وزیراعظم شہباز شریف کے دورۂِ ایران کا اعلان؛ پانی روکنے کی دھمکی پر پاکستان کا بھارت کو کرارا جواب

پاکستان نے بھارت کو دوٹوک الفاظ میں خبردار کیا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کو ختم کرنے یا اس سے پیچھے ہٹنے کی کوئی بھی کوشش غیر قانونی، یکطرفہ اور عالمی قانون کے سراسر خلاف ہوگی۔ ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے اسلام آباد میں ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران واضح کیا کہ پانی کو سیاسی دباؤ یا کسی کو مجبور کرنے کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہیں کیا جا سکتا۔ سندھ طاس معاہدے پر بات کرتے ہوئے ترجمان نے پچھلے دنوں ہونے والے سیمینار کا حوالہ…

Read More

ہیری کین کے دو گول، انگلینڈ نے کانگو سے ہارا ہوا میچ کیسے جیتا؟

فیفا ورلڈ کپ 2026 کے راؤنڈ آف 32 میں انگلینڈ نے ڈیموکریٹک ریپبلک آف کانگو کو ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد 1-2 سے شکست دے دی۔ اٹلانٹا کے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں دونوں ٹیموں کے لیے آگے بڑھنے کا یہ بہترین موقع تھا۔ میچ کا آغاز ڈی آر کانگو کے لیے شاندار رہا اور ساتویں منٹ میں ہی ڈی آر کانگو کے کھلاڑی برائن سیپینگا نے گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلا کر سب کو حیران کردیا۔ اس کے بعد انگلینڈ نے مسلسل حملے…

Read More

روس کا یوکرین پر فضائی حملہ، 8 افراد ہلاک درجنوں زخمی

روس نے یوکرین کے دارالحکومت کیف پر رات بھر ڈرونز اور میزائلوں سے شدید حملے کیے، جن کے نتیجے میں کم از کم 8 افراد ہلاک اور 34 زخمی ہوگئے۔ روسی افواج نے جمعرات کی شب یوکرین کے دارالحکومت کیف پر بڑے پیمانے پر فضائی حملہ کیا، جس میں ڈرونز اور میزائلوں کے ذریعے رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا گیا۔ کیف کی فوجی انتظامیہ کے سربراہ تیمور تکاچینکو کے مطابق حملوں میں کم از کم 8 افراد ہلاک ہوئے، جبکہ شہر بھر میں تقریباً تین درجن مقامات کو نقصان پہنچا۔…

Read More

‘امریکا اپنے پالتوؤں کو لگام ڈالے ورنہ ہم ڈال دیں گے’: عباس عراقچی کا اسرائیلی وزیر کے بیان پر ردعمل

ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے اسرائیلی وزیرِ دفاع اسرائیل کاٹز کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اپنے قومی مفادات اور قیادت کے تحفظ کے لیے تیار ہے اور کسی بھی قسم کی جارحیت کا فوری اور شدید جواب دے گا۔ سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر بدھ کے روز جاری بیان میں عباس عراقچی نے اسرائیلی وزیرِ دفاع کی جانب سے دھمکی آمیز بیانات پر سخت ردعمل دیا ہے۔ اسرائیل کاٹز کے ایک بیان کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے عباس عراقچی…

Read More

ایران نے امریکا سے معاہدے پر عمل درآمد کے لیے 5 شرائط واضح کردیں

ایران کے چیف مذاکرات کار محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ طے پانے والے معاہدے پر عمل درآمد پانچ بنیادی شقوں کی تکمیل سے مشروط ہے۔ ان کے مطابق ان نکات پر پیش رفت کے بغیر معاہدہ مکمل طور پر نافذ نہیں ہو سکتا۔ امریکی نشریاتی ادارے ’سی این این‘ کے مطابق ایران کے چیف مذاکرات کار محمد باقر قالیباف نے سرکاری ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان طے پانے والے معاہدے پر عمل درآمد کے لیے شق نمبر…

Read More

ملک بھر میں شدید بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد ہلاک، کئی عمارتیں تباہ

ملک کے بالائی اور میدانی علاقوں میں تیز آندھی کے ساتھ ہونے والی موسلا دھار بارش نے جہاں گرمی اور حبس کا زور توڑ دیا ہے، وہاں کئی مقامات پر شدید تباہی بھی مچائی ہے۔ خیبر پختونخوا اور پنجاب کے مختلف شہروں میں آسمانی بجلی گرنے، چھتیں اور دیواریں منہدم ہونے کے باعث افسوسناک حادثات پیش آئے ہیں، جن میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہوئیں اور متعدد لوگ زخمی ہو گئے ہیں۔ ندی نالوں میں طغیانی آنے سے سڑکیں تالاب بن گئیں اور کئی مقامات پر مواصلاتی نظام درہم برہم…

Read More
کھیل 

ٹی 20 رینکنگ: پاکستانی گیند باز ابرار احمد بھارتی بولر سے آگے نکل گئے

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی 20 پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کر دی ہے، جس میں پاکستان کے اسپنر ابرار احمد ایک درجے ترقی کے بعد دنیا کے دوسرے بہترین ٹی 20 بولر بن گئے ہیں۔ بدھ کو جاری ہونے والی آئی سی سی ٹی 20 پلیئرز رینکنگ کے مطابق ابرار احمد نے بھارت کے ورون چکرورتی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے 736 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کر لی جب کہ افغانستان کے راشد خان 753 پوائنٹس کے ساتھ بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں۔…

Read More

دیر بالا میں مدرسے پر آسمانی بجلی گرنے سے 22 طالبات زخمی

خیبرپختونخوا کے ضلع دیر بالا میں مدرسے پر آسمانی بجلی گرنے سے 22 طالبات زخمی ہوگئیں۔ واقعے کے بعد مقامی افراد نے امدادی کارروائیاں شروع کردیں جب کہ دور افتادہ علاقہ ہونے کے باعث امدادی سرگرمیوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ بدھ کو دیر بالا کے علاقے اوصوڑئی درہ کے گاؤں رانگوں میں خواتین کے ایک مدرسے پر آسمانی بجلی گرنے سے افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں 22 طالبات زخمی ہوگئیں۔ واقعے کے وقت مدرسے میں تقریباً 260 طالبات موجود تھیں جب کہ آسمانی بجلی گرنے…

Read More

سوات: سیاحوں سے بھری کشتی الٹنے سے ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق

خیبرپختونخوا کے ضلع سوات میں سیف اللہ جھیل کے مقام پر سیاحوں سے بھری کشتی الٹنے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ ایک شخص تاحال لاپتہ ہے۔ بدھ کو سیاحوں سے بھری کشتی الٹنے کا افسوسناک واقعہ سوات کے مشہور سیاحتی علاقے کالام میں سیف اللہ جھیل کے مقام پر پیش آیا ہے، جہاں سیاح کشتی میں بیٹھ کر جھیل کی سیر کررہے تھے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق کشتی میں 8 افراد سوار تھے، جو سیر و تفریح کے لیے کالام آئے…

Read More

اسلام آباد میں بارش سے موسم خوشگوار، خیبر پختونخوا میں فلیش فلڈ اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 بچے جاں بحق

اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں کئی ہلکی اور کئی تیز بارش کے باعث موسم خوشگوار ہو گیا جب کہ تیز ہواؤں کے باعث درخت ٹوٹ کر گاڑی پر گر گیا، جس سے گاڑی کی فرنٹ اور بیک سکرینز ٹوٹ گئیں اور چھت کو بھی نقصان پہنچا۔ دوسری طرف خیبر پختونخوا میں موسلادھار بارش، آسمانی بجلی اور فلیش فلڈ کے باعث 2 بچے جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں جب کہ لوئر اور اپر چترال میں فلیش فلڈ سے متعدد مکانات، مساجد، دکانوں اور پلوں کو نقصان پہنچا…

Read More