کامن ویلتھ گیمز جیولن تھرو: ارشد ندیم ٹائٹل کا دفاع کرنے میں ناکام

کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم اپنے اعزاز کا دفاع کرنے میں ناکام رہے اور جیولن تھرو کے فائنل میں ٹاپ 8 میں بھی جگہ نہ بنا سکے۔ سونے کا تمغہ سری لنکن جیولن تھرور رومیش تھارانگا کے نام رہا۔ گلاسگو میں ہونے والے مقابلے میں ارشد ندیم 12 ایتھلیٹس میں نویں نمبر پر رہے، جس کے باعث وہ آخری مرحلے کے لیے کوالیفائی نہ کر سکے۔ ارشد ندیم کی پہلی تھرو فاؤل قرار دی گئی، دوسری کوشش میں انہوں نے 77.41 میٹر کی تھرو کی…

Read More

فیفا کی 48 کے بعد اگلے ورلڈ کپ میں 64 ٹیموں کی شمولیت کی تیاری

فٹبال کی عالمی تنظیم ’فیفا‘ نے 2030 میں ہونے والے ورلڈ کپ میں ٹیموں کی تعداد 48 سے بڑھا کر 64 کرنے کی تجویز پر غور شروع کردیا ہے۔ یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب فیفا کو اپنے مجوزہ نجی سرمایہ کاری منصوبے پر رکن تنظیموں کی سخت مخالفت کا سامنا ہے۔ برطانوی اخبار دی گارجین کے مطابق فیفا نے 64 ٹیموں کی تجویز کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لینے کے لیے تحقیقی عمل شروع کر دیا ہے۔ اس فیصلے کے اقتصادی، انتظامی اور کھیل پر…

Read More

فیفا کے 20 ارب ڈالر منصوبے پر تنازع، یورپ نے ورلڈ کپ کے بائیکاٹ کی دھمکی دے دی

عالمی فٹ بال اس وقت ایک بڑے تنازع کا شکار ہو چکی ہے، جہاں یورپی فٹ بال کی تنظیم یو ای ایف اے اور اس کے 55 رکن ممالک نے فیفا کے تمام ٹورنامنٹس کے بائیکاٹ کی دھمکی دے دی ہے۔ یہ ردعمل فیفا کے اس متنازع منصوبے کے خلاف سامنے آیا ہے، جس کے تحت ورلڈ کپ سمیت اس کے بڑے مقابلوں میں نجی سرمایہ کاری لانے کی تجویز دی گئی ہے۔ رائٹرز کے مطابق یو ای ایف اے کے 55 رکن ممالک نے ہنگامی اجلاس میں متفقہ طور…

Read More

کامن ویلتھ گیمز جیولن تھرو: ارشد ندیم فائنل میں پہنچ گئے

اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں جاری کامن ویلتھ گیمز 2026 کے جیولن تھرو مقابلے میں پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ ایتھلیٹ ارشد ندیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ 18 ایتھلیٹس کے درمیان کھیلے گئے اس سخت کوالیفائنگ راؤنڈ میں پاکستان کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے مجموعی طور پر ساتویں پوزیشن حاصل کر کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔ کوالیفائنگ مرحلے میں ارشد ندیم کی بہترین تھرو 78.63 میٹر رہی جو انہوں نے اپنی پہلی باری میں…

Read More

‘ورلڈ کپ برائے فروخت’؛ فیفا کا 20 ارب ڈالر کا متنازع منصوبہ کیا ہے؟

فٹبال کی عالمی تنظیم ’فیفا‘ نے اعلان کیا کہ وہ اپنے نئے ذیلی ادارے ’فیفا فارورڈ انٹرپرائز‘ کے 20 فیصد شیئرز نجی سرمایہ کاروں کو فروخت کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔ اس ادارے کی ممکنہ مالیت تقریباً 20 ارب ڈالر لگائی گئی ہے جب کہ فیفا اسکے ذریعے 4.2 ارب ڈالر تک آمدن جمع کرنے کا خواہاں ہے۔ مختلف فٹبال ایسوسی ایشنز نے اس منصوبے کو فٹ بال کی روح کا سرمایہ کاروں کے ساتھ سودا قرار دیا ہے۔ فیفا کے صدر جیانی انفینٹینو نے منگل کے روز ایک…

Read More

پاکستان ہاکی ٹیم میں بڑی تبدیلی، عماد بٹ کو کپتانی سے ہٹا دیا گیا

پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے عماد بٹ کو قومی ہاکی ٹیم کی کپتانی سے ہٹاتے ہوئے ان کی جگہ ابو بکر کو ورلڈ کپ کے لیے پاکستان ہاکی ٹیم کا نیا کپتان مقرر کردیا ہے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ایڈہاک صدر محی الدین احمد وانی نے پروفیشنل ڈویلپمنٹ کمیٹی کی سفارش پر قومی ہاکی ٹیم کے نئے کپتان کا اعلان کیا ہے۔ بین الاقوامی سطح پر شاندار کارکردگی، قائدانہ صلاحیتوں اور ٹیم کے لیے غیر معمولی خدمات کے اعتراف میں ابو بکر کو پاکستان قومی ہاکی ٹیم کا…

Read More

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی: آئی سی سی نے پاکستانی بولرز کو سزا سنا دی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پاکستان کے فاسٹ بولرز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے خرم شہزاد پر میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ عائد کر دیا جب کہ محمد عباس کو وارننگ جاری کی گئی ہے جب کہ دونوں کھلاڑیوں کے ڈسپلنری ریکارڈ میں ایک، ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی شامل کر دیا گیا ہے۔ آئی سی سی کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ…

Read More

مسلسل 5 میڈن اوورز میں 5 وکٹیں، ویسٹ انڈیز کے بولر کا ٹیسٹ کرکٹ میں نیا ریکارڈ

ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر جسٹن گریوز نے پاکستان کے خلاف ٹراؤبا میں کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز ایک منفرد ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔ 32 سالہ ویسٹ انڈین کرکٹر جسٹن گریوز ریکارڈ شدہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں مسلسل 5 میڈن اوورز میں وکٹیں لینے والے پہلے بولر بن گئے ہیں۔ انہوں نے 27 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جو ان کے ٹیسٹ کیریئر میں پہلا موقع ہے جب انہوں نے ایک اننگز میں 5 وکٹیں حاصل کی ہوں۔ پاکستان ایک مرحلے…

Read More

بابر اعظم نے دوبارہ کپتانی قبول کرنے سے پہلے کیا شرط رکھی تھی؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار بلے باز بابر اعظم نے ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی قبول کرنے سے پہلے ایک اہم شرط رکھی تھی۔ بھارتی نیوز ویب سائٹ ’این ڈی ٹی وی‘ کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بابر اعظم نے واضح کیا تھا کہ اگر انہیں ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سونپی جاتی ہے تو مستقبل میں انہیں تینوں فارمیٹس یعنی ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کی مشترکہ کپتانی بھی دی جائے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کے…

Read More

ویسٹ انڈیز میں جاری ٹیسٹ سیریز کے دوران اچانک پاکستانی اسکواڈ میں 2 بڑی تبدیلیوں کا اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ویسٹ انڈیز کے خلاف جاری اور انگلینڈ کے خلاف آئندہ ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی اسکواڈ میں 2 اہم تبدیلیوں کا اعلان کر دیا ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم اس وقت 2 ٹیسٹ سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز میں موجود ہے اور ٹروبا میں پہلا ٹیسٹ میچ کھیل رہی ہے۔ اسی دوران پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے قومی اسکواڈ میں 2 بڑی تبدیلیوں کا اعلان سامنے آیا ہے۔ ترجمان پی سی بی کے مطابق اوپننگ بیٹر عبداللہ فضل ان فٹ ہونے کے باعث…

Read More