اونچی اُڑان کے بعد سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ

سونے کی مقامی اور عالمی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جہاں عالمی مارکیٹ میں قیمتیں کم ہونے کے اثرات مقامی صرافہ بازاروں میں بھی دیکھے گئے ہیں۔ صرافہ مارکیٹ ذرائع کے مطابق سونے کی مقامی قیمت میں فی تولہ 1500 روپے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد سونا فی تولہ 5 لاکھ […]

امریکی پالیسی کے اثرات: عالمی سطح پر سونا اور چاندی مزید مہنگا

عالمی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں سے متعلق اہم تفصیلات سامنے آئی ہیں۔ جغرافیائی سیاسی غیر یقینی صورتحال اور امریکی تجارتی پالیسی نے سرمایہ کاروں کو سونے اور چاندی جیسے محفوظ اثاثوں کی جانب مائل کیا، جبکہ پلاٹینم اور پیلاڈیم کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی۔ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق […]

پیٹرولیم لیوی کی مد میں وصول کردہ رقم قومی خزانے میں جمع نہیں ہوتی: پی اے سی اجلاس میں انکشاف

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کے اجلاس میں انکشاف ہوا ہے کہ پیٹرولیم لیوی کی مد میں عوام سے وصول کی جانے والی مکمل رقم کمپنیاں قومی خزانے میں جمع نہیں کرواتیں۔ منگل کو قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس چیئرمین سید نوید قمر کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں پیٹرولیم […]

رمضان سے قبل سندھ میں آٹے کی فی کلو قیمت میں 8 روپے اضافہ

سندھ حکومت نے آٹے کی قیمت کا تعین کردیا ہے، جس کے بعد آٹے کی فی کلو ریٹیل قیمت 8 روپے اضافے سے 107 روپے کلو مقرر کردی گئی ہے جب کہ 10 کلو آٹے کا تھیلا 1070 روپے میں فروخت ہوگا۔ سندھ حکومت نے آٹے کی قیمتوں کا باضابطہ تعین کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری […]

رواں ماہ مہنگائی 5 سے 6 فیصد کے درمیان رہنے کا امکان: آؤٹ لک رپورٹ جاری

وفاقی وزارت خزانہ نے ماہانہ اکنامک اپ ڈیٹ آؤٹ لک رپورٹ جاری کر دی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ برقرار ہے اور رواں ماہ مہنگائی 5 سے 6 فیصد کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔ وزارت خزانہ کی آؤٹ لک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مالی سال 2026 کی […]

محفوظ سرمایہ کاری کی دوڑ، سونے کی عالمی قیمت 5 ہزار ڈالر سے اوپر چلی گئی

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا تاریخ میں پہلی بار 5 ہزار ڈالر سے تجاوز کرگیا۔ اسپاٹ گولڈ کی قیمت 1.79 فیصد اضافے کے ساتھ 5,071.96 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی، جبکہ کاروبار کے دوران یہ 5,085.50 ڈالر کی سطح کو بھی چھو گئی۔ امریکی فیوچر مارکیٹ میں فروری کے لیے سونے کے سودے […]

اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، انڈیکس ایک لاکھ 91 ہزار کی سطح عبور کرگیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں خریداری کا رجحان جاری ہے، جس کے باعث کے ایس ای 100 انڈیکس پہلی بار 1 لاکھ 91 ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح عبور کر گیا ہے۔ یہ اضافہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے آج ہونے والے مانیٹری پالیسی کمیٹی اجلاس میں سود کی شرح میں ممکنہ تبدیلی کے باعث […]

فی تولہ سونے کی قیمت 5 لاکھ 32 ہزار روپے سے اوپر چلی گئی

ملک میں سونے کی مقامی اور عالمی قیمتوں میں ایک ہی روز میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے بعد سونا نئی تاریخی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق دس گرام سونے کی قیمت میں 9 ہزار 345 روپے اضافہ ہوا، جس کے […]

اسٹیٹ بینک کا شرح سود 10.5 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ

اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا ہے جس کے تحت شرح سود برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا کہ بنیادی شرح سود 10.5 فیصد پر برقرار رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ مختلف وجوہات کی بنا پر یہ […]

پاکستان میں اصلاحات کے مثبت نتائج سامنے آنے لگے ہیں: آئی ایم ایف سربراہ

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی مینیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا نے حکومتِ پاکستان کی جانب سے آئی ایم ایف پروگرام کے تحت اصلاحات کو سنجیدگی سے اپنانے پر تعریف کی ہے اور کہا ہے کہ ان اقدامات کے نتائج اب سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بجٹ نظم […]