دورانِ پرواز لیپ ٹاپ میں آگ بھڑک اٹھی، 5 مسافر جھلس کر زخمی

امریکا میں اٹلانٹا سے ڈیلاس جانے والی امریکن ایئرلائنز کی پرواز میں دورانِ پرواز مسافر کے لیپ ٹاپ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں 4 سے 5 مسافر جھلس کر زخمی ہوگئے۔ امریکی میڈیا کے مطابق واقعہ امریکن ایئرلائنز کی پرواز 2398 میں پیش آیا، جو 133 مسافروں اور عملے کے ارکان کو لے کر اٹلانٹا سے ڈیلاس فورٹ ورتھ انٹرنیشنل ایئرپورٹ جارہی تھی۔ پرواز منزل کے قریب پہنچ رہی تھی کہ طیارے کے پچھلے حصے میں ایک مسافر کے لیپ ٹاپ سے دھواں اٹھنے لگا اور…

Read More

ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان، کراچی میں بوندا باندی متوقع

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ظاہر کرتے ہوئے موسم کی صورتِ حال سے متعلق پیش گوئی جاری کردی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے، جبکہ شہر میں درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ بلوچستان، گلگت بلتستان اور کشمیر کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔ خیبر پختونخوا کے علاقوں سوات، کوہستان، بٹگرام، شانگلہ اور وزیرستان میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے…

Read More

جماعت اسلامی کے اسلام آباد میں دھرنوں کا شیڈول جاری

پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی، بجلی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی نے اپنی احتجاجی تحریک میں مزید شدت لاتے ہوئے اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں دھرنوں کا نیا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی جماعت اسلامی نے صوبائی دارالحکومتوں کے بعد وفاقی دارالحکومت میں بھی شام سے رات گئے تک احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ میں پہلے سے ہی احتجاجی دھرنے جاری ہیں۔ جماعت اسلامی اسلام آباد کے مطابق احتجاجی شیڈول…

Read More

شریف برادران کی ملاقات کی اندرونی کہانی؛ عمران خان کی اسپتال منتقلی پر مشاورت

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت کے اتوار کو ہونے والے اہم اجلاس کی اندرونی تفصیلات سامنے آگئی ہیں، جس میں ملک کی سیاسی صورتحال، آزاد کشمیر کے نئے وزیراعظم کے انتخاب اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اسپتال منتقلی سے متعلق قانونی و سیاسی معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اتوار کو جاتی امرا میں مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان تقریباً دو گھنٹے طویل ملاقات ہوئی، جس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی موجود تھیں۔ ذرائع کے…

Read More

ملک بھر میں آج پیٹرول اور ڈیزل کے نرخ کیا ہیں؟

پاکستان میں آج پیٹرول کی قیمت 341 روپے 59 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 368 روپے 29 پیسے فی لیٹر قیمت پر فروخت ہو رہا ہے۔ وزارتِ پیٹرولیم ڈویژن نے 22 سے 24 اگست تک کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا جس کے تحت پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 81 پیسے اضافہ کیا گیا تھا جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 59 پیسے کا اضافہ کیا گیا تھا۔ خیال رہے کہ 17 جولائی سے اب تک پیٹرول کی…

Read More

21 سابق کرکٹ کپتانوں کا وزیراعظم کو خط، عمران خان سے متعلق 3 مطالبے

دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے 21 سابق نامور بین الاقوامی کرکٹ کپتانوں نے وزیراعظم شہباز شریف کو ایک اور خط لکھ کر سابق وزیراعظم اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عمران خان کے طبی معائنے اور مناسب علاج کا مطالبہ کیا ہے۔ کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق سابق کرکٹ کپتانوں نے خط میں کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے عمران خان کو طبی معائنے کے لیے اسپتال منتقل کرنے اور ایسے میڈیکل بورڈ سے معائنہ کرانے کی ہدایت کی تھی، جس میں ان کے ذاتی معالجین…

Read More

مکہ معاہدے کا مطلب ہے امریکا خطہ چھوڑنا چاہتا ہے: ایران

ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ محسن رضائی نے کہا ہے کہ پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان مکہ معاہدے سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکا ان ممالک کو آگاہ کرچکا ہے کہ وہ خطہ چھوڑنا چاہتا ہے۔ ایک انٹرویو میں محسن رضائی نے خبردار کیا کہ ایران کے خلاف امریکا کی معاشی جنگ میں مدد کرنے والے ممالک کے مفادات کو نشانہ بنایا جائے گا۔ انہوں نے تمام پڑوسی ممالک سے کہا کہ وہ امریکا کے ساتھ ایران کے خلاف معاشی جنگ میں شریک نہ ہوں، ورنہ…

Read More

کینیڈا کے امریکا سے مذاکرات ناکام؛ امریکی اشیا پر 50 فیصد جوابی ٹیرف عائد کرنے کا اعلان

امریکا اور کینیڈا کے درمیان تجارتی مذاکرات ناکام ہوگئے، جس کے بعد کینیڈا نے امریکا کے ساتھ تجارتی مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق کینیڈا نے امریکی اشیا پر 50 فیصد جوابی ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کے نئے محصولات کے جواب میں اسی شرح سے اقدامات کیے جائیں گے۔ کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی نے کہا کہ امریکا کی جانب سے عائد کیے گئے محصولات کا ’’ایک ایک ڈالر کا حساب‘‘ لیا جائے گا۔ مارک کارنی کا…

Read More

جوڈیشل کمیشن بنانے کا فیصلہ مسترد، میر رضا کے اہل خانہ کا عدالت سے رجوع کا اعلان

کراچی کے نوجوان تاجر میر رضا علی کی ہلاکت کی تحقیقات کے لیے سندھ حکومت کی جانب سے جوڈیشل کمیشن بنانے کے فیصلے پر اہل خانہ اور ان کے وکیل جبران ناصر نے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ میر رضا کے والد نے سندھ حکومت کا فیصلہ مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اہل خانہ سے کسی قسم کی مشاورت نہیں کی گئی جب کہ وکیل جبران ناصر کے مطابق اہل خانہ کل سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرکے جوڈیشل کمیشن کی مخالفت اور مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل…

Read More

سندھ کابینہ کا میر رضا قتل کیس کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانے کا فیصلہ

سندھ حکومت نے کراچی کے نوجوان تاجر میر رضا علی قتل کیس کی غیرجانبدارانہ اور شفاف تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے سندھ حکومت کی جانب سے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کو خط لکھ دیا گیا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ سندھ حکومت نے مرحوم میر رضا علی کے قتل کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل انکوائری کا فیصلہ کیا ہے، جس کے لیے جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے۔ ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے مرحوم میر رضا علی خان کے…

Read More