غزہ میں پورے قبیلے کا اجتماعي جنازہ، ملبے سے ملنے والی 112 لاشیں ایک ساتھ سپرُدِ خاک

غزہ میں اسرائیلی فضائی حملے کے تقریباً تین سال بعد ملبے سے برآمد ہونے والی 112 فلسطینیوں کی باقیات کو اجتماعی جنازے کے بعد سپردِ خاک کر دیا گیا۔ فلسطینی حکام کے مطابق یہ تمام افراد الحساینہ (ابو شریعہ) قبیلے سے تعلق رکھتے تھے، جن کے سیکڑوں افراد نومبر 2023 میں ایک ہی حملے میں جاں بحق ہوئے تھے۔ غزہ کے علاقے صبرا میں اسرائیلی فضائی حملے کے تقریباً تین سال بعد ملبے سے برآمد ہونے والی 112 لاشوں کی باقیات کو منگل کے روز اجتماعی جنازے کے بعد سپردِ…

Read More

چند گھنٹوں میں امریکا ایران معاہدے کی امید ہے: قطر

امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں کمی کے لیے جاری سفارتی کوششوں میں پیش رفت سامنے آئی ہے۔ قطر نے امید ظاہر کی ہے کہ امریکا اور ایران آئندہ چند گھنٹوں میں کسی معاہدے تک پہنچنے سکتے ہیں۔ قطر کے نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق قطری وزارتِ خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے منگل کو بریفنگ میں کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کے خاتمے کے لیے جاری ثالثی کی کوششیں انتہائی اہم مرحلے میں داخل ہو چکی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ امریکا اور ایران…

Read More

گزشتہ سال کس ملک کے زائرین نے سب سے زیادہ عمرے کیے؟

سعودی وژن 2030 کے بنیادی فریم ورک کے تحت جاری کردہ ’پلگرم ایکسپیرینس پروگرام‘ (پی ای پی) کی سالانہ رپورٹ 2025 منظرِ عام پر آ گئی ہے، جس کے مطابق گزشتہ سال 1 کروڑ 80 لاکھ عمرہ زائرین سعودی عرب پہنچے جن میں سب سے زیادہ مصری جبکہ دوسرے نمبر پر پاکستانی عمرہ زائرین تھے۔ ”عزت اور اثرات“ کے عنوان سے جاری کردہ اس رپورٹ میں حج اور عمرہ زائرین سمیت حرمین شریفین کی زیارت کے لیے آنے والوں کو فراہم کی جانے والی خدمات اور سہولیات کی بے مثال…

Read More

عمرہ زائرین کے لیے نئی شرط، فوڈ واؤچرز لازمی قرار

سعودی عرب نے پاکستان سمیت چار ممالک سے آنے والے عمرہ زائرین کے لیے کھانے کی فراہمی سے متعلق ایک نئی پالیسی متعارف کرا دی ہے، جس کے تحت روزانہ کی بنیاد پر لازمی کیٹرنگ فیس عمرہ ویزا فیس کا حصہ ہوگی۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد عمرہ زائرین کو منظم اور معیاری کھانے کی سہولت فراہم کرنا اور تمام انتظامات کو ایک مربوط ڈیجیٹل نظام کے تحت لانا ہے۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق نئی پالیسی یکم ربیع الاول سے نافذ ہوگی۔ ابتدائی مرحلے…

Read More
ایران کے لیے ایک اچھے معاہدے پر دستخط کرنے کا آخری موقع ہے: صدر ٹرمپ عالمی خبریں 

ایران کے لیے ایک اچھے معاہدے پر دستخط کرنے کا آخری موقع ہے: صدر ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جاری کشیدگی کے دوران ایک بار پھر مذاکرات، آبنائے ہرمز اور ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق متعدد دعوے کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ واشنگٹن اور تہران کے درمیان بات چیت جاری ہے، امریکا آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول رکھتا ہے اور ایران کو کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیے جائیں گے۔ صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر جاری بیان اور بعد ازاں صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ ایران کی قیادت ایک طرف…

Read More

‘امریکا سے کوئی بات نہیں ہو رہی’: ایران نے ٹرمپ کے دعوے کی تردید کردی

ایران کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ ایران اس وقت امریکا کے ساتھ کسی بھی قسم کے مذاکرات نہیں کر رہا ہے، انہوں نے واضح کیا کہ نہ کوئی امریکی وفد ایران آ رہا ہے اور نہ ہی تہران سے کوئی وفد امریکا یا کسی مذاکراتی عمل کے لیے روانہ ہو رہا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ آج سے ایران کے ساتھ مذاکرات کا آغاز ہو رہا ہے۔ تاہم ایرانی ترجمان نے اس کی تردید کردی ہے۔ ترجمان ایرانی وزارتِ…

Read More

مصر میں 5.6 شدت کا زلزلہ، قاہرہ سمیت کئی شہروں میں خوف و ہراس

مصر کے دارالحکومت قاہرہ اور اس کے گرد و نواح میں آج علی الصبح 5.6 شدت کا زلزلہ آیا، جس کے اثرات فلسطین، اردن، لبنان اور قبرص تک محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور متعدد افراد اپنے گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ مصری قومی ادارہ برائے فلکیاتی و جیو فزیکل تحقیق کے مطابق زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح 3 بج کر ایک منٹ پر آیا، جبکہ اس کا مرکز سوئز شہر سے تقریباً 38 کلومیٹر دور واقع تھا۔ ادارے…

Read More

برطانیہ، یوکرین نے جنگ میں شامل نہ ہونے کی یقین دہانی کرائی ہے: ایران

ایران کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ برطانیہ، بلغاریہ اور یوکرین نے ایران کے خلاف کسی بھی جنگ یا فوجی کارروائی میں شامل نہ ہونے کی یقین دہانی کرائی ہے، جبکہ ثالث بھی اس معاملے سے آگاہ ہیں۔ ترجمان ایرانی وزارتِ خارجہ اسماعیل بقائی نے اپنے بیان میں کہا کہ موجودہ صورت حال میں بنیادی اور اہم مسائل میں آبنائے ہرمز کا معاملہ بھی شامل ہے، جس پر مختلف فریقوں کے درمیان بات چیت جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز کی ممکنہ بندش…

Read More

اوپیک پلس کا ستمبر میں یومیہ 1.88 لاکھ بیرل تیل کی پیداوار بڑھانے کا فیصلہ

اوپیک پلس نے ستمبر 2026 سے تیل کی پیداوار میں یومیہ تقریباً ایک لاکھ 88 ہزار بیرل اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ تنظیم کے مطابق یہ فیصلہ عالمی منڈی کی صورت حال اور طلب و رسد کا جائزہ لینے کے بعد کیا گیا ہے جب کہ یہ مسلسل چھٹا مہینہ ہے جب اوپیک پلس نے پیداوار بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق اوپیک پلس کے 7 بنیادی رکن ممالک سعودی عرب، روس، عراق، کویت، الجزائر، قازقستان اور عمان نے ستمبر سے تیل کی…

Read More

‘مشرقِ وسطیٰ چھوڑ دیں یا انخلا کے لیے تیار رہیں’: امریکا کی اپنے شہریوں کو ہدایت

مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیشِ نظر مشرقِ وسطیٰ کے مختلف ممالک میں امریکی سفارت خانوں نے اپنے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ خطے میں صورت حال اچانک بگڑ سکتی ہے، جس کے نتیجے میں فضائی سفر اور نقل و حرکت متاثر ہو سکتی ہے لہٰذا شہری انخلا پر غور کریں یا ہنگامی صورت حال میں انخللا کے لیے تیار رہیں۔ اردن، اسرائیل اور عراق سمیت خطے کے دیگر ممالک میں موجود امریکی سفارت خانوں کی جانب سے جاری کیے گئے سیکیورٹی الرٹس میں کہا گیا ہے…

Read More