حکومت کیس متنازع بنانا چاہتی ہے، جوڈیشل انکوائری نہیں چاہتے: میر رضا کے والد کا سندھ ہائیکورٹ کو خط

میر رضا علی کے والد میر حسین نے بیٹے کی پراسرار ہلاکت کی تحقیقات کے لیے سندھ حکومت کی جانب سے جوڈیشل کمیشن بنانے کی تجویز کی مخالفت کردی ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا ہے کہ سندھ حکومت جوڈیشل انکوائری کے نام پر معاملے کو متنازع بنانا چاہتی ہے۔ پیر کے روز چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کو ارسال کیے گئے خط میں میر رضا کے والد نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ حکومت تحقیقات سے راہِ فرار اختیار کرنا چاہتی ہے اور جوڈیشل کمیشن کے پیچھے چھپنے کی کوشش…

Read More

میر رضا کیس: 302 کے بعد شواہد مٹانے کی دفعہ بھی شامل

کراچی کے نوجوان تاجر میر رضا کی ہلاکت کے مقدمے میں شواہد چھپانے یا ضائع کرنے سے متعلق نئی دفعہ کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ تفتیشی ذرائع کے مطابق، اغوا کی دفعہ 365 اور قتل کی دفعہ 302 کے بعد اب ایف آئی آر میں دفعہ 201 بھی شامل کر لی گئی ہے۔ یہ پیش رفت دوسری پوسٹ مارٹم رپورٹ کے منظر عام پر آنے اور تحقیقات نئی تفتیشی ٹیم کے سپرد کیے جانے کے بعد ہوئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پرانی تحقیقاتی کمیٹی کے سربراہ نے…

Read More

ایران عمان ہرمز ڈیل میں تاخیر کی وجہ کیا ہے؟

دنیا کے اہم ترین سمندری راستے آبنائے ہرمز کے تحفظ اور جہاز رانی کے حوالے سے ایران اور عمان کے درمیان جاری مذاکرات میں پیدا ہونے والی تاخیر کے اسباب سامنے آ گئے ہیں۔ امریکی تحقیقی ادارے ’کوئنسی انسٹی ٹیوٹ فار ریسپانسیبل اسٹیٹ کرافٹ‘ کی ماہر تریتا پارسی کے مطابق، تہران کے نقطہ نظر سے اس معاہدے کی حتمی منظوری میں تاخیر کی بنیادی وجہ آخری لمحات میں امریکا کی جانب سے پیش کیے جانے والے نئے مطالبات ہیں۔ تریتا پارسی نے قطر کے نشریاتی ادارے ’الجزیرہ‘ سے گفتگو کے…

Read More

آزاد کشمیر انتخابات کا فائنل راؤنڈ: موجودہ اور دو سابق وزرائے اعظم کی قسمت کا فیصلہ آج ہوگا

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کا تیسرا اور آخری مرحلہ شروع ہو گیا ہے، جس میں پونچھ ڈویژن کے دو اضلاع باغ اور حویلی کے چار اہم حلقوں میں پولنگ کا عمل جاری ہے۔ صبح شروع ہونے والا ووٹنگ کا یہ سلسلہ شام پانچ بجے تک بغیر کسی وقفے کے چلے گا تاکہ تمام شہری اپنا حقِ رائے دہی پرسکون انداز میں استعمال کر سکیں۔ ان چار حلقوں میں مختلف سیاسی جماعتوں اور آزاد حیثیت سے حصہ لینے والے مجموعی طور پر 72 امیدوار آمنے سامنے…

Read More

میر رضا کیس: مقدمے میں قتل کی دفعہ شامل، تحقیقات کے لیے نئی 5 رکنی ٹیم قائم

کراچی کے نوجوان تاجر میر رضا علی کی پُراسرار موت کے کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ پولیس نے تحقیقات کے لیے نئی پانچ رکنی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی ہے جب کہ دوسرے پوسٹ مارٹم کی ابتدائی رپورٹ کی روشنی میں فیروز آباد تھانے میں درج مقدمے میں قتل کی دفعہ بھی شامل کرلی گئی ہے۔ کراچی کے علاقے فیروز آباد سے لاپتہ ہونے والے نوجوان میر رضا علی کی موت کی تفتیش کے لیے سندھ پولیس نے نئی پانچ رکنی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی ہے،…

Read More

مکہ معاہدہ خالصتاً دفاعی نوعیت کا ہے، کسی ملک کے خلاف نہیں: اسحاق ڈار

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان حال ہی میں طے پانے والے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاہدہ خالصتاً دفاعی نوعیت کا ہے اور کسی ملک کے خلاف نہیں جب کہ اس کا مقصد خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے جاری کوششوں کو مزید مضبوط بنانا ہے۔ اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے مکہ جوائنٹ ڈیفنس ایگریمنٹ سے متعلق وضاحتی بیان میں کہا…

Read More

وزارت اطلاعات نے افغان طالبان کا ہتھیاروں کی مبینہ اسمگلنگ کا دعویٰ مسترد کردیا

وزارت اطلاعات و نشریات نے پاکستان سے افغانستان میں ہتھیاروں کی مبینہ اسمگلنگ سے متعلق افغان طالبان کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے اسے بے بنیاد اور حقائق کے منافی قرار دیا ہے۔ اتوار کے روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں وزارت اطلاعات و نشریات نے افغان طالبان کا دعویٰ مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان سے افغانستان میں ہتھیاروں کی مبینہ اسمگلنگ کا افغان طالبان کا دعویٰ بے بنیاد اور حقائق کے منافی ہے، افغان طالبان کا یہ دعویٰ مسلمہ حقائق کے منافی…

Read More

عمان مذاکرات کا مقصد آبنائے ہرمز کی بحالی نہیں، عارضی راستوں کا قیام ہے: عباس عراقچی

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے واضح کیا ہے کہ عمان کے ساتھ جاری مذاکرات کا مقصد آبنائے ہرمز کی دوبارہ بحالی نہیں ہے۔ ان کے مطابق بات چیت فی الحال عارضی بحری راستے قائم کرنے تک محدود ہے جب کہ آبنائے ہرمز کی مکمل بحالی امریکا کی جانب سے ’اسلام آباد میمورنڈم‘ کی خلاف ورزیوں کے ازالے سے مشروط ہے۔ ایرانی خبر ایجنسی مہر نیوز کے مطابق عباس عراقچی نے کہا ہے کہ عمان کے ساتھ جاری مذاکرات میں پیش رفت کو آبنائے ہرمز کی مکمل بحالی سے…

Read More

سہہ فریقی مکّہ معاہدہ: پاکستان کو ملنے والے فوائد سے بھارت پریشان

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان مشترکہ دفاعی تعاون کے ممکنہ فوائد کا اعتراف بھارتی میڈیا بھی کرنے لگا ہے، جس نے سہہ فریقی دفاعی معاہدے کو پاکستان کے لیے اہم دفاعی پیش رفت قرار دیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان دفاعی تعاون سے پاکستان کی دفاعی صلاحیت میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔ انڈیا ٹوڈے نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ دفاعی انضمام، مشترکہ فوجی مشقیں اور ٹیکنالوجی کی منتقلی پاکستان کی دفاعی صلاحیت بڑھانے میں اہم کردار ادا کرسکتی ہیں۔…

Read More

سابق امریکی صدر جو بائیڈن کا کینسر پھیل گیا، بیٹۓ کا شدید تکلیف میں مبتلا ہونے کا انکشاف

سابق امریکی صدر جو بائیڈن کا پروسٹیٹ کینسر ہڈیوں سے آگے بھی پھیل گیا ہے اور بیماری انتہائی تکلیف دہ ہے۔ ان کے بیٹے ہنٹر بائیڈن نے برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کو انٹرویو میں والد کی صحت سے متعلق بتایا ہے۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ہنٹر بائیڈن نے بی بی سی کے پروگرام ’’نیوز نائٹ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کینسر پھیل چکا ہے اور ہڈیوں سمیت دیگر حصوں تک بھی سرایت کر گیا ہے۔ ان کے مطابق بیماری انتہائی تکلیف دہ اور کئی حوالوں…

Read More