رونالڈو کا آخری ورلڈ کپ؟ بہن نے انکشاف کردیا

پرتگال کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی بہن کاتیا اویرو نے اشارہ دیا ہے کہ 2026 کا فیفا ورلڈ کپ ان کے بھائی کے شاندار بین الاقوامی کیریئر کا آخری ٹورنامنٹ ہو سکتا ہے۔ کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں پرتگال اور کروشیا کے درمیان راؤنڈ آف 32 کے میچ سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کاتیا ایویرو نے کہا کہ انہیں ملنے والی معلومات کے مطابق رونالڈو جلد قومی ٹیم کو الوداع کہہ سکتے ہیں یعنی اس ٹورنامنٹ کے بعد وہ بین الاقوامی فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا…

Read More

عدالت نے این ایچ اے کو نان ایم ٹیگ گاڑیوں سے اضافی ٹول ٹیکس وصولی سے روک دیا

اسلام آباد ہائی کورٹ نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کی جانب سے نان ایم ٹیگ اور کم بیلنس والے ایم ٹیگ رکھنے والی گاڑیوں پر 50 فیصد اضافی ٹول ٹیکس وصول کرنے کا نوٹیفکیشن آئندہ سماعت تک معطل کر دیا ہے۔ عدالت نے این ایچ اے کو اضافی ٹول وصول کرنے سے روکتے ہوئے وزارتِ مواصلات سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دیے ہیں۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمعے کے روز جسٹس ارباب محمد طاہر نے ایڈووکیٹ جلال حیدر کی جانب سے دائر درخواست کی۔…

Read More

سانحہ گُل پلازہ: پراسیکیوشن نے پولیس چالان پھر مسترد کر دیا، تفتیش ناقص قرار

کراچی کے گل پلازہ میں پیش آنے والے المناک آتشزدگی کے واقعے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں پراسیکیوشن نے پولیس کی جانب سے جمع کرایا گیا چالان ایک بار پھر واپس بھیج دیا ہے اور تفتیش کو ناقص، نامکمل اور غیر تسلی بخش قرار دیا ہے۔ پراسیکیوشن ذرائع کے مطابق پولیس نے عدالتی احکامات پر مکمل عمل درآمد نہیں کیا اور چالان میں متعدد اہم قانونی اور تفتیشی پہلوؤں کو نظر انداز کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چالان کے ساتھ عدالتی کمیشن کی…

Read More

فیفا ورلڈ کپ: کروشیا کا خواب ٹوٹ گیا، پرتگال پری کوارٹر فائنل میں داخل

فٹبال ورلڈ کپ 2026 کے راؤنڈ آف 32 میں انتہائی سنسنی خیز مقابلے کے بعد پرتگال نے کروشیا کو دو کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ اس میچ کے آخری لمحات میں کروشیا کی جانب سے کیا گیا ایک گول ویڈیو اسسٹنٹ ریفری یعنی وی اے آر ٹیکنالوجی کی وجہ سے مسترد کر دیا گیا، جس نے کروشیا کے ورلڈ کپ کے سفر کو ختم کر دیا۔ اس فیصلے پر فٹ بال کے مداحوں میں ایک نئی بحث…

Read More

اسپین نے آسٹریا کو 0-3 سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی

اسپین نے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے ناک آؤٹ مرحلے میں آسٹریا کو 0-3 سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔ اسپین کی جانب سے میکل اویارزابال نے دو گول کیے، جبکہ پیڈرو پورو نے ایک گول اسکور کیا۔ پوری ٹیم نے شاندار کھیل پیش کیا اور آسٹریا کو گول کرنے کا کوئی واضح موقع نہیں دیا۔ پہلے ہاف میں اسپین نے مسلسل حملے کیے۔ ایک گول فاؤل کی وجہ سے مسترد ہوگیا، لیکن کچھ دیر بعد مارک کوکوریلا کے کراس پر اویارزابال نے گول کر…

Read More

لاہور: رائے ونڈ میں گھر کی چھت اچانک گرنے سے 13 سالہ بچی جاں بحق

لاہور کے علاقے رائے ونڈ میں ٹی ایچ کیو اسپتال کے قریب ایک گھر کی چھت اچانک گرنے سے 13 سالہ بچی جاں بحق جب کہ 3 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو کے مطابق اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچیں اور ریسکیو آپریشن شروع کیا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق بچے گھر کی چھت پر کھیل رہے تھے کہ اچانک ٹی آر گارڈر سے بنی چھت منہدم ہو گئی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والی…

Read More

پی ٹی آئی کا آزاد جموں و کشمیر انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے آزاد جموں و کشمیر کے انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا اور پارلیمانی بورڈ کی جانب سے امیدواروں کو ٹکٹوں کی تقسیم سے متعلق کی گئی تمام سفارشات بھی فوری طور پر معطل کر دی ہیں۔ جمعرات کو پاکستان تحریک انصاف نے آزاد جموں و کشمیر کے انتخابات سے متعلق اہم اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ غیر معمولی حالات کے پیشِ نظر پارٹی انتخابات میں حصہ نہیں لے گی اور آزاد جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ کھڑی رہے گی۔…

Read More

شام کے دارالحکومت دمشق کے کیفے میں دھماکا، 5 افراد ہلاک، 16 زخمی

شام کے دارالحکومت دمشق میں واقع ایک مصروف کیفے میں بم دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 5 افراد ہلاک اور 16 زخمی ہو گئے ہیں جب کہ دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ شام کے سرکاری ٹی وی کے مطابق جمعرات کو دھماکا دمشق کے مرکزی علاقے میں واقع محلِ انصاف (پیلس آف جسٹس) کے قریب ایک کیفے میں ہوا، جو مرکزی عدالت کے مرکزی دروازے سے تقریباً 100 میٹر کے فاصلے پر واقع ہے،…

Read More

غزہ میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے فلطسینی گول کیپر شہید

غزہ سے تعلق رکھنے والے فلسطین کے مقامی فٹ بالر اور معروف گول کیپر سلیم الاشقر اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے شہید ہوگئے۔ عرب میڈیا کے مطابق سلیم الاشقر کو غزہ کے علاقے خان یونس کے شمال مشرق میں واقع قصبے القرارہ میں اسرائیلی فوج نے سینے میں گولی مار کر شہید کیا۔ فلسطینی فٹبال ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اکتوبر 2023 کے بعد سے اب تک 1000 سے زائد فلسطینی کھلاڑی اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہو چکے ہیں، جن میں سے 560 سے…

Read More

وزیراعظم شہباز شریف کے دورۂِ ایران کا اعلان؛ پانی روکنے کی دھمکی پر پاکستان کا بھارت کو کرارا جواب

پاکستان نے بھارت کو دوٹوک الفاظ میں خبردار کیا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کو ختم کرنے یا اس سے پیچھے ہٹنے کی کوئی بھی کوشش غیر قانونی، یکطرفہ اور عالمی قانون کے سراسر خلاف ہوگی۔ ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے اسلام آباد میں ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران واضح کیا کہ پانی کو سیاسی دباؤ یا کسی کو مجبور کرنے کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہیں کیا جا سکتا۔ سندھ طاس معاہدے پر بات کرتے ہوئے ترجمان نے پچھلے دنوں ہونے والے سیمینار کا حوالہ…

Read More