کراچی میں ایک بار پھر کوکین کوئین پنکی کا نیٹ ورک فعال ہوگیا

کراچی میں ایک بار پھر کوکین کوئین انمول عرف پنکی کا نیٹ ورک فعال ہوگیا ہے جب کہ شہر کے کسی بھی حصے میں 40 سے 50 منٹ میں پنکی کی کوکین ڈیلور ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ماضی میں پنکی کے نام سے منسوب نیٹ ورک اب نئے موبائل نمبروں کے ذریعے مبینہ طور پر اپنے پرانے گاہکوں سے رابطہ کر رہا ہے جب کہ پرانے نمبرز بند ہونے کے بعد نئے نمبروں سے کوکین کے کسٹمرز کو پیغامات موصول ہونا شروع ہوگئے ہیں، جن میں کوکین کی فراہمی اور…

Read More

بھارت میں کتنے پاکستانی قید ہیں؟

پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کیا گیا ہے، جس پر دفتر خارجہ کی جانب سے اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور بھارت نے قونصلر رسائی سے متعلق دوطرفہ معاہدے کے تحت ایک دوسرے کی تحویل میں موجود قیدیوں کی فہرستوں کا سفارتی ذرائع سے تبادلہ کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق 21 مئی 2008 کے معاہدے کے تحت دونوں ممالک ہر سال یکم جنوری اور یکم جولائی کو قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کرنے کے پابند ہیں۔ حکومتِ…

Read More

خیبر پختونخوا میں بارش اور فلیش فلڈ سے تباہی، آسمانی بجلی گرنے سے 2 بچے جاں بحق

خیبر پختونخوا میں موسلادھار بارش، آسمانی بجلی اور فلیش فلڈ کے باعث 2 بچے جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے ہیں جب کہ لوئر اور اپر چترال میں فلیش فلڈ سے متعدد مکانات، مساجد، دکانوں اور پلوں کو نقصان پہنچا ہے۔ دوسری طرف پی ڈی ایم اے، ریسکیو 1122 اور متعلقہ اداروں کی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں۔ پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے خیبر پختونخوا میں گزشتہ رات ہونے والی شدید بارش، آسمانی بجلی اور فلیش فلڈ کے باعث…

Read More

ٹکٹوں کی تقسیم پر اختلافات، سردار تنویر الیاس پیپلز پارٹی سے مستعٰفی

آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے پاکستان پیپلز پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ انہوں نے اپنا استعفیٰ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو بھجوا دیا، جب کہ ٹکٹوں کی تقسیم پر اختلافات کو اپنے فیصلے کی بنیادی وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔ سردار تنویر الیاس نے آزاد کشمیر میں آئندہ انتخابات کے لیے پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی سے استعفیٰ دے دیا۔ انہیں حلقہ وسطی باغ سے پارٹی ٹکٹ جاری نہیں کیا گیا،…

Read More

پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ

پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کیا گیا ہے، جس پر دفتر خارجہ کی جانب سے اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور بھارت نے قونصلر رسائی سے متعلق دوطرفہ معاہدے کے تحت ایک دوسرے کی تحویل میں موجود قیدیوں کی فہرستوں کا سفارتی ذرائع سے تبادلہ کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق 21 مئی 2008 کے معاہدے کے تحت دونوں ممالک ہر سال یکم جنوری اور یکم جولائی کو قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کرنے کے پابند ہیں۔ حکومتِ…

Read More

فیفا ورلڈ کپ: 40 سال بعد ٹیم کے راؤنڈ آف 16 میں پہنچنے پر میکسیکو میں جشن

فیفا ورلڈ کپ 2026 میں میکسیکو کی فٹبال ٹیم نے ایک طویل انتظار کا خاتمہ کرتے ہوئے راؤنڈ آف 16 میں جگہ بنا لی، جس کے بعد ملک بھر میں جشن کا ماحول پیدا ہوگیا۔ میکسیکو نے ایکواڈور کو 0-2 سے شکست دے کر 40 سال بعد ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں اپنی پہلی کامیابی حاصل کی۔ میکسیکو کے مداح اپنی ٹیم کی تاریخی جیت پر سڑکوں پر نکل آئے اور دارالحکومت میکسیکو سٹی سمیت کئی شہروں میں جشن منایا گیا۔ اس تاریخی رات کی خوشی کو سوشل…

Read More

پاکستان نے افغانستان میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی پر بھارت کا بیان مسترد کردیا

پاکستان نے افغانستان کے اندر دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر کی جانے والی اپنی فوجی کارروائی کے خلاف بھارتی حکومت کے اعتراض کو پوری طرح مسترد کر دیا ہے۔ وزارت خارجہ پاکستان کے ترجمان طاہر اندرا بی نے بھارتی وزارت خارجہ کے 29 جون کو جاری کیے گئے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے اسے جھوٹ کا پلندہ قرار دیا ہے۔ پاکستان کا کہنا ہے کہ افغانستان میں دہشت گردوں کے خلاف کی گئی کارروائی بالکل جائز، نپی تلی اور پاکستان کے اپنے دفاع کے لیے ضروری تھی۔ اس معاملے…

Read More

ٹیوشن حادثہ: جاں بحق بچوں کے لواحقین کو 20، 20 لاکھ روپے دینے کا اعلان

لاہور کے علاقے کاہنہ میں ٹیوشن سینٹر کی چھت گرنے کے المناک واقعے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر جاں بحق بچوں کے لواحقین اور زخمیوں کے لیے خصوصی مالی امداد کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاندانوں کو فوری ریلیف فراہم کرنے کے لیے امدادی رقوم شفاف انداز میں جلد ادا کی جائیں گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سانحہ کاہنہ کے متاثرین کے لیے خصوصی مالی امدادی پیکیج کی منظوری دے دی گئی ہے۔…

Read More

ٹرمپ نے اپنے کرپٹو بزنس سے کتنا کمایا؟ حیران کن انکشاف

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے تازہ مالی گوشواروں سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ انہوں نے گزشتہ سال اپنے خاندان کے کرپٹو منصوبوں سے ایک ارب چالیس کروڑ ڈالر سے زیادہ کی آمدن حاصل کی۔ ان سرکاری دستاویزات کے جائزے کے مطابق اب ٹرمپ کی مجموعی آمدن کا سب سے بڑا حصہ ڈیجیٹل اثاثوں یعنی کرپٹو منصوبوں، سے آ رہا ہے، جنہیں ان کی انتظامیہ کی بعض پالیسیوں سے فائدہ پہنچنے کی بات بھی کی جا رہی ہے۔ امریکی دفتر برائے حکومتی اخلاقیات میں 2025 کے لیے جمع کرائے…

Read More

بھارتی نیوز چینلز ہیک کر لیے گئے، مودی حکومت کو واضح پیغام

بھارت کے دو معروف نیوز چینلز کے ہیک ہونے اور نشریات کے دوران پاکستانی قومی ترانہ نشر ہونے کے دعوے سامنے آئے ہیں۔ واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف ویڈیوز گردش کر رہی ہیں، تاہم حکام کی جانب سے ان دعوؤں کی باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔ رپورٹس کے مطابق بھارت کے معروف نیوز چینلز ٹی وی 9 تیلگو اور فریڈم ٹی وی کنڑ کی نشریات مبینہ طور پر ہیک کر لی گئیں۔ دعویٰ کیا گیا ہے کہ بھارتی صدر کی تقریر کے دوران دونوں چینلز پر کچھ دیر…

Read More