مالی گوشوارے جمع نہ کرانے پر تین سابق ارکان اسمبلی نااہل قرار
الیکشن کمیشن نے مالی سال 2024-25 کے گوشوارے جمع نہ کرانے پر کارروائی کی، نااہلی گوشوارے جمع کرانے تک برقرار رہے گی
اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے مالی گوشوارے جمع نہ کرانے پر 3 سابق ارکان اسمبلی کو کسی بھی انتخاب کے لیے نااہل قرار دے دیا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق نااہل قرار دیے جانے والوں میں صاحبزادہ محمد حامد رضا، عبداللطیف اور زرتاج گل شامل ہیں۔ تینوں سابق ارکان نے مالی سال 2024-25 کے اپنے گوشوارے مقررہ وقت پر جمع نہیں کرائے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق تینوں سابق ارکان کی نااہلی عام انتخابات، ضمنی انتخابات، سینیٹ اور بلدیاتی انتخابات پر لاگو ہوگی۔
الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ تینوں سابق ارکان کی نااہلی مالی گوشوارے جمع کرانے تک برقرار رہے گی۔