ٹرمپ نے امریکا سعودی عرب جوہری معاہدے کی اجازت دے دی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کے ساتھ ایک تاریخی سول نیوکلیئر معاہدے کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت سعودی عرب کو اپنے شہری ایٹمی پروگرام کے لیے یورینیم کی افزودگی کی صلاحیت حاصل ہو سکتی ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق، 30 سال پر محیط اس ممکنہ معاہدے میں امریکی کمپنیاں شامل ہوں گی اور ایک مشترکہ فزیبلٹی اسٹڈی کے بعد سعودی عرب میں یورینیم کی افزودگی کی تنصیب بھی قائم کی جا سکتی ہے۔ اس معاہدے کو امریکی کانگریس میں پیش کیا جائے گا، جہاں اسے…

Read More
نیتن یاہو کی نیویارک میں ممکنہ گرفتاری؛ کیا ایک شہر کا میئر کسی ملک کے سربراہ کو گرفتار کرسکتا ہے؟ عالمی خبریں 

نیتن یاہو کی نیویارک میں ممکنہ گرفتاری؛ کیا ایک شہر کا میئر کسی ملک کے سربراہ کو گرفتار کرسکتا ہے؟

نیویارک کے میئر ظہران ممدانی نے اعلان کیا ہے کہ وہ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کی ستمبر میں نیویارک آمد پر ان کی گرفتاری کے قانونی پہلوؤں کا جائزہ لے رہے ہیں۔ جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح موقف اپنایا ہے کہ ”نیتن یاہو کو امریکا میں قیام کے دوران کسی بھی صورت میں گرفتار نہیں کیا جائے گا“۔ اس تمام تر بیان بازی نے یہ اہم سوالات اٹھا دیے ہیں کہ کیا نیویارک کا مقامی قانون کسی غیر ملکی سربراہ کو گرفتار کرنے کی اجازت دیتا ہے…

Read More

ایران کو ایک امریکی فوجی کے قتل کی کئی گنا زیادہ قیمت چکانا پڑے گی: صدر ٹرمپ کی دھمکی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی فوجیوں کی ہلاکتوں پر ایران کو سخت نتائج بھگتنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے کسی بھی امریکی فوجی کی ہلاکت کا سخت جواب دیا جائے گا۔ دوسری جانب انہوں نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو امریکا کے دورے کے دوران کسی بھی صورت گرفتار نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پیر کے روز اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ”جب بھی ایران کسی امریکی فوجی…

Read More

سعودی عرب نے ایک سالہ ملٹی پل انٹری عمرہ ویزا متعارف کرا دیا

سعودی عرب نے عمرہ زائرین کے لیے ایک سالہ ملٹی پل انٹری عمرہ ویزا متعارف کرانے کا اعلان کر دیا ہے۔ نئے نظام کے تحت زائرین ایک سال کے دوران متعدد بار مملکت میں داخل ہو سکیں گے، جب کہ مجموعی طور پر 90 روز تک قیام کی اجازت ہوگی۔ سعودی وزارتِ حج و عمرہ نے اعلان کیا ہے کہ نیا ملٹی پل انٹری عمرہ ویزا اجرا کی تاریخ سے 365 روز تک مؤثر ہوگا، جس کے دوران زائرین متعدد مرتبہ سعودی عرب کا سفر کر سکیں گے۔ وزارت کے…

Read More

یحییٰ سنوار کے بعد خلیل الحیہ حماس کے نئے سربراہ منتخب

فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے جنگ بندی مذاکرات میں تنظیم کے مرکزی مذاکرات کار اور سینئر رہنما خلیل الحیہ کو تنظیم کا نیا سربراہ منتخب کر دیا ہے۔ حماس کے مطابق خلیل الحیہ شہید رہنما یحییٰ السنوار کی جگہ ذمہ داریاں سنبھالیں گے جب کہ ان کی باضابطہ تقرری آئندہ ہفتے متوقع ہے۔ خلیج ٹائمز کے مطابق حماس نے پیر کے روز جاری اپنے بیان میں خلیل الحیہ کو تنظیم کا نیا سربراہ منتخب کیے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ یحییٰ سنوار کے جانشین ہوں گے، جو…

Read More

ایران کے کویت میں دو امریکی فوجی اڈوں پر حملے، اہواز میں جدید ڈرون مار گرانے کا دعویٰ

ایران کی پاسدارانِ انقلاب فورس نے ایرو اسپیس فورس کی جانب سے جنوب مغربی شہر اہواز کے اوپر ایک امریکی ’ایم کیو نائن ریپر‘ ڈرون کو نشانہ بنا کر تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے اتوار کو جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ اہواز پر پرواز کرنے والے امریکی ڈرون کو جدید فضائی دفاعی نظام کے ذریعے گرایا گیا ہے۔ بیان کے مطابق یہ کارروائیاں ان امریکی حملوں کا ردعمل ہیں جن میں شہری اہداف اور بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔ ایرانی…

Read More

ایران نے حملہ کیا تو بھرپور جواب دیں گے: اسرائیل کی ایک بار پھر دھمکی

اسرائیلی حکام نے ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ اگر ایران نے اسرائیل کو نشانہ بنایا تو اس کا فوری اور بھرپور جواب دیا جائے گا۔ یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران نے اردن کے شہر عقبہ کی جانب میزائل داغے، جن میں سے بعض کو اسرائیلی فضائی دفاعی نظام نے بھی ناکارہ بنانے میں حصہ لیا۔ امریکی اسرائیل کے وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے کہا کہ اگر ایران نے اسرائیل پر حملہ کیا تو اسرائیل کسی شرط یا انحصار کے بغیر فوری جوابی کارروائی…

Read More

‘ایران پر جہنم کے دروازے کھول دو’، ٹرمپ کی امریکی فوج کو سخت ہدایت

ایران کے حملوں کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے امریکی فوج کو کارروائی کے لیے تیار رہنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ایران کو کسی بھی صورت جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ امریکی میڈیا کو ٹیلیفونک انٹرویو دیتے ہوئے صدر ٹرمپ نے اردن میں ایرانی حملے کے نتیجے میں دو امریکی فوجیوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے یہ ہدایت جاری کیں۔ صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یہ ایک انتہائی افسوسناک واقعہ ہے، دونوں فوجیوں…

Read More

ایرانی افواج کے پاس میزائلوں کا وافر ذخیرہ موجود ہے: نیویارک ٹائمز کا دعویٰ

ایران اور امریکا کے درمیان جاری کشیدگی میں اردن ایک نئے محاذ کے طور پر سامنے آیا ہے۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ایران نے گزشتہ پانچ روز کے دوران اردن میں موجود امریکی افواج کو چار بڑے حملوں میں نشانہ بنایا، جن کے نتیجے میں دو امریکی فوجی ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق ایرانی حملوں کے دوران امریکی فوجی تنصیبات کو بھی نقصان پہنچا، جبکہ متعدد ہیلی کاپٹرز متاثر ہوئے۔ نیویارک ٹائمز نے امریکی حکام کے حوالے سے بتایا کہ مسلسل حملوں نے…

Read More

ٹرمپ کی ایرانی جوہری تنصیبات پر نئے حملوں کی تیاری؛ اسرائیل کو درجنوں طیارے بھیجنے پر غور

امریکی نیوز ویب سائٹ ’ایگزیوس‘ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ ایران کے خلاف جاری عسکری مہم کا دائرہ کار مزید وسیع کرنے کے لیے انتہائی اہم اور بڑے منصوبوں پر غور کر رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق، صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کے روز وائٹ ہاؤس کے سچویشن روم میں ایک اہم میٹنگ کی، جہاں انہوں نے کئی نئے فوجی منصوبوں پر بریفنگ لی۔ اس بریفنگ کے بعد اب وہ آبنائے ہرمز کے گرد جاری موجودہ حملوں سے ہٹ کر، ایران کے اندرونی حصوں…

Read More