کراچی؛ مختلف علاقوں میں تیز دھار آلے کے وار سے ایک شخص جاں بحق، ایک زخمی

شہر قائد کے علاقوں سچل بلاول شاہ گوٹھ اور اورنگی ٹاؤن میں تیز دھار آلے کے وار کے واقعات میں ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق سچل تھانے کی حدود بلاول شاہ نورانی گوٹھ میں اللہ والی مسجد کے قریب ایک گھر میں تیز دھار آلے کے وار سے ایک […]

ایران اب بھی طاقتور؟ امریکی رپورٹ نے ٹرمپ دعووں پر سوال اٹھا دیا

امریکا کے ایک ٹی وی چینل کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایران کی فوجی صلاحیت اب بھی خاصی حد تک برقرار ہے، جس میں میزائل، بحری اسلحہ اور فضائی طاقت شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ایران کے تقریباً آدھے بیلسٹک میزائل اور ان کے لانچنگ سسٹمز اب بھی موجود ہیں۔ اسی طرح پاسداران […]

ایرانی صدر کے دفتر نے ملکی قیادت میں اختلافات کی خبریں مسترد کردیں

ایران نے مذاکرات کے دروازے کھلے رکھنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ مذاکرات انصاف، وقار اور دانشمندی کی بنیاد پر ہی ممکن ہیں۔ ایرانی صدارتی دفتر کے ترجمان مہدی طباطبائی نے ملکی قیادت میں اختلافات کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی قیادت کے اندر مثالی اتحاد موجود ہے۔ انہوں نے امریکی […]

امریکی فورسز نے آبنائے ہرمز میں 31 جہازوں کو ری ڈائریکٹ کردیا، سینٹکام

امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے بتایا ہے کہ آج رات امریکی فورسز نے آبنائے ہرمز میں 31 جہازوں کو ری ڈائریکٹ کر دیا ہے۔ امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ سینٹکام کے مطابق آبنائے ہرمز میں امریکی ناکہ بندی کے نتیجے میں 31 جہازوں کو ری ڈائریکٹ کیا گیا ہے کچھ جہازوں کو بندر گاہوں کی […]

کراچی؛ موبائل ایپ سے رقم منتقل کروا کر فرار ہونے والا پولیس اہلکار گرفتار

مصری شاہ پولیس نے موبائل ایپ کے ذریعے رقم منتقل کروا کر فرار ہونے کی کوشش کرنے والے پولیس اہلکار کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق مصری شاہ کے علاقے میں اطلاع ملنے پر فوری کارروائی کی گئی۔ یونیفارم میں ملبوس اہلکار نے ایک شہری سے اپنے اکاؤنٹ میں 25 ہزار روپے موبائل ایپ […]

آئی ایم ایف سے بڑا معاہدہ، درآمدی پابندیوں میں نرمی کا فیصلہ

پاکستان نے آئی ایم ایف کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ درآمدات کی حوصلہ شکنی کرنیوالی 2,660 سے زائد غیر ٹیرف رکاوٹوں کاجائزہ لے گا اور ان میں سے کئی کو جلدختم کر دیاجائے گا۔ ذرائع کے مطابق 7 ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پیکیج کے تحت ہونیوالے معاہدے میں حکومت نے وعدہ کیا […]

لیڈی ڈیانا کے دوست ڈاکٹر حسنات برطانیہ سے پاکستان منتقل، بڑے اسپتال کے سربراہ مقرر

لیڈی ڈیانا کے قریبی دوست ماہر امراض قلب ڈاکٹرحسنات خان برطانیہ سے پاکستان منتقل ہوگئے، انہیں جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا سربراہ مقرر کردیا گیا، وہ CEOاورڈین کے فرائض انجام دیں گے۔ برطانیہ کی آنجہانی شہزادی لیڈی ڈیانانے انھیں مسٹر ونڈرفل کا لقب دیا تھا۔چئیر مین وزیر اعلیٰ پنجاب ایڈوائزری کمیٹی برائے امراض قلب […]

آبنائے ہرمز سے بارودی سرنگیں ہٹانے میں 6 ماہ لگ سکتے ہیں، پنٹاگون

امریکی محکمہ جنگ پنٹاگون کی جانب سے امریکی کانگریس کو آگاہ کیا گیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں ایران کی جانب سے بچھائی گئی بارودی سرنگوں کو ہٹانے میں 6 ماہ لگ سکتے ہیں۔  واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ایسی کوئی کارروائی ممکنہ طور پر جنگ کے خاتمے تک شروع نہیں کی جائے گی، جس کا […]

جنگ بندی یا مذاکرات کیلیے وقت کی کوئی پابندی نہیں، تین سے پانچ دن کی مہلت کی خبریں جھوٹی ہیں؛ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جنگ بندی یا مذاکرات سے متعلق مخصوص ٹائم فریم کی خبروں کو مسترد کر کرتے ہوئے کہا کہ جنگ بندی یا مذاکرات کیلیے وقت کی کوئی پابندی نہیں، تین سے پانچ دن کی مہلت کی خبریں جھوٹی ہیں۔ فوکس نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں ٹرمپ نے […]

امریکی نیوی کے وزیر اچانک اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے

امریکی نیوی کے  وزیر جان سی فیلن اچانک اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے، تاہم ان کے مستعفی ہونے کی وجہ تاحال سامنے نہیں آسکی۔ رپورٹس کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نومبر 2024 میں جان سی فیلن کو وزیر نیوی نامزد کیا تھا، جان سی فیلن فروری 2025 میں سینیٹ کمیٹی کے سامنے پیش ہوئے […]