مودی حکومت کے خلاف بھوک ہڑتال کرنے والے سونم وانگ چُک کی دو دن میں موت کا خدشہ

دہلی ہائی کورٹ میں ایک اہم درخواست دائر کی گئی ہے جس میں استدعا کی گئی ہے کہ بھوک ہڑتال پر بیٹھے معروف سماجی کارکن اور ماہرِتعلیم سونم وانگ چُک کو فوری طبی امداد فراہم کی جائے اور ضرورت پڑنے پر انہیں زبردستی کھانا کھلایا جائے تاکہ ان کی جان بچائی جا سکے۔ انڈیا ٹوڈے کے مطابق سونم وانگ چُک کی بھوک ہڑتال کو اٹھارہ دن ہو چکے ہیں اور ان کی حالت دن بدن بگڑتی جا رہی ہے۔ ان کی یہ احتجاجی تحریک تعلیمی اصلاحات، مبینہ نیٹ یو جی…

Read More

افغانستان میں خواتین کی لباس اور مردوں کی داڑھی کے نام پر گرفتاریاں تیز

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے افغانستان کے شہر ہرات میں طالبان کی جانب سے عوام پر بڑھتے ہوئے دباؤ اور سخت گیر اقدامات کو بے نقاب کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ خواتین کو لباس اور مردوں کو داڑھی کے نام پر گرفتار کیا جا رہا ہے، جبکہ ان پابندیوں کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس کی فضا گہری ہوتی جا رہی ہے نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق طالبان نے افغانستان کے شہر ہرات میں اپنی سخت گیر پالیسیوں پر عمل درآمد مزید تیز کر دیا ہے، جہاں…

Read More

ایران کی نئی حکمتِ عملی: طاقت کے باوجود امریکا بے بس کیوں دکھائی دے رہا ہے؟

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران پر معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام اور آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں پر ٹیکس عائد کرنے کی دھمکی کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی نئے مرحلے میں داخل ہو گئی ہے۔ سی این این کے مطابق ایران نے صدر ٹرمپ کی حکمتِ عملی میں تضادات کو ان ہی کے خلاف استعمال کرکے مذاکرات میں اپنی پوزیشن مضبوط کرلی ہے۔ امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق ایران ٹرمپ کے طرزِ سیاست کو بھرپور طریقے سے ان ہی کے…

Read More

جنگ کے دوران ایران کی جانب سے امریکی اہلکاروں کے فون ٹریک کرنے کا انکشاف: فنانشل ٹائمز

برطانوی اخبار ’فنانشل ٹائمز‘ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے جنگ کے دوران مشرقِ وسطیٰ میں امریکی فوجی اہلکاروں اور کنٹریکٹرز کے موبائل فونز کی لوکیشن معلوم کرنے کے لیے منظم کوششیں کیں۔ رپورٹ کے مطابق اس معاملے نے امریکی قانون سازوں میں فوجی اہلکاروں کی ڈیجیٹل سکیورٹی سے متعلق نئے خدشات پیدا کر دیے ہیں۔ قطری نشریاتی ادارے ’الجزیرہ‘ کے مطابق برطانوی اخبار ’فنانشل ٹائمز‘ نے ٹیلی کمیونی کیشن ڈیٹا، سائبر سیکیورٹی ماہرین اور اس معاملے سے واقف حکام کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ ایران نے…

Read More

سعودی عرب کا اوور اسٹے پر 50 ہزار ریال جرمانہ اور 6 ماہ قید کی سزا کا اعلان

سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے ویزے کی مدت ختم ہونے کے بعد بھی مملکت میں غیر قانونی طور پر قیام کرنے والے غیر ملکیوں کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان کیا ہے۔ پیر کو سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق، جو غیر ملکی اپنے ویزے کی مدت ختم ہونے کے باوجود مقررہ وقت پر سعودی عرب سے روانہ نہیں ہوگا، اس کے خلاف مملکت کے قوانین کے تحت سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ایسے افراد پر 50…

Read More

ٹرمپ کو رکھوالی کا شوق ہے تو لنزے گراہم کی قبر پر مجاور بن جائیں: ابراہیم رضائی

ایرانی پارلیمان کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیٹی کے ترجمان ابراہیم رضائی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیان پر سخت اور طنزیہ ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کو آبنائے ہرمز کی حفاظت کے لیے کسی بیرونی لیبر کی ضرورت نہیں۔ ابراہیم رضائی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ آبنائے ہرمز کا محافظ بننا چاہتے ہیں، لیکن ہمیں آبنائے ہرمز کی حفاظت کے لیے بیرونی لیبر نہیں چاہیے۔ انہوں نے مزید طنز کرتے ہوئے کہا کہ اگر ٹرمپ…

Read More

یوکرین کی وزیراعظم کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی نے وزیراعظم یولیا سویریڈینکو کو صرف ایک سال بعد عہدے سے ہٹانے کا اعلان کر دیا ہے، جس کے بعد ملکی حکومت نے اجتماعی طور پر استعفیٰ دے دیا۔ صدر زیلنسکی نے کہا ہے کہ کابینہ کے ساتھ ساتھ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قیادت میں بھی اہم تبدیلیاں کی جائیں گی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر وولودیمیر زیلنسکی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ وہ وزیراعظم یولیا سویریڈینکو کی خدمات کے معترف ہیں اور…

Read More

ڈرون حملوں پر عمان کا شدید احتجاج، ایرانی سفیر کو طلب کرکے مراسلہ تھما دیا

سلطنتِ عمان نے ایران کے ڈرون حملوں کے بعد ایران کے سفیر کو وزارت خارجہ طلب کرکے باضابطہ احتجاجی مراسلہ تھما دیا ہے، جس میں عمانی حکومت کے اثاثوں کو نشانہ بنانے پر شدید احتجاج کیا گیا ہے جب کہ عمانی حکومت نے ایرانی حملے کو غیرذمہ دارانہ طرز عمل قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ایران پڑوسی ملکوں کی خود مختاری اور ان کے داخلی معاملات میں مداخلت سے گریز کرے۔ اتوار کے روز ایران کے حملوں میں عمان کو بھی نشانہ بنایا گیا، جس کے بعد سلطنتِ عمان…

Read More

قطر کے سابق امیر شیخ حماد بن خلیفہ الثانی انتقال کر گئے

قطر کے سابق امیر اور ”فادر امیر“ کے لقب سے معروف شیخ حماد بن خلیفہ الثانی 74 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔ ان کے انتقال کا اعلان قطر کے امیری دیوان نے اتوار کے روز کیا۔ عرب نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق امیری دیوان کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا گیا کہ اللہ کے فیصلے اور تقدیر پر ایمان رکھتے ہوئے امیری دیوان قوم کے لیے ایک عظیم نقصان پر افسوس کا اظہار کرتا ہے۔ مرحوم، اللہ ان پر رحم…

Read More

طوفان ‘باوی’ نے تائیوان کے بعد چین میں بھی تباہی مچا دی، شدید بارشیں، لاکھوں افراد متاثر

رواں سال چین سے ٹکرانے والے طاقتور ترین طوفان ’باوی‘ نے تائیوان کے بعد چین کے مشرقی ساحلی علاقوں میں بھی تباہی مچا دی ہے۔ شدید بارشوں، تیز ہواؤں اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث لاکھوں افراد متاثر ہوئے ہیں، جبکہ حکام نے ممکنہ خطرات کے پیش نظر تقریباً 20 لاکھ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق طوفان باوی ہفتہ کی رات چین کے مشرقی صوبے ژی جیانگ کے ساحلی شہر یوہوان سے ٹکرایا، جس کے بعد اس نے وینژو کے علاقے یوئیکنگ…

Read More