سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کا سربراہی اجلاس آج، مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط متوقع

سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان آج جدہ میں اہم سربراہی اجلاس متوقع ہے، جہاں میڈیا رپورٹس کے مطابق تینوں ممالک مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کریں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سعودی ولی عہد کی دعوت پر جدہ پہنچ چکے ہیں، جبکہ ترک صدر رجب طیب اردوان بھی آج سعودی عرب پہنچیں گے۔ سعودی عرب کے شہر جدہ میں آج سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے سربراہان کے درمیان اہم اجلاس متوقع ہے، جس میں علاقائی صورتحال، دفاعی تعاون اور باہمی شراکت داری…

Read More
پیٹرول اور ڈیزل سستا، حکومت نے نئی قیمتوں کا اعلان کردیا پاکستان 

پیٹرول اور ڈیزل سستا، حکومت نے نئی قیمتوں کا اعلان کردیا

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر ردوبدل کرتے ہوئے عوام کو جزوی ریلیف دیا ہے۔ اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل دونوں کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے۔ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے تحت پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 19 پیسے فی لیٹر جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 50 پیسے فی لیٹر کمی کر دی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کمی کے…

Read More

نئے صوبوں کے قیام کے لیے آئین کے کن آرٹیکلز میں ترمیم کرنا ہوگی؟

ملک میں نئے صوبوں کے قیام سے متعلق جاری بحث کے دوران پارلیمانی ذرائع نے واضح کیا ہے کہ آئینِ پاکستان اس حوالے سے مکمل رہنمائی فراہم کرتا ہے۔ ذرائع کے مطابق نئے صوبوں کے قیام کے لیے آئین کی پانچ اہم شقوں میں ترمیم، پارلیمنٹ کی دو تہائی اکثریت اور متعلقہ صوبائی اسمبلی کی منظوری لازمی ہوگی۔ پارلیمانی امور کے ذرائع کے مطابق آئین کی شق 239 نئے صوبوں کے قیام میں بنیادی حیثیت رکھتی ہے۔ اس شق کے تحت آئینی ترمیم کا بل پہلے قومی اسمبلی اور سینیٹ…

Read More

زمین کی جزوی ملکیت کا حق؛ سعودی عرب میں جائیداد بنانے کا سنہری موقع

سعودی عرب نے رہائشی منصوبوں کے لیے زمین کی جزوی ملکیت کے نظام کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت سرمایہ کاروں کو نئے ہاؤسنگ پراجیکٹس تیار کرنے کی اجازت دی جائے گی۔ اس اقدام کا مقصد ہاؤسنگ سیکٹر میں سرمایہ کاری کو فروغ دینا اور ملک میں رہائشی منصوبوں کی تعداد میں اضافہ کرنا ہے۔ گلف نیوز کے مطابق یہ فیصلہ منگل کو جدہ میں ہونے والے سعودی کابینہ کے اجلاس میں منظور کیا گیا، جس کی صدارت ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کی۔ نئے فریم…

Read More

جاپان کا غیر ملکی ورکرز کے قیام کی مدت میں 5 سال کی توسیع کا فیصلہ

جاپان نے غیر ملکی ہنر مند کارکنوں کے لیے ’ٹائپ 2 مخصوص ہنر مند ورکر ویزا‘ کے تحت پانچ سالہ قیام کی مدت متعارف کرانے کی تجویز پیش کر دی ہے۔ اس مقصد کے لیے جاپان کی امیگریشن سروسز ایجنسی نے منگل کو ایک مسودہ وزارتی آرڈیننس جاری کیا، جس پر عوامی رائے طلب کی جائے گی۔ حکومت کا منصوبہ ہے کہ عوامی آرا کا عمل مکمل ہونے کے بعد اس جدید طریقہ کار کا اگلے سال جنوری کے اوائل سے باقاعدہ طور پر آغاز کیا جائے۔ موجودہ قوانین کے…

Read More

ٹیلی پرامپٹر میں خرابی پر کینیڈین وزیراعظم کا ٹرمپ پر طنز

کینیڈا کے وزیراعظم مارک کارنی نے ایک نیوز کانفرنس کے دوران ٹیلی پرامپٹر اچانک بند ہونے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر ہلکا پھلکا طنز کیا، جس پر وہاں موجود صحافی ہنس پڑے۔ یہ واقعہ بدھ کے روز ٹورنٹو میں ہاؤسنگ پالیسی سے متعلق ایک پریس کانفرنس کے دوران پیش آیا، جب وزیراعظم مارک کارنی تقریر کر رہے تھے اور اچانک ان کے ٹیلی پرامپٹر نے کام کرنا بند کردیا۔ مارک کارنی نے مسکراتے ہوئے کہا کہ میں آپ کو اطلاع دینا چاہتا ہوں کہ ٹیلی پرامپٹر نے کام کرنا…

Read More

مشرقِ وسطیٰ میں امن کی کوششیں؛ وزیراعظم، فیلڈ مارشل کے ہمراہ آج سعودی عرب روانہ ہوں گے: دفترِ خارجہ

دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ ”وزیراعظم شہباز شریف چھ سے آٹھ اگست تک سعودی عرب کا سرکاری دورہ کریں گے، جہاں وہ سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے“۔ انہوں نے کہا کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور دیگر افراد پر مشتمل اعلیٰ سطحی وفد وزیراعظم کے ہمراہ ہوگا۔ اس اعلیٰ سطحی ملاقات میں پاک سعودی تعلقات، دوطرفہ تعاون، سرمایہ کاری اور خطے کی مجموعی صورتحال سمیت متعدد باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی گفتگو کی جائے گی۔ ترجمان…

Read More

موٹروے پر بڑا کریک ڈاؤن؛ 5 معروف فوڈ چینز پر چھاپے

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ایم-2 موٹروے کے سکھیکی انٹرچینج پر قائم معروف فوڈ چینز کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 5 فوڈ چینز پر چھاپے مارے، جن میں سے 4 آؤٹ لیٹس کو سیل کر دیا گیا جبکہ مجموعی طور پر 35 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔ کارروائی کے دوران ایک من سے زائد ناقص اور ممنوع خوراک بھی تلف کر دی گئی۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے حافظ آباد میں ایم-2 موٹروے کے سکھیکی انٹرچینج پر واقع معروف فوڈ چینز کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کرتے…

Read More

عمان کا بڑا سرپرائز: 14 دن کا سیاحتی ویزا بالکل مفت، کون اہل ہے؟

عمان نے سیاحت کے فروغ اور غیر ملکی مسافروں کو مزید سہولت فراہم کرنے کے لیے 14 روزہ مفت سیاحتی ویزا متعارف کرا دیا ہے۔ نئے ویزا کے ذریعے اہل غیر ملکی شہری بغیر کسی ویزا فیس کے عمان میں 14 دن تک قیام کر سکیں گے۔ حکام کے مطابق 14 روزہ مفت سیاحی ویزا صرف ان ممالک کے شہریوں کو دیا جائے گا جن کا انتخاب متعلقہ عمانی اتھارٹی کرے گی۔ تاہم، عمانی حکومت نے ابھی تک ان ممالک کی فہرست جاری نہیں کی جن کے شہری اس مفت…

Read More

فیفا کی صدارت کے لیے ‘اسرائیل مخالف’ خاتون کی تعیناتی پر غور

انٹرنیشنل فیڈریشن آف فٹ بال ایسوسی ایشن (فیفا) کے سابق صدر جوزف بلاٹر نے موجودہ صدر جانی انفانٹینو کی جگہ نارویجن فٹ بال فیڈریشن کی صدر لِز کلاوینیس کو فیفا کی قیادت سونپنے کا مطالبہ کیا ہے۔ بلاٹر کا کہنا ہے کہ فیفا میں اب خواتین کو قیادت کا موقع ملنا چاہیے۔ العربیہ کے مطابق فیفا کے سابق صدر جوزف بلاٹر نے موجودہ صدر جانی انفانٹینو پر بڑھتی ہوئی تنقید کے درمیان نارویجن فٹ بال فیڈریشن کی صدر لِز کلاوینیس کو فیفا کی صدارت کے لیے موزوں امیدوار قرار دیا…

Read More