پاکستان میں آج پیٹرول کی ڈیزل کی نئی قیمت جانیے

پاکستان میں آج پیٹرول کی قیمت 389 روپے 14 پیسے فی لیٹر ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 424 روپے 4 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

وزارتِ پیٹرولیم ڈویژن نے 19 ستمبر کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا، جس کے تحت پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں ایک روپے 64 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 88 پیسے فی لیٹر کم کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ 17 جولائی سے اب تک پیٹرول کی قیمت میں مجموعی طور پر 15 مرتبہ کمی اور 27 مرتبہ اضافہ کیا گیا ہے وہی ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں اس عرصے کے دوران 11 مرتبہ کمی ہوئی جب کہ 31 مرتبہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ مشرقِ وسطیٰ کی صورت حال کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں تیزی سے تبدیلیاں آرہی ہیں، جس کے اثرات ملکی پیٹرولیم قیمتوں پر پڑ رہے ہیں، اس حوالے سے حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے روزانہ کی بنیاد پر تعین کا فیصلہ کیا ہے تاہم ہفتہ اور اتوار کو قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی جاتی اور قیمتیں برقرار رہتی ہیں۔

Related posts