گلگت بلتستان میں 100 میگا واٹ سولر منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے گلگت بلتستان میں 100 میگاواٹ کا سولر منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت گلگت بلتستان کے عوام کے لیے 100 میگا واٹ شمسی بجلی کی فراہمی منصوبہ کے تمام تر اخراجات اٹھائے گی، منصوبے پر کام کی رفتار تیز کرکے جلد ازجلد مکمل کیا جائے۔ منگل کو وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت گلگت بلتستان میں 100 میگا واٹ شمسی توانائی منصوبے پر جائزہ اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔ اجلاس میں وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وزیر اقتصادی…

Read More

کراچی میں بادلوں کے ڈیرے، پنجاب سمیت خیبر پختونخواہ میں تیز بارشوں کا امکان

کراچی سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں موسم نے کروٹ لینا شروع کر دی، جہاں ایک جانب شہر قائد میں بادلوں نے ڈیرے ڈال لیے ہیں، وہیں پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش، آندھی اور بعض مقامات پر ژالہ باری کی پیش گوئی کر دی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے جبکہ شہر میں ہلکی بارش اور بونداباندی بھی متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج کراچی کا زیادہ…

Read More

فیفا ورلڈ کپ میں 40 سالہ گول کیپر نے 7 گول روک کر سب کو حیران کردیا

فیفا ورلڈ کپ 2026 کے گروپ ایچ کے ایک دلچسپ مقابلے میں مغربی افریقہ براعظم کے ملک کیپ وردے کے تجربہ کار گول کیپر ووزینہ نے اپنی غیرمعمولی کارکردگی سے فٹبال شائقین کو حیران کر دیا۔ اسپین اور کیپ وردے کے درمیان کھیلا گیا میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا، لیکن میدان میں سب سے زیادہ توجہ 40 سالہ گول کیپر ووزینہ نے حاصل کی، جنہوں نے کئی یقینی گول بچا کر اپنی ٹیم کو اہم ڈرا دلایا۔ میچ کے دوران اسپین نے زیادہ تر وقت گیند پر کنٹرول…

Read More

فیفا ورلڈ کپ: اسٹیڈیم میں ایران کا صرف ‘سرکاری پرچم’ لہرانے کی اجازت

فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا نے ورلڈ کپ میچز کے دوران اسٹیڈیم کے اندر صرف ایران کا موجودہ اور سرکاری قومی پرچم لہرانے کی اجازت دی ہے جبکہ سیاسی نوعیت کے کسی بھی دوسرے پرچم پر پابندی عائد رہے گی۔ ورلڈ کپ ضوابط کے تحت فیفا نے یہ واضح کر دیا ہے کہ کھیل کے میدانوں میں صرف رکن ممالک کے تسلیم شدہ سرکاری جھنڈے ہی لائے جا سکتے ہیں۔ اس فیصلے کے باعث لاس اینجلس کے سوفائی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ کے دوران ایران کے سابق شاہی…

Read More

اٹک میں سی ٹی ڈی کا بڑا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک

محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے اٹک کے سرحدی علاقے میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران بڑی کارروائی کرتے ہوئے 5 خطرناک دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائی کے دوران دہشت گردوں اور سی ٹی ڈی اہلکاروں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی ٹیم کو نشانہ بنانے کی کوشش کرتے ہوئے فائرنگ کی، جس کے جواب میں فورسز نے مؤثر کارروائی کی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ جوابی کارروائی کے نتیجے میں 5…

Read More

فیفا ورلڈ کپ: ایران نے نیوزی لینڈ کو جیت سے محروم کر دیا، مقابلہ 2-2 سے برابر

ایران نے اپنے ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں دو مرتبہ پیچھے رہنے کے باوجود نیوزی لینڈ کے خلاف دلچسپ مقابلہ 2-2 سے برابر کر دیا۔ لاس اینجلس میں کھیلے گئے اس میچ میں فٹبال کے ساتھ ساتھ سیاسی حالات بھی توجہ کا مرکز رہے، کیونکہ ایران کی ٹیم ایک ایسے ماحول میں میدان میں اتری جہاں اس کی شرکت مختلف تنازعات اور مشکلات کے باعث مسلسل خبروں میں رہی۔ میچ سے چند گھنٹے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فرانس میں جی 7 اجلاس کے موقع پر ایک امن…

Read More

امریکا ایران معاہدے پر انتہا پسند اسرائیلی وزیر کا سخت رد عمل

اسرائیل کے وزیرِ قومی سلامتی بن گویر نے امریکا اور ایران کے درمیان طے پانے والے امن معاہدے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل ایک خودمختار اور آزاد ملک ہے اور وہ امریکا کے مطالبات کا پابند نہیں ہے۔ اسرائیلی اخبار دی ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق ایتامار بن گویر نے کہا کہ یہ معاہدہ اسرائیل کی قومی سلامتی کے تقاضوں کو پورا نہیں کرتا، اس لیے اسرائیل اس کا فریق نہیں ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران کے ساتھ ہونے والے…

Read More

انمول پنکی کے خلاف منشیات کے مقدمے کا چالان عدالت میں جمع، سنسنی خیز انکشافات

کراچی میں انمول عرف پنکی اور دیگر کے خلاف منشیات کے مقدمے کا عبوری چالان جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں جمع کرادیا گیا ہے جب کہ پولیس نے 5 ملزمان کو مفرور قرار دے دیا، ان ملزمان میں حمیرا، صابرہ، اینا، اعزاز اور حمزہ شامل ہیں۔ چالان کے مطابق ملزمہ انمول عرب پنکی 16 سال سے منشیات کی تیاری میں ملوث ہے، ملزمہ نے اپنے سابق شوہر رانا ناصر سے کوکین کی تیاری سیکھی اور پھر طلاق کے بعد منشیات کا اپنا کام شروع کردیا، ملزمہ کراچی اور لاہور…

Read More

سپر اوور میں ناکامی پر سوریا ونشی کے سرلنکن کھلاڑیوں کو دھکے، ویڈیو وائرل

ٹرائی سیریز کے اہم میچ میں بھارت اے اور سری لنکا اے کے درمیان ٹرائی سیریز کے سنسنی خیز میچ کے بعد صورت حال کشیدہ ہو گئی، جہاں سپر اوور کے بعد دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی، بھارتی بلے باز ویبھو سوریا ونشی نے سرلنکن کھلاڑیوں کو دھکے دیے، جس کے بعد میچ ٹائی ہونے کے بعد سری لنکا اے نے سپر اوور میں کامیابی حاصل کی تاہم میچ کے اختتام پر پیدا ہونے والا تنازع کھیل پر حاوی ہو گیا۔ پیر کو سری لنکا کے…

Read More

اسرائیلی وزرا کا نیتن یاہو سے امریکی طیارے ہٹانے کا مطالبہ

اسرائیل کی وزیرِ ٹرانسپورٹ میری ریگیو نے وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو سے مطالبہ کیا ہے کہ بین گوریون انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر موجود امریکی فوج کے ری فیولنگ طیاروں کو فوری طور پر دوسری جگہ منتقل کیا جائے۔ اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیرِ ٹرانسپورٹ میری ریگیو نے وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو کو خبردار کیا ہے کہ اگر بین گوریون ایئرپورٹ پر موجود امریکی فوج کے ری فیولنگ طیارے آئندہ دو روز میں منتقل نہ کیے گئے تو بڑی تعداد میں فضائی پروازیں متاثر ہو سکتی ہیں۔ رپورٹس میں کہا گیا…

Read More