برطانیہ میں سفید فام ہینری نوواک کے قتل کے بعد شدید احتجاج، کئی اہلکار زخمی

انگلینڈ میں 18 سالہ سفید فام ہینری نوواک کے قتل کے بعد ملک بھر میں صورتحال کشیدہ ہو گئی، واقعے نے عوامی سطح پر شدید مظاہروں کو جنم دیا۔ مختلف علاقوں میں احتجاجی مظاہرے شروع ہوئے جو بعد ازاں پرتشدد شکل اختیار کر گئے۔ برطانوی پولیس اور مظاہرین کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں جس کے دوران 11 اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ درجنوں افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ کشیدگی کے دوران سیکیورٹی صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لیے اضافی نفری طلب کرنا پڑی۔ امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے…

Read More

امریکی کانگریس میں ٹرمپ کے جنگی اختیارات محدود کرنے کی قرار داد منظور

امریکی ایوان نمائندگان نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو لگام ڈال دی۔ ایوان نے جنگی اختیارات کی قرارداد منظور کرلی، جس کا مقصد صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے یکطرفہ فوجی کارروائی کے اختیارات کو محدود کرنا ہے۔ امریکی ایوان نمائندگان نے ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران جنگ میں اختیارات کم کرنے کی قرارداد منظور کرلی۔ قرار داد کے حق میں 215 نمائندگان نے ووٹ ڈالے،208ووٹ خلاف پڑے۔4رپبلکن اراکین نے بھی قرار داد کے حق میں ووٹ ڈالا۔ قرارداد کے مطابق صدر ٹرمپ کو ایران سے امریکی فوجی واپس بلانے ہوں گے،…

Read More

امریکی خفیہ ایجنسیاں آپس میں بھِڑ گئیں، مشن اور دائرہ اختیار پر شدید جھگڑے

امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے اور امریکی انٹیلی جینس کمیونٹی کی سربراہ تنظیم آفس آف ڈائریکٹر آف نیشنل انٹیلی جینس (او ڈی این آئی) کے درمیان اختلافات شدت اختیار کر گئے ہیں، جس کے باعث سی آئی اے نے بعض اہم انٹیلی جینس رپورٹس، خصوصاً ایران جنگ سے متعلق تجزیاتی جائزوں میں اپنی شمولیت محدود کر دی ہے۔ رائٹرز کے مطابق امریکی حکام اور معاملے سے آگاہ ذرائع نے بتایا کہ دونوں اداروں کے درمیان جھگڑا ایک سال سے زائد عرصے سے جاری ہے، جس سے قومی سلامتی کے…

Read More

حکومت اور پیپلز پارٹی کا اہم مشاورتی اجلاس: بجٹ 10 جون کو پیش کرنے پر اتفاق

حکومت اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے درمیان آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ پر بڑا بریک تھرو سامنے آیا ہے، جہاں دونوں جانب سے ہونے والے مشاورتی اجلاس میں وفاقی بجٹ 10 جون کو پیش کرنے کی وزیراعظم شہباز شریف کو سفارش پر اتفاق کیا گیا ہے جب کہ پیپلز پارٹی نے وفاقی بجٹ میں حکومت کا ساتھ دینے کا فیصلہ بھی کر لیا ہے۔ بدھ کو حکومت اور پیپلز پارٹی کے درمیان اہم مشاورتی اجلاس اسلام آباد میں ہوا، جس میں آئندہ مالی سال کے بجٹ،…

Read More

بلوچستان میں ڈیجیٹل دہشتگردی: سوشل میڈیا اور موبائل ایپس کے ذریعے ذہنوں پر قبضے کا انکشاف

رکن قومی اسمبلی جمال رئیسانی نے بلوچستان میں جاری بدامنی کے حوالے سے انتہائی چونکا دینے والے انکشافات کیے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان کے خلاف ایک ایسی خاموش مگر خطرناک جنگ لڑی جا رہی ہے جو اب پہاڑوں کے بجائے موبائل فونز کے اندر منتقل ہو چکی ہے۔ اس نئی جنگ میں گولیوں اور بارود سے زیادہ خطرناک پروپیگنڈے اور بیانیے کا استعمال کیا جا رہا ہے تاکہ بندوق چلانے سے پہلے لوگوں کے ذہنوں پر قبضہ کیا جا سکے۔ جمال رئیسانی نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے…

Read More

رواں ماہ بجلی صارفین کو کتنا ریلیف ملے گا؟ پاور ڈویژن نے بتا دیا

پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ جون 2026 میں بجلی صارفین کو 20 پیسے فی یونٹ ریلیف ملے گا۔ ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 1.93 روپے فی یونٹ کمی کا فائدہ صارفین کو منتقل کیا جا رہا ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت اگرچہ 1.73 روپے فی یونٹ اضافہ ہوا ہے، تاہم اس کے باوجود مجموعی طور پر صارفین کو بجلی سستی فراہم کی جا رہی ہے۔ پاور ڈویژن کے مطابق جون 2026 میں بجلی کے نرخ جنوری تا مئی…

Read More

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 17 دہشت گرد ہلاک

بلوچستان کے مختلف اضلاع میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائیاں کرتے ہوئے 17 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کا تعلق فتنہ الہندوستان سے تھا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز (آئی بی اوز) اور کارروائیاں کیں، جن کے دوران 17 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مستونگ، نوشکی،…

Read More

پنکی کے بعد کراچی سے ایک اور ڈرگ کوئین گرفتار

کراچی کے علاقے گلستانِ جوہر میں پولیس نے منشیات فروش خاتون شیریں عرف شیرینہ کو اس کے دو بیٹوں سمیت گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزمہ اپنے فلیٹ کی کھڑکی سے براہِ راست ہیروئن سپلائی کرتی تھی اور ماضی میں بھی منشیات فروشی کے متعدد مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جاچکی ہے۔ کراچی کے علاقے گلستانِ جوہر میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مبینہ منشیات فروش خاتون شیریں عرف شیرینہ کو اس کے دو بیٹوں سمیت گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزمہ اپنے فلیٹ کی کھڑکی سے براہِ راست ہیروئن…

Read More

گلگت بلتستان الیکشن؛ ووٹ دیں یا نہ دیں، ہم آپکی خدمت کریں گے: نوازشریف

سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے گلگت بلتستان میں مسلم لیگ ن کے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ گلگت کی موجودہ حالت دیکھ کر شدید دکھ ہوا ہے۔ انہوں نے گلگت بلتستان کی سڑکوں اور دیگر بنیادی سہولتوں کی خراب صورت حال پر سوال اٹھاتے ہوئے عوام سے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کا وعدہ کیا ہے۔ گلگت بلتستان میں 7 جون کو ہونے والے عام انتخابات سے قبل سیاسی جماعتوں کی انتخابی مہم بھرپور زور و شور سے جاری ہے۔…

Read More

گلگت بلتستان میں گاڑی کو حادثہ، 6 افراد جاں بحق، سڑک کی بندش سے سیکڑوں سیاح محصور

گلگت بلتستان میں دو مختلف مقامات پر انتہائی افسوسناک واقعات پیش آئے ہیں جہاں ایک طرف پٹن کوہستان کے مقام پر ایک مسافر گاڑی گہری کھائی میں جا گری ہے تو دوسری طرف دیوسائی روڈ پر پانی کا بہاؤ بڑھنے کی وجہ سے سیکڑوں سیاح محصور ہو کر رہ گئے ہیں. اسکردو سے راولپنڈی جانے والی ایک مسافر گاڑی پٹن کوہستان کے علاقے میں سڑک سے پھسل کر گہری کھائی میں گر گئی ہے. اس ہولناک حادثے کے نتیجے میں گاڑی میں سوار چھ افراد موقع پر ہی جاں بحق…

Read More