ٹرمپ کا پولینڈ میں مزید 5 ہزار فوجی بھیجنے کا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پولینڈ میں مزید 5 ہزار امریکی فوجی تعینات کرنے کا اعلان کر دیا۔ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ پولینڈ کے صدر کارول ناوروسکی کی کے ساتھ قریبی تعلقات اور ان کی انتخابی کامیابی کے بعد کیا گیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکا پولینڈ میں مزید 5 ہزار فوجی بھیجے گا۔ انہوں نے یہ اعلان سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایک بیان میں کیا۔ ٹرمپ نے کہا کہ پولینڈ کے موجودہ صدر کارول ناوروسکی کی کامیاب…

Read More

ذکیہ احمد دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والی پہلی افغان خاتون بن گئیں

افغانستان سے تعلق رکھنے والی ذکیہ احمد، جو “ریور” کے نام سے بھی جانی جاتی ہیں، دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والی پہلی افغان خاتون بن گئی ہیں۔ ذکیہ نے جمعرات کی صبح 8,848 میٹر بلند چوٹی کو نیپالی گائیڈز دوا تینزنگ شیرپا اور پھربا گیالجین شیرپا کے ہمراہ کامیابی سے سر کیا۔ ذکیہ احمد ایک افغان پناہ گزین اور انسانی حقوق کی کارکن ہیں۔ طالبان کی واپسی کے بعد وہ افغانستان چھوڑنے پر مجبور ہو گئی تھیں اور آسٹریلیا میں پناہ حاصل کی تھی۔ انہوں…

Read More

بحیرہ اسود میں برطانوی اور روسی جنگی طیاروں کا آمنا سامنا اور وارننگ

بحیرہ اسود کے خطے میں برطانوی اور روسی فضائی افواج کے درمیان ایک انتہائی حساس اور خطرناک فضائی صورتحال اس وقت پیدا ہوگئی جب برطانوی اور روسی جنگی طیارے آمنے سامنے آگئے، جس کے بعد خطے میں کشیدگی میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ برطانوی وزارتِ دفاع نے انکشاف کیا ہے کہ بین الاقوامی فضائی حدود میں پرواز کرنے والے برطانوی رائل ایئر فورس کے ایک جاسوس طیارے کو روسی فضائیہ کے دو فائٹر جیٹس نے خطرناک انداز میں روکنے کی کوشش کی۔ برطانوی حکام کے مطابق یہ کارروائی انتہائی…

Read More

ٹرمپ کی بربادی کا ایرانی منصوبہ امریکی اثر و رسوخ والے ممالک سے ہوکر گزرتا ہے: ایران

ایران کے اعلیٰ سرکاری حکام کی جانب سے خطے کے ممالک کے لیے ایک انتہائی اہم انتباہ جاری کیا گیا ہے، جس میں انہیں امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ ایرانی پارلیمنٹ کے خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کمیشن کے ترجمان ابراہیم رضائی نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں خطے کے ممالک کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جتنا وقت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر حملے کے لیے دیا ہے، ٹھیک اتنا ہی وقت خطے کے ممالک…

Read More

روس اور چین نے امریکا کے ’گولڈن ڈوم‘ منصوبے کو دنیا کے لیے خطرہ قرار دے دیا

روس اور چین نے بدھ کے روز مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے سخت الفاظ میں خبردار کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مجوزہ ’گولڈن ڈوم‘ میزائل ڈیفنس شیلڈ کا منصوبہ عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ ہے۔ دونوں ملکوں نے امریکا پر جوہری معاہدوں کے تسلسل کو نقصان پہنچانے اور عالمی سلامتی کے توازن کو متاثر کرنے کا بھی الزام عائد کیا ہے۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق چینی دارالحکومت بیجنگ کے ’گریٹ ہال آف دی پیپل‘ میں صدر شی جن پنگ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن…

Read More

ایران جنگ کے بعد احمدی نژاد کو ایران کا سربراہ بنانے کا خفیہ امریکی و اسرائیلی پلان ناکام کیسے ہوا؟

امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران میں شروع کی گئی جنگ کے ابتدائی مقاصد صرف تہران کے جوہری اور میزائل نظام کو تباہ کرنے تک محدود نہیں تھے، بلکہ اس کے پیچھے حکومت کی تبدیلی کا ایک انتہائی غیر معمولی اور خفیہ منصوبہ بھی چھپا ہوا تھا جس کے تحت سابق صدر محمود احمدی نژاد کو دوبارہ اقتدار میں لانے کی تیاری کی گئی تھی۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی ایک سنسنی خیز رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ پورا منصوبہ اس وقت بری طرح ناکام ہوا…

Read More

چائے سفارت کاری: عالمی سیاست کا نیا رخ طے کرنے کے لیے دو پرانے دوستوں کی بیٹھک

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ بیجنگ کے فوری بعد اب چین اور روس کے سربراہانِ مملکت بدھ کے روز چین کے دارالحکومت میں ایک انتہائی اہم سربراہی اجلاس کے لیے ملاقات کر رہے ہیں۔ اس اہم ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی اور بین الاقوامی معاملات پر تفصیلی گفتگو ہوگی، جس کا اختتام دو پرانے دوستوں کے درمیان چائے کی میز پر ایک غیر رسمی اور نجی ملاقات پر ہوگا۔ برطانوی خبر رساں ایجنسی ’رائٹرز‘ کے مطابق امریکی صدر کے دورے کے فوراً بعد ہونے والی اس ملاقات…

Read More

خطبۂ حج 35 زبانوں میں نشر ہوگا، اردو، پنجابی اور پشتو بھی شامل

مکہ مکرمہ میں حج 2026 کے موقع پر خطبہ حج اور یوم عرفہ کا خطبہ دنیا کی 35 بڑی زبانوں میں ترجمہ کر کے نشر کیا جائے گا، جن میں اردو، پنجابی اور پشتو سمیت متعدد علاقائی اور بین الاقوامی زبانیں شامل ہوں گی، اس طرح اس سال 50 سال افراد خطبہ حج براہ راست سن سکیں گے، یہ اقدام دنیا بھر سے آنے والے لاکھوں عازمین حج کی سہولت کے لیے کیا جا رہا ہے۔ سعودی وزارت حج و عمرہ اور امورِ حرمین شریفین کی جنرل پریذیڈنسی کے مطابق…

Read More

ایران، امریکا معاہدے کی امید: عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں گر گئیں

امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ معاہدے سے متعلق امیدیں ایک بار پھر بحال ہوگئی ہیں، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے۔ برینٹ کروڈ آئل فیوچرز 88 سینٹس یا 0.8 فیصد کمی کے بعد 110.40 ڈالر فی بیرل پرآگئی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور نائب صدر جے ڈی وینس کی جانب سے ایران کے ساتھ ممکنہ معاہدے اور مذاکرات میں پیش رفت سے متعلق مثبت بیانات کے بعد خطے کی صورتحال میں نرمی کے آثار دیکھے جا رہے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق بدھ…

Read More
مودی پر تنقید کے بعد نارویئن خاتون صحافی کا انسٹاگرام اور فیس بک اکاؤنٹ معطل عالمی خبریں 

مودی پر تنقید کے بعد نارویئن خاتون صحافی کا انسٹاگرام اور فیس بک اکاؤنٹ معطل

ناروے سے تعلق رکھنے والی صحافی ہیلی لِنگ نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے سوال پوچھنے کی کوشش کے بعد آن لائن تنقید کے باعث ان کے انسٹاگرام اور فیس بک اکاؤنٹس معطل کر دیے گئے ہیں۔ ہیلی لِنگ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بتایا کہ پورے دن وہ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ تک رسائی حاصل نہیں کر سکیں اور بعد میں یہ اکاؤنٹ مکمل طور پر معطل ہو گیا۔ انہوں نے ایک اسکرین شاٹ بھی شیئر کیا جس میں معطلی کی اطلاع…

Read More