ایک اور منشیات ڈیلر خاتون کا شوہر پولیس والا نکلا

کراچی کے علاقے قائد آباد سے گرفتار خاتون منشیات سپلائر نرگس کے حوالے سے اہم انکشافات سامنے آگئے ہیں. تفتیشی ذرائع کے مطابق ملزمہ اپنے شوہر اور بیٹے کے ساتھ مل کر مبینہ طور پر منشیات کا خاندانی نیٹ ورک چلا رہی تھی۔ تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمہ نرگس کا شوہر وکیل خان ریٹائرڈ پولیس اہلکار ہے، جو ماضی میں بھی منشیات کے مقدمے میں گرفتار ہو چکا ہے، جبکہ ان کا بیٹا طاہر خان بھی اس مبینہ نیٹ ورک میں سرگرم کردار ادا کرتا رہا۔ ذرائع…

Read More

ٹرمپ کا ایران کو الٹی میٹم: ‘پاکستان کی وجہ سے حملہ روکا، یہ طوفان سے پہلے کی خاموشی ہے’

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو ایک بار پھر سخت الفاظ میں خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر دونوں ممالک کے درمیان جلد ہی کوئی امن معاہدہ نہ ہوا تو یہ ایران کے لیے بہت برا وقت ثابت ہو گا۔ صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر ایک پیغام میں کسی کا نام لیے بغیر لکھا کہ یہ طوفان سے پہلے کی خاموشی تھی۔ اس بیان کے بعد انہوں نے فرانسیسی نشریاتی ادارے کو ٹیلی فون پر ایک انٹرویو دیا جس میں انہوں نے…

Read More

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر نہیں آیا، عیدالاضحیٰ کب ہوگی؟

سعودی عرب میں ہفتے کی شب ذو الحج کا چاند نظر نہیں آیا۔ چاند نظر نہ آنے کے بعد سعودی عرب میں اب پیر 18 مئی کو یکم ذوالحج قرار دیے جانے کا امکان ہے، جس کے تحت مناسک حج کا اہم ترین رکن وقوف عرفہ 26 مئی بروز منگل ادا کیا جائے گا، جبکہ عیدالاضحیٰ 27 مئی بروز بدھ کو منائی جائے گی۔ سندھ میں عیدالاضحیٰ کے چاند کی رویت کے لیے رویّت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج کراچی میں منعقد ہوگا۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد…

Read More

کوکین کوئین پنکی کے لاہور والے گھر کی دلچسپ کہانی

لاہور میں منشیات کے مبینہ بڑے نیٹ ورک سے جڑی کوکین کوئین انمول پنکی کی رہائش گاہ سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے، جہاں تحقیقاتی اداروں نے شواہد اکٹھے کرتے ہوئے تفتیش کا دائرہ مزید وسیع کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کراچی میں گرفتار ملزمہ لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن کی ایک نجی سوسائٹی میں واقع پانچ مرلے کے کرایے کے گھر میں رہائش پذیر تھی، جسے اب تحقیقات میں اہم کڑی قرار دیا جا رہا ہے۔ تحقیقاتی ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ رہائش گاہ سے ملزمہ کے مبینہ…

Read More
مانچسٹر سٹی نے چیلسی کو شکست دے کر ایف اے کپ جیت لیا کھیل 

مانچسٹر سٹی نے چیلسی کو شکست دے کر ایف اے کپ جیت لیا

مانچسٹر سٹی نے ایف اے کپ کے فائنل میں چیلسی کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ فاتح ٹیم کے لیے فیصلہ کن گول اینٹوان سیمینیو نے دوسرے ہاف میں اسکور کیا۔ لندن کے ویمبلے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ایف اے کپ کے فائنل میں مانچسٹر سٹی نے چیلسی کو ایک صفر سے شکست دے کر سیزن کا دوسرا ڈومیسٹک ٹائٹل جیت لیا۔ میچ کا واحد اور فیصلہ کن گول 72ویں منٹ میں گھانا سے تعلق رکھنے والے اینٹوان سیمینیو نے…

Read More

فٹبال کی تاریخ کا انوکھا ریکارڈ؛ میسی اور رونالڈو چھٹا ورلڈکپ کھیلنے کے لیے تیار

دنیا کے دو عظیم ترین فٹبالرز لیونل میسی اور کرسٹیانو رونالڈو ایک نیا ریکارڈ اور منفرد ریکارڈ اپنے نام کرنے کو تیار ہیں۔ رواں سال ہونے والا ورلڈکپ ممکنہ طور پر دونوں اسٹارز کے لیے کیریئر کا چھٹا اور ممکنہ طور پر آخری ورلڈکپ ہوگا۔ فٹبال کی دنیا میں گزشتہ دو دہائیوں سے حکمرانی کرنے والے پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو اور ارجنٹائن سے تعلق رکھنے والے لیونل میسی ایک مرتبہ پھر عالمی فٹبال کے میدان میں جلوہ گر ہونے کے لیے تیار ہیں، جہاں دونوں کھلاڑی 2026 کے فیفا ورلڈ…

Read More

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اہم دورے پر تہران پہنچ گئے

وزیر داخلہ محسن نقوی دو روزہ سرکاری دورے پر ایران کے دارالحکومت تہران پہنچ گئے ہیں۔ ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق یہ دورہ اسلام آباد کی خطے میں مذاکرات اور امن کے فروغ کی کوششوں کا حصہ ہے۔ اپنے دورے کے دوران محسن نقوی کی ایرانی قیادت کے ساتھ اہم اور دوطرفہ ملاقاتیں متوقع ہیں، جن میں خطے کی موجودہ صورتِ حال، بالخصوص ایران اور امریکا کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ مزید بتایا گیا ہے کہ پاکستان اس موقع پر ایران اور امریکا کے…

Read More

خون کے آخری قطرے تک ایران کی سالمیت اور آزادی کا دفاع کریں گے: ایرانی آرمی چیف

ایران کے آرمی چیف میجر جنرل امیر حاتمی نے کہا ہے کہ ایرانی مسلح افواج ہر قسم کے خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں اور ان شاء اللہ مکمل فتح تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گی۔ اپنے بیان میں میجر جنرل امیر حاتمی نے کہا کہ ایمان کی طاقت ہی ایک ایف 5 لڑاکا طیارے کو امریکا کے کویت میں موجود فوجی ٹھکانوں کے اوپر تک پہنچنے کے قابل بناتی ہے، حالانکہ وہاں جدید ترین دفاعی نظام موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی مسلح…

Read More
سیالکوٹ میں 1500 روپے کے بانڈ پر 30 لاکھ روپے کا انعام، کامیاب نمبر سامنے آگیا پاکستان 

سیالکوٹ میں 1500 روپے کے بانڈ پر 30 لاکھ روپے کا انعام، کامیاب نمبر سامنے آگیا

جمعے کے روز قومی بچت مرکز سیالکوٹ میں 1500 روپے مالیت کے پرائز بانڈ کی 106ویں قرعہ اندازی منعقد ہوئی، جس کے بعد لاکھوں روپے کے انعامات جیتنے والے خوش نصیب افراد کے نمبرز کا اعلان کر دیا گیا۔ قرعہ اندازی میں ملک بھر سے شہریوں کی بڑی تعداد کی دلچسپی برقرار رہی۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی پالیسی کے تحت اس بار پہلا انعام 30 لاکھ روپے رکھا گیا تھا، جو بانڈ نمبر 024132 کے نام نکلا۔ قرعہ اندازی کے اعلان کے ساتھ ہی کامیاب نمبر کے حامل شہریوں…

Read More
جنگ بندی کے باوجود لبنان میں اسرائیلی حملوں سے اب تک 600 سے زائد افراد جاں بحق عالمی خبریں 

جنگ بندی کے باوجود لبنان میں اسرائیلی حملوں سے اب تک 600 سے زائد افراد جاں بحق

لبنان اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی ایک بار پھر شدت اختیار کر گئی ہے، جہاں جنگ بندی کے باوجود حملے، جوابی کارروائیوں کے دعوے، سفارتی مذاکرات اور اسرائیلی فوج کی بڑی سطح کی تیاریوں نے صورتِ حال کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے۔ قطری نشریاتی ادارے ’الجزیرہ‘ کے مطابق لبنانی وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ اکتوبر 2023 کے بعد سے اب تک اسرائیلی حملوں میں مجموعی طور پر 2951 سے زائد افراد جاں بحق اور 8988 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ ان میں سے صرف جنگ بندی…

Read More