اسرائیل کو امریکی اسلحے پر انحصار ختم کرنا ہوگا، اسرائیلی وزیراعظم

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیل کو اپنی دفاعی صلاحیتوں کو مزید مضبوط بناتے ہوئے امریکی فوجی اسلحے پر انحصار کم کرنا ہوگا اور اپنے ہتھیاروں کا نظام خود تیار کرنا ہوگا۔ اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر کی جانب سے جاری کی گئی ایک ویڈیو کے مطابق نیتن یاہو نے گزشتہ ہفتے فوجیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے امریکی دوستوں کی جانب سے ملنے والی حمایت کو بہت سراہتا ہوں، لیکن ہمیں دوسروں پر انحصار سے آزاد ہونا ہوگا اور اپنا خودمختار اسلحہ سازی کا…

Read More

یکم جولائی سے تنخواہوں، گاڑیوں اور سوشل میڈیا پر کتنا ٹیکس ہوگا؟ فنانس بل قومی اسمبلی سے منظور

قومی اسمبلی نے آئندہ مالی سال کامالی بجٹ بل کثرتِ رائے سے منظور کر لیا ہے، جس کے تحت ٹیکس نظام، کسٹمز قواعد، گاڑیوں کی درآمد، سوشل میڈیا آمدن اور مختلف کاروباری شعبوں سے متعلق اہم تبدیلیاں متعارف کرائی گئی ہیں۔ ایوان میں اپوزیشن کی تمام ترامیم مسترد جب کہ حکومت کی جانب سے پیش کردہ بیشتر تجاویز کو منظوری مل گئی۔ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیرِ صدارت منگل کو ہونے والے اجلاس میں فنانس بل کی شق وار منظوری کا عمل مکمل ہوگیا۔ فنانس بل وزیرِ…

Read More

بھارت میں چار سکھوں کی گرفتاری کے لیے فوج طلب

بھارت کی ریاست اتراکھنڈ کے ضلع ردرا پریاگ میں واقع ناگراسو گردوارے میں تلواروں اور نیزوں سے لیس نہنگ سکھوں اور پولیس کے درمیان چوتھے دن بھی تناؤ برقرار ہے۔ یہ پورا معاملہ اس وقت شروع ہوا جب نہنگ سکھوں کے ایک گروپ نے گردوارے پر قبضہ کر لیا اور ایک سیوادار سمیت دو سکھ زائرین کو چھت پر یرغمال بنا لیا۔ بات پولیس کے بس سے باہر نکلی تو قبضہ چھڑانے کے لیے فوج کو طلب کرلیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نہنگ سکھوں کا مطالبہ ہے کہ ان…

Read More

امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات سے امن اور استحکام کی نئی امید پیدا ہوئی: وزیراعظم

پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات سے امن اور استحکام کی نئی امید پیدا ہوئی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج ایک تاریخی اور اہم دن ہے، کیونکہ امریکا اور ایران کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں نمایاں پیش رفت سامنے آئی ہے۔ قومی اسمبلی سے خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف نے بتایا کہ امریکا اور ایران کے درمیان اہم تکنیکی مذاکرات ہوئے، جن میں دونوں ممالک نے مختلف امور…

Read More

کیا رونالڈو ٹیم سے ڈراپ ہونے جا رہے ہیں؟ کوچ کی خاموشی نے نئی بحث چھیڑ دی

پرتگال کی قومی فٹبال ٹیم کے اسٹار کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو کے حوالے سے یہ بحث شدت اختیار کر گئی ہے کہ کیا انہیں آئندہ میچ میں ابتدائی گیارہ کھلاڑیوں میں شامل کیا جائے گا یا نہیں۔ یہ قیاس آرائیاں اُس وقت شروع ہوئیں جب ٹیم کے کوچ روبرٹو مارٹینز نے ازبکستان کے خلاف ورلڈ کپ میچ سے قبل واضح جواب دینے سے گریز کیا تھا۔ پیر کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرتگال کے ہیڈ کوچ روبرٹو مارٹینز سے پوچھا گیا کہ کیا رونالڈو کو ٹیم میں برقرار رکھا…

Read More
فٹبال ورلڈ کپ میں اس بار اتنے زیادہ گلابی جوتے کیوں ہیں؟ کھیل 

فٹبال ورلڈ کپ میں اس بار اتنے زیادہ گلابی جوتے کیوں ہیں؟

امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں جاری فٹبال ورلڈ کپ کے دوران شائقین کی توجہ صرف کھلاڑیوں کی کارکردگی ہی نہیں بلکہ ایک دلچسپ رجحان نے بھی اپنی جانب مبذول کر لی ہے۔ ٹورنامنٹ کے ابتدائی میچوں میں بڑی تعداد میں کھلاڑی روشن گلابی رنگ کے فٹبال جوتے پہن کر میدان میں اترے، جس کے بعد سوشل میڈیا اور کھیلوں کے حلقوں میں یہ سوال گردش کرنے لگا کہ آخر اتنے زیادہ گلابی جوتے کیوں نظر آ رہے ہیں۔ ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں ہی یہ رجحان واضح ہو گیا…

Read More

بارہ ارب ڈالر کے منجمد اثاثوں کی بحالی کے لیے دستخط؛ امریکا نے ایران پر سے پابندیاں ہٹا دیں

پاکستان کی میزبانی میں سوئٹزرلینڈ کے شہر برگن اسٹاک میں ہونے والے امریکا ایران امن مذاکرات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ ایران کے منجمد 12 ارب ڈالر کے اثوث کی بحالی کے لیے دستخط ہوگئے ہیں۔ جبکہ ایران اپنے یورینیم کو باہر بھیجنے کے بجائے اس کی افزودگی کی شرح کم کرنے پر راضی ہوگیا ہے۔ جس کے بعد امریکا نے بھی ایران پر عائد پباندیاں 60 دنوں کے لیے ہٹا دی ہیں۔ پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے عرب میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے…

Read More

فیفا ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ گول: لیونل میسی نے نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا

ارجنٹائن کے کپتان لیونل میسی نے مینز فٹبال ورلڈ کپ کی تاریخ میں سب سے زیادہ گول کرنے کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔ آسٹریا کے خلاف میچ میں گول کرکے انہوں نے فیفا ورلڈ کپ 2026 میں اپنے گولز کی تعداد 17 کر لی اور جرمنی کے سابق اسٹار میرو سلاف کلوزے کا ریکارڈ توڑ دیا۔ رپورٹس کے مطابق فیفا ورلڈ کپ 2026 میں لیونل میسی نے آسٹریا کے خلاف گروپ جے کے میچ کے 39 ویں منٹ میں گول کرکے اپنی ٹیم کو ایک صفر کی برتری دلائی…

Read More
حکومت نے 25 اور 26 جون کو عام تعطیلات کا اعلان کردیا پاکستان 

حکومت نے 25 اور 26 جون کو عام تعطیلات کا اعلان کردیا

وفاقی حکومت نے یومِ عاشور (9 اور 10 محرم الحرام) کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے اور اس حوالے سے کابینہ ڈویژن نے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے 9 اور 10 محرم الحرام 1448 ہجری کی چھٹیوں کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت 25 اور 26 جون 2026 (جمعرات اور جمعہ) کو ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ یہ اعلان…

Read More

اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں 5.4 شدت کا زلزلہ

اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس کے بعد شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق زلزلے کے جھٹکے پشاور، مانسہرہ، ایبٹ آباد، صوابی اور ہری پور میں محسوس کیے گئے ہیں۔ اسی طرح چارسدہ، مردان اور ملاکنڈ میں بھی زلزلے کے جھٹکوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.4 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ اس کا مرکز کوہ ہندوکش کے پہاڑی سلسلے میں تھا۔ زلزلے کے باعث مختلف علاقوں…

Read More