پنکی کے ساتھ افریقی سہولت کار بھی لاہور میں موجود ہیں: کراچی پولیس چیف کا دعویٰ

کراچی میں گرفتار منشیات فروش ملزمہ انمول عرف پنکی کے حوالے سے ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان نے دعویٰ کیا ہے کہ ملزمہ کے نیٹ ورک کے تانے بانے ملک بھر اور بیرون ملک تک پھیلے ہوئے ہیں، ملزمہ کے نیٹ ورک میں تقریباً 20 خواتین بھی شامل ہیں جب کہ مجموعی طور پر 300 افراد منشیات کے نیٹ ورک سے جڑے ہوئے ہیں، کچھ غیر ملکی خصوصاً افریقی سہولت کار بھی لاہور میں موجود ہیں۔ کراچی پولیس کی جانب سے گرفتار مبینہ منشیات فروش انمول عرف پنکی سے…

Read More

کیا کوہلی 2027 ورلڈ کپ کھیلیں گے یا نہیں؟ بھارتی کرکٹر نے خاموشی توڑ دی

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی نے آخر کار بین الاقوامی کرکٹ میں اپنے مستقبل اور 2027 ون ڈے ورلڈ کپ کھیلنے کے بارے میں خاموشی توڑتے ہوئے کہا ہے کہ وہ 2027 کا ون ڈے ورلڈ کپ کھیلنا چاہتے ہیں، تاہم وہ ایسے ماحول کا حصہ نہیں بننا چاہتے جہاں انہیں اپنی اہمیت اور صلاحیت ثابت کرنے کی ضرورت محسوس ہو۔ جمعے کو رائل چیلنجرز بنگلورو کے پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے کہا کہ اگر وہ کرکٹ کھیل رہے ہیں تو…

Read More
ڈھاکا ٹیسٹ میں سلو اوور ریٹ پر پاکستان کرکٹ ٹیم کو بھاری جرمانہ کھیل 

ڈھاکا ٹیسٹ میں سلو اوور ریٹ پر پاکستان کرکٹ ٹیم کو بھاری جرمانہ

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بنگلہ دیش کے خلاف ڈھاکا ٹیسٹ میچ میں سلو اوور ریٹ کے باعث پاکستان کرکٹ ٹیم کو جرمانے اور ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ پوائنٹس کی کٹوتی کی سزا سنا دی، جس کے بعد قومی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر آٹھویں نمبر پر آگئی ہے۔ بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست کے بعد پاکستانی کرکٹ ٹیم کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا، قومی ٹیم کو پہلے ٹیسٹ میں سلو اوور ریٹ پر بھاری جرمانے اور ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ پوائنٹس کی…

Read More

منشیات فروش انمول عرف پنکی کے خلاف لاہور سے ایک اور مقدمہ سامنے آگیا

منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار انمول عرف پنکی کے خلاف درج مقدمات میں اضافہ ہوگیا ہے، جس کے بعد پولیس نے اُن کے گرد موجود نیٹ ورک اور پرانے مقدمات کی چھان بین کا دائرہ بھی وسیع کر دیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق انمول عرف پنکی کے خلاف ایک اور مقدمہ منظرِ عام پر آیا ہے، جس کے بعد انویسٹی گیشن ونگ نے پرانے ریکارڈ اور مختلف تھانوں میں درج مقدمات کا دوبارہ جائزہ لینا شروع کر دیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ چوتھا مقدمہ سال 2024…

Read More

مشرقِ وسطیٰ جنگ پاکستان میں مہنگائی پر دباؤ ڈالے گی، آئی ایم ایف رپورٹ میں خدشہ

عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے پاکستان کے لیے توسیعی فنڈ سہولت (ای ایف ایف) کے تحت تیسرے جائزے اور ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلٹی فیسلٹی کے دوسرے جائزے کی رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کے مضبوط اور مؤثر پالیسی اقدامات نے ملک کی معاشی بحالی کو مسلسل سہارا دیا، سرمایہ کاروں اور کاروباری حلقوں کے اعتماد میں اضافہ کیا اور معیشت کو بیرونی جھٹکوں کے مقابلے میں زیادہ مضبوط بنایا ہے۔ آئی ایم ایف کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق مالی سال 2026 کی پہلی ششماہی…

Read More

چین نے 200 بوئنگ طیارے خریدنے پر اتفاق کر لیا، صدر ٹرمپ کا دعویٰ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ چین نے امریکی کمپنی بوئنگ سے 200 طیارے خریدنے پر اتفاق کر لیا ہے، جو تقریباً ایک دہائی بعد چین کی جانب سے امریکی ساختہ کمرشل طیاروں کی پہلی بڑی خریداری ہوگی۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ چین ایران کو جنگی ساز و سامان نہیں دے گا، چین نے آبنائے ہرمز کھلوانے میں مدد کی پیش کی ہے، آبنائے ہرمز کو کھلا ہوا دیکھنا چاہتا ہے۔ جمعرات کو امریکی نشریاتی ادارے فاکس نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں امریکی صدر ڈونلڈ…

Read More

ایران کے معاملے پر چین کی مدد کی ضرورت نہیں: امریکی وزیر خارجہ

امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے واضح کیا ہے کہ امریکا نے ایران کے معاملے پر چین سے مدد نہیں مانگی، ہمیں ان کی مدد کی ضرورت نہیں ہے، چین نے کہا کہ آبنائے ہرمز کو عسکریت کا مرکز بنانے کے حق میں نہیں ہیں، چین آبنائے ہرمز میں ٹول ٹیکس لگانے کا مخالف ہے اور یہی امریکا کا مؤقف بھی ہے۔ جمعرات کو بیجنگ میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان ہونے والی اعلیٰ سطح ملاقات کے بعد امریکی نیوز چینل این بی سی سے…

Read More

ایران نے چینی جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دے دی

ایران نے آبنائے ہرمز میں ایرانی ضوابط کے تحت بعض چینی جہازوں کو گزرنے کی اجازت دے دی ہے، یہ پیش رفت ایران اور چین کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری اور سفارتی رابطوں کے بعد سامنے آئی ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ایرانی خبر ایجنسی فارس نیوز نے باخبر ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ ایران نے آبنائے ہرمز میں چینی جہازوں کی محدود آمدورفت کی اجازت دے دی ہے۔ یہ فیصلہ چینی وزیر خارجہ اور ایران میں چینی سفیر کی درخواستوں کے بعد کیا…

Read More

وفاقی کابینہ کا گندم کی خرید و فروخت کے حوالے سے درپیش مسائل کا نوٹس، کمیٹی تشکیل

وفاقی کابینہ نے ملک بھر میں گندم کی خرید و فروخت کے حوالے سے درپیش مسائل کا نوٹس لیتے ہوئے معاملے پر کابینہ کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ جمعرات کو وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں مختلف منصوبوں کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں حج پالیسی 2027-2030 کی جانچ کے حوالے سے بنائی گئی کابینہ کمیٹی کی سفارشات پیش کی گئیں، جن کی وفاقی کابینہ نے منظوری دے دی۔ اعلامیے کے مطابق وفاقی کابینہ نے کمیٹی کو ہدایت دیں کہ وزارت مذہبی امور…

Read More

پنکی اور ارمغان کیس میں مماثلت: بیرون ملک منشیات نیٹ ورک سے روابط کا انکشاف

کراچی میں گرفتار کوکین کوئن انمول عرف پنکی اور ارمغان کیس کی تحقیقات کے دوران دونوں مقدمات میں مبینہ مماثلت سامنے آگئی ہے، دونوں کیسز میں بیرون ملک منشیات نیٹ ورک سے روابط کے شواہد ملے ہیں جب کہ امپورٹڈ منشیات ’جینگل‘ کے استعمال اور فروخت سے متعلق اہم انکشافات بھی سامنے آئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق انمول عرف پنکی اور ارمغان کیس میں مماثلت سامنے آگئی جب کہ دونوں کیسز میں بیرون ملک منشیات نیٹ ورک سے روابط کے شواہد ملنے کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے…

Read More