24 گھنٹوں میں کتنے جہازوں نے آبنائے ہرمز عبور کیا: پاسداران انقلاب نے بتادیا

ایران کی پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ نے دعویٰ کیا ہے کہ 24 گھنٹوں میں آئل  ٹینکرز، کنٹینرز سمیت 35 جہازوں نے آبنائے ہرمز عبور کیا ہے جب کہ آئل ٹینکرز، کنٹینرز، جہازوں نے ایرانی اجازت کے بعد آبنائے ہرمز عبورکیا ہے۔ ایرانی سرکاری ٹی وی پریس ٹی وی کے مطابق جمعے کو پاسدارانِ انقلاب (آئی آر جی سی) کی بحریہ کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 35 تجارتی جہاز آبنائے ہرمز سے ایرانی فورسز کی نگرانی میں…

Read More

سندھ میں عید الاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان، کتنی چھٹیاں ملیں گی؟

حکومت سندھ نے عید الاضحیٰ کے موقع پر صوبے بھر میں 4 روزہ تعطیلات کا اعلان کرتے ہوئے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ سندھ میں سرکاری طور پر عیدالاضحیٰ کی 4 روز کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا گیا ہے، اس حوالے سے حکومت سندھ کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔  حکومت سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ بھر میں 26 مئی سے 29 مئی 2026 تک عام تعطیلات ہوگی، صوبے میں منگل، بدھ، جمعرات اور جمعہ کو عام تعطیل ہوگی۔ نوٹیفکیشن…

Read More

فیلڈ مارشل عاصم منیر تہران روانہ، ایرانی حکام سے امن معاہدے پر بات چیت متوقع

فیلڈ مارشل عاصم منیر تہران کے دورے پر روانہ ہوگئے ہیں جہاں ان کی ایرانی اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں متوقع ہیں۔ دورے میں خطے میں امن معاہدہ، سیکیورٹی تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر مشاورت کی جائے گی۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر اپنے دورۂ ایران کے دوران ایرانی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ ان ملاقاتوں میں خطے کی مجموعی صورتِ حال، امن کے امکانات اور سیکیورٹی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ دورہ خطے میں جاری سیکیورٹی چیلنجز…

Read More

پنکی منشیات کیس میں اہم پشرفت: کراچی پولیس نے ایف آئی اے سے مدد مانگ لی

کراچی میں گرفتار ہونے والی کوکین کوئین انمول عرف پنکی کے خلاف منشیات کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، منی لانڈرنگ اور سائبر کرائمز کی تحقیقات کے لیے کراچی پولیس نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سے مدد مانگ لی ہے۔ ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا نے اس سلسلے میں وفاقی تحقیقاتی ادارے کو ایک خط لکھا ہے، خط میں موقف اپنایا گیا ہے کہ اب تک کی تحقیقات کے دوران یہ انکشاف ہوا ہے کہ ملزمہ کے ساتھی مختلف بینک اکاؤنٹس کے ذریعے بھاری رقوم…

Read More

منشیات کیس: ملزمہ پنکی تمام مقدمات میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

منشیات فروش ملزمہ انمول عرف پنکی کے خلاف مختلف مقدمات کی سماعت کے دوران عدالت نے پولیس کی جانب سے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ملزمہ کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ ذرائع کے مطابق کراچی کے جوڈیشل کمپلیکس میں جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں منشیات ڈیلر انمول عرف پنکی کے خلاف قتل اور منشیات سے متعلق مقدمات کی سماعت ہوئی۔ دورانِ سماعت تفتیشی افسران اور سرکاری وکلا کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ ملزمہ سے منشیات کے نیٹ ورک کے حوالے سے…

Read More

ایران صرف 6 ماہ میں دفاعی صنعت مکمل بحال کرلے گا: امریکی انٹیلی جینس رپورٹ

امریکی انٹیلی جنس اداروں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ایران امریکی دعوؤں کے برعکس اپنی دفاعی اور فوجی صلاحیتوں کو اندازوں سے کہیں زیادہ تیزی سے بحال کر رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایران نے جنگ بندی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے تباہ شدہ میزائل سائٹس کی تعمیرِ نو اور ڈرونز کی پیداوار دوبارہ شروع کر دی ہے، جس کی بحالی میں کئی سال نہیں بلکہ صرف چند ماہ لگنے کا امکان ہے۔ امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی خصوصی رپورٹ میں امریکی انٹیلی جنس کے حوالے سے انکشاف…

Read More

آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے 16 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کے خلاف تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز کے لیے 16 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، جس میں کئی اہم تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو ٹیم کی قیادت سونپی گئی ہے جبکہ سلمان آغا کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ اعلان کردہ اسکواڈ میں وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو ٹیم سے ڈراپ کر دیا گیا ہے، جبکہ سابق کپتان بابر اعظم ، فاسٹ بولر حارث رؤف،…

Read More

رونالڈو کا جادو چل گیا: النصر پہلی بار سعودی پرو لیگ کا چیمپئن بن گیا

سعودی پرو لیگ میں بالآخر وہ لمحہ آ ہی گیا جس کا برسوں سے انتظار تھا، سعودی فٹ بال کے سب سے بڑے برانڈ ایمبیسیڈر کرسٹیانو رونالڈو نے پہلی بار النصر کے ساتھ لیگ ٹرافی اپنے نام کر لی۔ لیگ کے آخری میچ میں جمعرات کو النصر نے دمک کلب کو 1-4 سے شکست دے کر 2019 کے بعد پہلی بار سعودی پرو لیگ کا چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔ پرتگالی اسٹار رونالڈو نے اس اہم مقابلے میں دو گول اسکور کیے اور یوں وہ مقصد پورا…

Read More

دبئی میں ٹرانسپورٹ نظام میں بڑی تبدیلی: پارکنگ اور ٹول چارجز پر نیا ٹیکس نافذ

دبئی میں ٹرانسپورٹ اور پارکنگ کے نظام میں بڑی تبدیلی کا آغاز ہو گیا ہے، حکومت نے پارکنگ اور ٹول سروسز پر نیا ٹیکس نافذ کرنے اور نقد ادائیگی کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یکم جون 2026 سے نافذ ہونے والی اس پالیسی کے تحت شہریوں کو اب مکمل طور پر ڈیجیٹل طریقوں سے ادائیگی کرنی ہوگی جبکہ پارکنگ میٹرز پر نقد رقم کے ذریعے ادائیگی کا روایتی طریقہ کار بھی مستقل طور پر بند کیا جا رہا ہے۔ نئی پالیسی کے تحت ”پارکن“ نے اعلان کیا ہے…

Read More

پاکستان کی کوششیں تیز، امریکا ایران مذاکرات اب بھی غیر یقینی کا شکار

مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی کے دوران پاکستان ایک اہم سفارتی کردار میں سامنے آ گیا ہے، جہاں تہران اور واشنگٹن کے درمیان خاموش مگر حساس مذاکرات جاری ہیں۔ اگرچہ معاہدے کی امید پیدا ہوئی ہے، لیکن جنگ بندی، جوہری پروگرام اور آبنائے ہرمز جیسے معاملات پر شدید اختلافات اب بھی برقرار ہیں، جس کے باعث خطے کی نظریں پاکستانی ثالثی پر مرکوز ہو گئی ہیں۔ ایرانی خبر رساں ایجنسی آئی ایس این اے کے مطابق پاکستان کی ثالثی میں ایران اور امریکا کے درمیان بالواسطہ مذاکرات جاری ہیں اور…

Read More