Author: admin
انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان کو بھارت سے شکست
انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں بھارت نے پاکستان کو 3 کے مقابلے میں 5 گول سے شکست دے دی ایونٹ سے باہر کردیا ہے۔ جمعے کو ڈھاکا میں کھیلے گئے انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ کے سیمی فائنل میچ میں روایتی حریف بھارت اور پاکستان کی ٹیمیں آمنے سامنے آئیں، جہاں سنسنی خیز مقابلے کے بعد قومی ٹیم کو بھارت کے ہاتھوں 3 کے مقابلے میں 5 گول سے ہار کا سامنا کرنا پڑا۔ اس شکست کے بعد قومی ہاکی ٹیم کا ایونٹ میں سفر تمام…
Read Moreویزا پابندیوں، جنگ اور سیکیورٹی خدشات، ایرانی شائقین کی ورلڈ کپ تک رسائی مشکل
2026 فیفا ورلڈ کپ کے آغاز سے قبل امریکا کی ویزا پالیسیوں، ایران کے خلاف جنگ اور سیکیورٹی خدشات نے دنیا بھر کے فٹ بال شائقین کی دل چسپی متاثر کرنا شروع کر دی ہے۔ خاص طور پر ایرانی شائقین اور قومی ٹیم کو غیر معمولی مشکلات کا سامنا ہے۔ قطری نشریاتی ادارے ’الجزیرہ‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق 2026 فیفا ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے کوالیفائی کرنے والی ایرانی قومی ٹیم اور اس کے شائقین کو امریکا کی ویزا پابندیوں اور جاری جنگ کے باعث سنگین مشکلات کا…
Read Moreوفاقی حکومت کا چھوٹے دکانداروں کے لیے فکس ٹیکس اسکیم لانے کا اعلان
وفاقی حکومت نے چھوٹے دکانداروں کے لیے فکس ٹیکس اسکیم لانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ فکس ٹیکس اسکیم تاجروں اور انجم تاجران کی مشاورت سے تیار کی گئی ہے، جس کا اطلاق 20 کروڑ روپے یا اس سے کم سالانہ ٹرن اوور والے دکانداروں پر ہوگا۔ جمعے کو اسلام آباد میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب اور وزیرِ مملکت بلال اظہر کیانی نے اس نئی اسکیم کی تفصیلات بتائیں۔ وزیرِ مملکت نے کہا کہ حکومت چھوٹے دکانداروں کے لیے فکس ٹیکس…
Read Moreفیفا ورلڈ کپ کی چمکتی ٹرافی کی قیمت کیا ہے؟
فٹبال کے شائقین کی نظریں فیفا ورلڈ کپ 2026 پر جمی ہوئی ہیں اور دنیا بھر میں اس میگا ایونٹ کا بے صبری سے انتظار کیا جا رہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی توجہ اس سنہری ٹرافی پر بھی مرکوز ہے جسے اٹھانے کا خواب ہر فٹ بالر دیکھتا ہے۔ جذباتی اور تاریخی اعتبار سے یہ ٹرافی انمول سمجھی جاتی ہے، تاہم مادی اور مالیاتی نقطۂ نظر سے بھی اس کی مالیت موضوعِ بحث بنی ہوئی ہے۔ اسی تناظر میں جب عالمی فٹبال کے ممکنہ منظرنامے پر نظر ڈالی جائے…
Read Moreآزاد کشمیر میں عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان، شیڈول جاری
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے عام انتخابات کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق انتخابات 27 جولائی کو منعقد ہوں گے۔ انتخابی عمل کے آغاز کے ساتھ ہی سرکاری محکموں میں تقرریوں اور تبادلوں سمیت ترقیاتی منصوبوں کے نئے اعلانات پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ چیف الیکشن کمشنر غلام مصطفیٰ مغل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے شیڈول کا اعلان کیا۔ انہوں نے بتایا کہ قانون ساز اسمبلی کے انتخابات 27 جولائی کو…
Read Moreپنجگور میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
پنجگور میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران بھارتی پراکسی فتنہ الہندستان سے تعلق رکھنے والے 6 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے بعد بھارتی سرپرستی میں سرگرم تمام 6 دہشتگردوں کو انجام تک پہنچا دیا گیا۔ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود، آئی ای ڈیز اور ایک گاڑی بھی برآمد ہوئی ہے۔ یہ دہشت گرد علاقے میں متعدد کارروائیوں میں…
Read Moreمومنہ اقبال ہراسانی کیس: رکن پنجاب اسمبلی ثاقب چدھڑ کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج
اداکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے کے مبینہ معاملے میں رکن پنجاب اسمبلی ثاقب چدھڑ کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ مقدمہ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) میں درج کیا گیا ہے، جو اداکارہ کی مدعیت میں دائر کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی آر میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ملزم ثاقب چدھڑ، ان کی اہلیہ سمیرا خان اور دیگر ساتھیوں پر سائبر ہراسانی، بلیک میلنگ اور غیر قانونی نگرانی کے الزامات عائد کیے…
Read Moreکراچی کا موسم آج کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا
محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں آج موسم گرم اور مرطوب رہنے کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا کم سے کم درجہ حرارت 29.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔ شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے باعث گرمی کی شدت زیادہ محسوس کی جا سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں…
Read Moreجرمنی کے ایئرپورٹ پر بوئنگ طیارہ روانگی سے قبل حادثے کا شکار
جرمنی کے فرینکفرٹ ایئرپورٹ پر جمعرات کے روز لفتھانزا ایئرلائن کے ایک بوئنگ 787 طیارے کے نوز لینڈنگ گیئر کے اچانک بیٹھ جانے کے باعث متعدد عملے کے ارکان زخمی ہو گئے۔ ایئرلائن کے مطابق حادثے کے وقت طیارہ گیٹ پر کھڑا تھا اور روانگی کی تیاری جاری تھی۔ لفتھانزا کے ترجمان نے بتایا کہ اس واقعے کے وقت مسافروں کی بورڈنگ ابھی شروع نہیں ہوئی تھی، تاہم طیارے میں عملے کے ارکان اور گراؤنڈ اسٹاف موجود تھے۔ حادثے کے نتیجے میں کئی اہلکار زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر…
Read More