امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بیجنگ پہنچ گئے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بدھ کو چین کے صدر شی جن پنگ سے اہم ملاقات کے لیے بیجنگ پہنچ گئے ہیں، یہ تقریباً ایک دہائی بعد کسی امریکی صدر کا دورۂ چین ہے جو ایران جنگ کی وجہ سے مؤخر ہوگیا تھا۔

امریکی صدر کا طیارہ ’ایئرپورٹ ون‘ اس وقت بیجنگ میں لیںڈ ہوچکا ہے۔ اس دورے میں صدر ٹرمپ کے ہمراہ امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو اور امریکی کی معروف کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹیوز بھی موجود ہیں۔

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے اس تین روزہ دورے کو دونوں ملکوں کے تعلقات، عالمی سیاست اور معیشت کے لحاظ سے انتہائی اہمیت کا حامل قرار دیا جارہا ہے۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2017 میں اپنے پہلے دورِ صدارت میں بھی چین کا دورہ کیا تھا۔ اس دوران صدر ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کی موجودگی میں دونوں ممالک کی کمپنیوں کے درمیان ریکارڈ 253.5 ارب ڈالر مالیت کے 34 سے زائد تجارتی معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط ہوئے تھے۔ تجارتی حجم کے لحاظ سے یہ عالمی تاریخ کے سب سے بڑے تجارتی پیکجز میں سے ایک تھا۔

Related posts