بھارتی خلائی ایجنسی کے 100 سے زائد سائنس دان مستعفی، وجہ کیا ہے؟

بھارت کی خلائی ایجنسی اسرو کے سو سے زائد تجربہ کار سائنس دانوں کے اچانک استعفوں نے پریشانی کی صورتِ حال پیدا کردی ہے، جس کے بعد حکومت کو مجبوراً، استعفے منظور کرنے کے قوانین کو سخت کرنا پڑا ہے۔ اس اچانک فیصلے اور سائنس دانوں کے جانے کی سب سے بڑی وجہ نجی شعبے یعنی پرائیویٹ کمپنیوں کی طرف سے ملنے والی پرکشش مراعات اور کام کا شدید دباؤ ہے۔ حالیہ برسوں میں خلائی تحقیق کے میدان میں کئی پرائیویٹ کمپنیاں اور نئے اسٹارٹ اپس سامنے آئے ہیں جو…

Read More

آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت محفوظ بنانے کے لیے پاکستان کی کوششیں جاری ہیں: دفترِ خارجہ

پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی کا کہنا ہے کہ پاکستان ایران اور امریکا کے درمیان جاری کشیدگی کو کم کرنے کے لیے ثالثی کی کوششوں سے پیچھے نہیں ہٹا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان خطے میں امن کی بحالی، مذاکرات کے ذریعے تمام تنازعات کے پرامن حل اور آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت کو محفوظ بنانے کے لیے اپنی سفارتی کوششیں پوری تندہی سے جاری رکھے ہوئے ہے۔ طاہر اندرابی نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران مشرق وسطیٰ کی مجموعی صورتحال،…

Read More

کرکٹ ورلڈ کپ کا نیا فارمیٹ؛ پاکستان اور بھارت کے درمیان اضافی مقابلوں کا امکان

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے 2027 میں جنوبی افریقہ، زمبابوے اور نمیبیا میں ہونے والے ون ڈے ورلڈ کپ کے لیے نئے فارمیٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ اس نئے نظام کے تحت بھارت اور پاکستان کے درمیان ایک اضافی میچ ہونے کا امکان پیدا ہو گیا ہے، جسے کرکٹ کی دنیا کا سب سے بڑا اور مقبول مقابلہ سمجھا جاتا ہے۔ آئی سی سی کے مطابق 2027 کا ورلڈ کپ 14 ٹیموں پر ہی مشتمل ہوگا، تاہم ٹورنامنٹ کا ڈھانچہ پہلے سے مختلف ہوگا۔ نئے فارمیٹ کے تحت کوالیفائی کرنے…

Read More

انگلینڈ کو شکست دینے کے بعد ارجنٹینی کھلاڑیوں نے متنازع بینر لہرا دیا

فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل میں انگلینڈ کو 1-2 سے شکست دینے کے بعد ارجنٹائن کے چند کھلاڑیوں کی جانب سے فالکلینڈز جزائر سے متعلق ایک سیاسی بینر لہرانے پر نئی بحث شروع ہوگئی ہے۔ اس واقعے نے نہ صرف کھیل کے میدان سے باہر سیاسی تنازع کو ایک بار پھر زندہ کر دیا ہے بلکہ فیفا کے ضابطہ اخلاق پر بھی سوالات اٹھا دیے ہیں۔ میچ کے اختتام پر ارجنٹائن کے کھلاڑی لیساندرو مارٹینیز اور جیووانی لو سیلسو نے جیت کی خوشی مناتے ہوئے ایک بینر اٹھایا…

Read More

ارجنٹائن سے شکست کے بعد انگلش کپتان شدید تنقید کی زد میں

فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل میں انگلینڈ کی ڈرامائی شکست کے بعد انگلینڈ کے کپتان ہیری کین اور ٹیم کے مینیجر تھامس ٹوخل پر کڑی تنقید کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ جرمنی کے مشہور اور مایہ ناز سابق گول کیپر اولیور کان نے ہیری کین کے کھیل اور ٹیم کی حد سے زیادہ دفاعی حکمت عملی کو اس شکست کا بڑا ذمہ دار ٹھہرادیا۔ جس کی بھاری قیمت اسے فائنل سے باہر ہو کر چکانی پڑی۔ اس اہم میچ میں انگلینڈ کی ٹیم کھیل کے 85 ویں منٹ…

Read More

پشاور میں ہولناک حادثہ؛ گھر میں آگ لگنے سے چار بچوں سمیت چھ افراد جاں بحق

پشاور کے علاقے تہکال پایان میں ایک انتہائی افسوسناک اور ہولناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک گھر میں اچانک آگ بھڑک اٹھنے سے ایک ہی خاندان کے چھ افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں میاں، بیوی اور ان کے چار معصوم بچے شامل ہیں جو آگ کی لپیٹ میں آنے کے باعث جان کی بازی ہار گئے۔ اس دلخراش واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچیں اور آگ پر قابو پانے کے لیے کارروائی شروع کی۔…

Read More
انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فٹبال ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ گیا کھیل 

انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فٹبال ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ گیا

ارجنٹائن کے کھلاڑیوں اینزو فرنانڈیز اور لاؤتارو مارٹنیز نے میچ کے آخری لمحات میں شاندار گول کر کے سیمی فائنل میں انگلینڈ کے منہ سے فتح چھین لی اور اپنی ٹیم کو دو ایک سے کامیابی دلا کر فائنل میں پہنچا دیا۔ بدھ کے روز کھیلے گئے سنسنی خیز ورلڈ کپ سیمی فائنل میں اس جیت کے ساتھ ہی لیونل میسی کی دفاعی چیمپئن ٹیم نے اتوار کو اسپین کے خلاف ہونے والے فائنل معرکے کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ ایک ایسے وقت میں جب دوسرے ہاف میں اینتھونی…

Read More

ایران میں مبینہ اغوا پاکستانیوں کے کیس میں پیش رفت، دو نوجوان بازیاب

ایران میں مبینہ طور پر اغوا پاکستانیوں کے کیس میں پیش رفت سامنے آئی ہے، ایف آئی اے لنک آفس ایران نے دو پاکستانیوں کو بحفاظت بازیاب کرا لیا۔ ایف آئی اے لنک آفس ایران نے دو پاکستانی نوجوانوں کو بحفاظت بازیاب کرا لیا، جو تہران میں پاکستانی سفارت خانے پہنچ گئے ہیں۔ ایف آئی اے کے مطابق بازیاب ہونے والے نوجوانوں کی شناخت طلحہ اور شہزاد کے نام سے ہوئی ہے، جن کا تعلق لاہور کے علاقے گاؤں پسین سے ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹر جنرل ایف…

Read More

آزاد کشمیر انتخابات کا میدان تیار، مگر سیاسی گہما گہمی ماند کیوں پڑ گئی؟

پاکستان کے زیرِ انتظام آزاد کشمیر میں 27 جولائی کو قانون ساز اسمبلی کے انتخابات ہونے جا رہے ہیں، تاہم ماضی کے برعکس اس بار انتخابی ماحول خاصا پھیکا دکھائی دے رہا ہے۔ آزاد جموں کشمیر الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابات میں 45 حلقوں سے 852 امیدوار حصہ لیں گے۔ 24 رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کے علاوہ آزاد امیدواروں کو بھی نشان الاٹ ہو چکے ہیں جبکہ ووٹرز کی کُل تعداد 23 لاکھ 50 ہزار کے قریب بتائی گئی ہے۔ مگر اِن 45 حلقوں میں سے کشمیری مہاجرین کے لیے مختص…

Read More

مودی حکومت کے خلاف بھوک ہڑتال کرنے والے سونم وانگ چُک کی دو دن میں موت کا خدشہ

دہلی ہائی کورٹ میں ایک اہم درخواست دائر کی گئی ہے جس میں استدعا کی گئی ہے کہ بھوک ہڑتال پر بیٹھے معروف سماجی کارکن اور ماہرِتعلیم سونم وانگ چُک کو فوری طبی امداد فراہم کی جائے اور ضرورت پڑنے پر انہیں زبردستی کھانا کھلایا جائے تاکہ ان کی جان بچائی جا سکے۔ انڈیا ٹوڈے کے مطابق سونم وانگ چُک کی بھوک ہڑتال کو اٹھارہ دن ہو چکے ہیں اور ان کی حالت دن بدن بگڑتی جا رہی ہے۔ ان کی یہ احتجاجی تحریک تعلیمی اصلاحات، مبینہ نیٹ یو جی…

Read More