کا رہائشی ہے اور اسکے خلاف آٹھ مقدمات درج ہیں۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا کہ یکم جولائی کو پولیس کو ہیلپ لائن پر اس کیس سے متعلق اطلاع موصول ہوئی تھی،…

Read More

یمن کے ساحل کے قریب کارگو بحری جہاز پر نامعلوم افراد کا حملہ

یمن کے ساحل کے قریب بحیرہ احمر میں ایک مال بردار جہاز نامعلوم مسلح افراد کے حملے کی زد میں آ گیا۔ برطانیہ کے میری ٹائم تجارتی آپریشنز نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ جہاز سے ہنگامی امدادی سگنل موصول ہوا، جس کے بعد واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ برطانیہ کے میری ٹائم تجارتی آپریشنز کے مطابق بحیرہ احمر میں یمن کی بندرگاہ الحدیدہ سے تقریباً 56 کلومیٹر (30 بحری میل) جنوب مغرب میں ایک مال بردار جہاز پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ…

Read More

شان مسعود کی چھٹی، بابراعظم قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مقرر

دورۂ ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے لیے بابر اعظم کو پاکستان ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کر دیا گیا ہے، جبکہ ناقص پرفارمنس پر شان مسعود کی کپتانی سے چھٹی کر دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق لاہور میں سلیکشن کمیٹی کے رکن عاقب جاوید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم سے متعلق اہم اعلانات کیے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ بابراعظم کو قومی ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کر دیا گیا ہے جبکہ ناقص پرفارمنس کے باعث شان مسعود کو کپتانی سے ہٹا دیا گیا ہے۔ اسی پریس…

Read More

وینزویلا: تباہ کن زلزلے میں اموات 2 ہزار 954 ہوگئیں

وینزویلا میں آنے والے تباہ کن زلزلے کے نتیجے میں ہلاک افراد کی تعداد بڑھ کر 2 ہزار 954 ہو گئی ہے، جبکہ ہزاروں افراد زخمی اور بے گھر ہو چکے ہیں۔ وینزویلا کی وزارتِ اطلاعات کے مطابق زلزلے کے باعث اب تک 16 ہزار 592 افراد زخمی ہوئے ہیں، جبکہ 6 ہزار 309 شہری اپنے گھروں سے محروم ہو کر بے گھر ہونے پر مجبور ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں زخمیوں کو فوری طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ وزارتِ اطلاعات کے مطابق میڈیکل…

Read More

محبت کی خاطر سرحد پار کرنے والا آزاد کشمیر کا نوجوان بھارتی قید سے رہا

آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے نوجوان ذیشان میر کو بھارتی سیکیورٹی فورسز نے تقریباً ایک ماہ بعد رہا کرکے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر پاکستان کے حوالے کر دیا۔ ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر کے نوجوان ذیشان میر کو بھارتی سیکیورٹی فورسز نے رہا کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول پر پاکستانی حکام کے حوالے کر دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ذیشان میر مقبوضہ کشمیر کی رہائشی لڑکی ارم بانو سے ملاقات کے لیے اُڑی پہنچا تھا، جہاں تقریباً ایک ماہ قبل بھارتی فورسز نے اسے…

Read More