امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کی رات صحافیوں سے گفتگو میں تصدیق کی کہ انہوں نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو امن اور تعمیر نو کے لیے قائم کیے گئے بین الاقوامی ’بورڈ آف پیس‘ میں رکن بننے کی دعوت دے دی ہے، جس کا مقصد عالمی تنازعات کے حل کے لیے کوششیں کرنا […]
ڈونلڈ ٹرمپ کے ایک سابق اعلیٰ مشیر نے کہا ہے کہ امریکی صدر گرین لینڈ کو اس کی ملکیت تبدیل کرنے پر مجبور نہیں کر سکتے۔ بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے آئی بی ایم کے وائس چیئرمین گیری کوہن کا کہنا تھا کہ گرین لینڈ، گرین لینڈ ہی رہے گا۔ رپورٹ کے مطابق […]
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ میں امن اور تعمیر نو کے لیے قائم کیے گئے بین الاقوامی ’بورڈ آف پیس‘ کی سربراہی کرتے ہوئے پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف اور بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی کو اس ادارے میں شامل ہونے کی دعوت دی ہے۔ اس پیش رفت کو واشنگٹن کی جانب سے غزہ […]
افغانستان کے دارالحکومت کابل کے علاقے شہرِ نو میں پیر کے روز ہونے والے زوردار دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔ افغان طالبان کی وزارتِ داخلہ کے ترجمان عبدالمتین قانی نے رائٹرز سے بات کرتے ہوئے دھماکے میں متعدد ہلاکتوں اور زخمیوں کی تصدیق کی ہے۔ ترجمان وزارتِ داخلہ کے […]
ہیکرز نے ایران کے سرکاری ٹیلی وژن کی سیٹلائٹ نشریات میں مداخلت کرتے ہوئے شاہِ ایران کے بیٹے رضا پہلوی کے حق میں ویڈیوز نشر کر دیں، جن میں سیکیورٹی فورسز سے اپیل کی گئی کہ وہ عوام پر ہتھیار نہ اٹھائیں۔ امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق آن لائن […]
نوبیل انعام نہ ملا تو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اب امن کے ہی خلاف ہوگئے ہیں، انہوں نے کہا ہے کہ 8 جنگیں رکوانے کے باوجود مجھے نوبیل انعام نہیں دیا گیا، نوبیل امن انعام نہ ملنے کے بعد وہ خود کو صرف امن کے بارے میں سوچنے کا پابند نہیں سمجھتے۔ برطانوی خبر رساں […]
کراچی کے مصروف تجارتی علاقے میں واقع گل پلازہ میں ہولناک آتشزدگی پر ترکیہ، ایران، فرانس اور برطانیہ کی جانب سے گہرے دکھ کا اظہار کیا گیا ہے۔ کراچی کے گل پلازہ شاپنگ سینٹر میں پیش آنے والے سانحے پر عالمی برادری نے بھی افسوس کا اظہار کیا ہے۔ پاکستان میں ترک سفارت خانے کی […]
جنوبی اسپین میں ایک تیز رفتار ٹرین پٹری سے اترنے کے بعد مخالف سمت سے آنے والی تیز رفتار ٹرین سے ٹکرا گئی، حادثے میں 39 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔ رائٹرز کے مطابق یہ حادثہ صوبہ قرطبہ کے علاقے آداموز کے قریب پیش آیا، جو دارالحکومت میڈرڈ سے تقریباً 360 کلومیٹر جنوب […]
یورپی یونین نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے گرین لینڈ کے معاملے پر یورپی ممالک کو دی گئی نئی ٹیرف دھمکیوں کے بعد اپنے سب سے طاقتور تجارتی ہتھیار کے استعمال پر غور شروع کر دیا ہے۔ ٹرمپ نے ہفتے کو اعلان کیا کہ یکم فروری سے ڈنمارک، فن لینڈ، فرانس، جرمنی، نیدرلینڈز، […]
دنیا بھر میں دولت اور طاقت کا توازن تیزی سے ایک محدود طبقے کے ہاتھوں میں سمٹتا جا رہا ہے۔ انسانی حقوق کی عالمی تنظیم آکسفیم کی تازہ تحقیقی رپورٹ نے اس بڑھتی ہوئی خلیج پر ایک بار پھر سنجیدہ سوالات اٹھا دیے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ارب پتی افراد عام شہریوں کے مقابلے میں […]