پنجاب بھر میں اسکولوں کے اوقات کار تبدیل، نیا شیڈول جاری
محکمہ تعلیم پنجاب نے صوبے بھر کے اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کردی ہے۔ نئے اوقات کار کا اطلاق 24 اگست سے ہوگا اور یہ شیڈول 15 اکتوبر تک جاری رہے گا۔ محکمہ تعلیم کے مطابق 24 اگست سے پنجاب بھر کے اسکول صبح 8 بجے شروع ہوں گے، جبکہ عام اسکولوں میں چھٹی دوپہر 1 بج کر 30 منٹ پر ہوگی۔ جمعے کے روز اسکولوں میں چھٹی کے وقت میں بھی تبدیلی کی گئی ہے۔ جمعے کو اسکول دوپہر 12 بج کر 45 منٹ پر بند ہوں گے۔…
Read More