پاکستان کے اسٹار بلے باز بابر اعظم نے ٹی 20 کرکٹ میں ایک اور سنگِ میل عبور کرتے ہوئے انگلینڈ کے سابق کپتان جوز بٹلر کے نصف سنچریوں کے ریکارڈ کی برابری کرلی، یہ اعزاز انہوں نے بگ بیش لیگ کے میچ میں شاندار کارکردگی کے دوران حاصل کیا۔ بگ بیش لیگ 15 میں میلبورن […]
بگ بیش لیگ کے میچ میں بابر اعظم کی شاندار بیٹنگ کی بدولت سڈنی سکسرز نے میلبرن رینی گیڈز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔ سڈنی سکسرز نے بھرپور اعتماد کے ساتھ ہدف کا تعاقب کیا اور میچ اپنے نام کر لیا۔ ہدف کے تعاقب میں بابر اعظم نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ […]
پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن سے قبل ملتان سلطانز کے مستقبل کے حوالے سے اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ملتان سلطانز کی ٹیم مینجمنٹ کے لیے سابق قومی کرکٹرز کے ناموں پر غور شروع کردیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل 11 کے دوران ملتان سلطانز کے […]
آسٹریلوی کرکٹ کے دو بار کے ورلڈ کپ فاتح ڈیمین مارٹن کو مینینجائٹس کے باعث برسبین کے ایک ہسپتال میں داخل کردیا گیا ہے جہاں ان کی حالت تشویشناک ہے۔ 54 سالہ ڈیمین مارٹن آسٹریلیا کے لیے 67 ٹیسٹ میچز اور 208 ون ڈے میچز کھیل چکے ہیں اور اپنےبیٹنگ انداز کے لیے مشہور ہیں۔ […]
فیفا ورلڈ کپ 2026 کے لیے ٹکٹوں کی فروخت نے عالمی ریکارڈ توڑ دیے ہیں، کیونکہ شائقین کی جانب سے 15 کروڑ سے زائد درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔ فیفا کے صدر جیانی انفانٹینو کے مطابق یہ تعداد صرف 15 دن میں آئی، جس نے گزشتہ تقریباً 100 سال کے دوران ورلڈ کپ میں فروخت […]
پاکستان کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ سے باہر ہو گئے ہیں۔ شاہین آفریدی نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں بتایا کہ انجری کی وجہ سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انہیں واپس بلا لیا ہے، جس کے بعد وہ بگ بیش لیگ میں مزید میچز […]
برطانوی ہیوی ویٹ باکسر انتھونی جوشوا ایک کار حادثے میں زخمی ہو گئے ہیں، جس میں ان کے دو قریبی دوست ہلاک ہو گئے۔ یہ حادثہ پیر کی صبح لاگوس-ایبادان ایکسپریس وے پر پیش آیا، جب جوشوا کی گاڑی ایک رکی ہوئی گاڑی سے ٹکرا گئی۔ رائٹرز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ جوشوا […]
دبئی میں اتوار کو کھیلے گئے ’’بیٹل آف دی سیکسز‘‘ میں آسٹریلوی ٹینس اسٹار نک کیریوس نے خواتین کی عالمی نمبر ون کھلاڑی آریانا سبالینکا کو چھ تین اور چھ تین سے شکست دے دی۔ یہ میچ سابق ومبلڈن فائنلسٹ نک کیریوس نے جیتا، تاہم اس کا موازنہ 1973 میں کھیلے گئے اُس تاریخی مقابلے […]
انگلینڈ کرکٹ ٹیم کو ایشیز سیریز کے دوران ایک اور دھچکا لگا ہے کیونکہ فاسٹ بولر گس ایٹکنسن ہیم اسٹرنگ انجری کے باعث سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔ انگلش کرکٹ بورڈ نے تصدیق کی ہے کہ وہ پانچویں ٹیسٹ کے لیے ایٹکنسن کا متبادل نہیں طلب کریں گے۔ انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی) […]
پاکستانی کرکٹر عماد وسیم کی اہلیہ ثانیہ اشفاق نے ازدواجی تعلق ختم ہونے سے متعلق خبروں پر خاموشی توڑتے ہوئے کہا ہے کہ معاملات اس وقت تلخ ہوئے جب ایک تیسری شخصیت ہمارے درمیان آئی۔ اتوار کو سابق قومی کرکٹر عماد وسیم کی اہلیہ ثانیہ اشفاق نے شوہر سے تعلق پر بیان جاری کیا ہے۔ […]