فیفا ورلڈ کپ 2026: ارجنٹینا نے مصر کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالیکھیل 

فیفا ورلڈ کپ 2026: ارجنٹینا نے مصر کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی

فیفا ورلڈ کپ 2026 کے پری کوارٹر فائنل میں دفاعی چیمپیئن ارجنٹینا نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے مصر کو 2-3 شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔

امریکا کے شہر اٹلانٹا میں کھیلا گیا فیفا ورلڈ کپ 2026 کے راؤنڈ آف 16 کا یہ میچ انتہائی سنسنی خیز ثابت ہوا، جہاں محمد صلاح کی قیادت میں مصر کی ٹیم لیونل میسی کی ارجنٹینا کا ایک مرتبہ پھر ورلڈ کپ جیتنے کا خواب چکنا چور کرنے کے لیے میدان میں اتری۔ 

مصر نے ابتدا سے ہی میچ میں جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور ارجنٹینا کے گول پر تابڑ توڑ حملے کیے۔ کھیل کے پہلے ہاف میں مصری ٹیم کو پہلی کامیابی میچ کے 15 ویں منٹ میں ہی مل گئی جب یاسر ابراہیم نے گیند کو جال میں پہنچا کر اپنی ٹیم کو 0-1 کی برتری دلادی۔ 

اس کے بعد میچ کے 21 ویں منٹ میں مصری کھلاڑی کے فاؤل کے باعث ارجنٹینا کو پنالٹی اسٹروک کا موقع ملا تاہم سپر اسٹار لیونل میسی نے پنالٹی ضائع کردی اور گول کرنے میں ناکام رہے جب کہ مصری گول کیپر مصطفیٰ شبیر نے پنالٹی اسٹروک پر گیند کو شاندار طریقے سے روک کر نہ صرف ارجنٹینا بلکہ پوری دنیا کو حیران کردیا۔ 

مصر نے میچ میں اپنی گرفت برقرار رکھی اور مصطفیٰ زیکو نے دوسرا گول کیا تاہم ریفری نے اسے فاؤل قرار دے دیا تاہم کچھ ہی دیر میں 67 ویں منٹ میں مصطفیٰ زیکو نے ایک اور شاندار گول کرکے مصر کی برتری 0-2 کردی۔

ایسے میں جہاں مصر کی جیت آسان نظر آرہی تھی، وہاں ارجنٹینا نے شاندار کم بیک کیا اور 4 منٹ کے فرق سے دو گول کرکے میچ 2-2 سے برابر کردیا۔ ارجنٹینا کی جانب سے پہلا گول دوسرے ہاف کے 79 ویں منٹ میں کرسٹن رومیرو جب کہ دوسرا گول 84 ویں منٹ میں لیونل میسی نے کیا۔

میچ کے آخری لمحات میں 90 منٹ مکمل ہونے پر ایکسٹرا ٹائم میں ارجنٹینا کے اینزو فرنانڈیز نے تیسرا گول کرکے میچ کا اسکور 2-3 کردیا اور برتری حاصل کی۔ ورلڈ کپ کی تاریخ میں 13 منٹ میں 3 گول کسی نے اسکور نہیں کیے ہیں۔

اس طرح ارجنٹینا نے آخری لمحات میں بازی پلٹ دی اور مصر کو شکست دے کر ورلڈ کپ 2026 سے باہر کردیا اور ارجنٹینا نے 2 گول کے خسارے میں جانے کے بعد 2-3 سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے کوارٹر فائنل میں بھی قدم رکھ دیے۔ لیجنڈ فٹبالر لیونل میسی جیت پر جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور آبدیدہ ہوگئے۔

آج رات ایک بجے ہونے والے کولمبیا اور سوئٹرزلینڈ کے میچ کی فاتح ٹیم کا مقابلہ کوارٹر فائنل میں ارجنٹینا سے ہوگا۔

Related posts