صومالی لینڈ تنازع؛ او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس آج جدہ میں ہوگا

صومالی لینڈ تنازع پر اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ کا اجلاس آج جدہ میں ہوگا جس میں صومالی لینڈ کے خود ساختہ اعلان آزادی  پر بحث کے بعد اس کی مذمت کی جائیگی۔ وزیرخارجہ اسحق ڈاربھی اس اجلاس میں پاکستان کا نقطہ نظر پیش کرینگے۔ دفترخارجہ کے مطابق اوآئی سی کا […]

حکومت کا نجی کمپنی سے کینسر ادویات مفت فراہمی کا معاہدہ

کینسرکے مریضوں کیلیے بڑی خبر آگئی۔ وزارت قومی صحت کا نجی دواساز کمپنی روش Roche کے ساتھ مفت ادویات فراہمی کا معاہدہ طے پاگیا۔ پبلک پرائیویٹ پارنٹرشپ کے تحت 741 کے قریب مریضوں کو پہلے مرحلے میں مفت ادویات فراہم کی جائیں گی، ہرمریض کو ایک کروڑروپے کی ادویات مفت فراہم کی جائیں گی، 10 […]

ایرانی سیکیورٹی فورسز مظاہرین پر تشدد سے باز رہیں، فرانس، برطانیہ اور جرمنی کا مشترکہ بیان

فرانس، برطانیہ اور جرمنی نے ایران میں جاری حکومت مخالف مظاہروں کے دوران مظاہرین کی ہلاکتوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایرانی سیکیورٹی فورسز پر زور دیا گیا کہ وہ مظاہرین پر تشدد سے باز رہیں۔ فرانسیسی صدر، برطانوی وزیراعظم اور جرمن چانسلر کی جانب سے ایران کی صورتحال پر ایک مشترکہ بیان […]

ایران میں حکومت مخالف مظاہرے 100 سے زائد شہروں تک پھیل گئے، 47 افراد ہلاک

ایران میں حکومت مخالف مظاہروں میں مزید شدت آ گئی ہے اور یہ احتجاج 100 سے زائد شہروں تک پھیل گیا جبکہ اب مظاہروں میں 47 افراد ہلاک ہوئے۔ غیر ملکی انسانی حقوق کے اداروں کے مطابق تہران اور مشہد میں رات گئے حکومت کے خلاف مارچ کیے گئے جبکہ اب تک 47 افراد ہلاک […]

پاکستان کا 36 ارب ڈالر توانائی کے قرضوں کی ری فنانسنگ کیلیے ورلڈ بینک سے رجوع

پاکستان نے کثیر جہتی اور دو طرفہ قرض دہندگان کے 36 ارب ڈالر مالیت کے توانائی کے شعبے کے قرضوں کی ری فنانسنگ میں ممکنہ کردار کے لیے ورلڈ بینک سے رجوع کیا ہے۔ یہ وہ قرضے ہیں جو پاکستان نے ماضی میں پاور پراجیکٹس لگانے کیلئے لیے تھے۔ حکومتی ذرائع نے ’’ ایکسپریس ٹریبیون‘‘ […]

چین اور روس ہم سے وینزویلا کا تیل خرید سکتے ہیں، ٹرمپ

امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ چین اور روس ہم سے وینزویلا کا تیل خرید سکتے ہیں۔ وائٹ ہاوس میں امریکی آئل کمپنیوں کے اعلیٰ عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وینزویلا میں 100 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری پر غور کر رہے ہیں جبکہ امریکا اور وینزویلا کے پاس دنیا کا […]

امریکا کو گرین لینڈ کا مالک ہونا چاہیے تاکہ روس یا چین اس پر قبضہ نہ کرلیں، ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا کو گرین لینڈ کا مالک ہونا چاہیے تاکہ روس یا چین اس پر قبضہ نہ کرلیں، روس یا چین کو اپنے ہمسائے نہیں بنا سکتے۔ وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکا یہ ہرگز نہیں چاہتا کہ چین یا […]

زرعی برآمدات بڑھانے کے لیے لائحہ عمل

صبح کے دھندلکے میں کسان اپنے کھیت میں کھڑا گندم کی فصل کے بارے میں سوچ رہا تھا کہ اس خاموشی میں ریڈیو کی مدھم آواز میں جیسے جان پڑ گئی ہو۔ کیونکہ وزیر اعظم نے جو کچھ کہا اس سے وہ چونکا نہیں بلکہ اس کے ولولے ایک بار پھر جوان ہو گئے۔ اس […]

کلیات ڈاکٹر محمد اجمل

کلیات ڈاکٹر محمد اجمل کافی عرصے سے اسٹڈی میں پڑے ہوئے تھے۔چند دن قبل یہ کتاب اتفاقیہ طور پر سامنے آئی۔ ورق گردانی شروع کی۔ اس کو مرتب ڈاکٹر امجد طفیل نے کیا ہے اور خوب کیا ہے۔ یہ نسخہ دراصل اجمل صاحب کی بیش قیمت تحریریں ہیں ‘ جو جمع کی گئی ہیں۔ نفسیات […]

ترکیہ کا پاک سعودی دفاعی معاہدے میں شمولیت کا اظہار

ترکیے نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان قائم دفاعی اتحاد میں شامل ہونے کی خواہش ظاہر کر دی ہے جس کے بعد خطے میں اس ممکنہ سہ فریقی دفاعی تعاون پر عالمی سطح پر توجہ بڑھ گئی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے بلومبرگ کے مطابق پاکستان، ترکیے اور سعودی عرب پر مشتمل دفاعی […]