ایشین گیمز 2026: پاکستان ویمنز ٹیم نے کانسی کا تمغہ جیت لیا
ایشین گیمز میں پاکستان ویمنز ٹیم نے بنگلادیش ویمنز ٹیم کو شکست دے کر کانسی کا تمغہ جیت لیا۔
قومی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 145 رنز بنائے، کپتان فاطمہ ثناء 45 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہیں۔
بعدازاں بنگلادیش ویمنز ٹیم 7 وکٹوں کے نقصان پر 114 رنز بنا سکی، پاکستان ویمنز ٹیم نے بنگلادیش کو 31 رنز سے شکست دی، پاکستان کی جانب سے اُم ہانی نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل اتوار کو ایشین گیمز میں پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کو سیمی فائنل میں سری لنکا ویمن نے 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔