اسرائیل نے آیت اللہ خامنہ ای کے بنکر کی تھری ڈی ویڈیو جاری کر دی

0 minutes, 0 seconds Read

اسرائیل ڈیفنس فورس (آئی ڈی ایف) نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے مبینہ زیرِ زمین بنکر کی تھری ڈی اینیمیٹڈ ویڈیو جاری کی ہے جس میں حملے کے وقت بنکر کی ساخت اور اندرونی تفصیلات دکھائی گئی ہیں۔

امریکی جریدے نیویارک پوسٹ نے اپنے سوشل میڈیا بیان میں کہا ہے کہ یہ وہ مقام ہے جہاں اسرائیلی فضائی حملے کے وقت ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای موجود تھے ۔

ایکس پوسٹ کے مطابق آیت اللہ خامنہ ای کے بنکر پر اسرائیلی فضائیہ کے 50 لڑاکا طیاروں کے ذریعے حملہ کیا گیا تھا۔

اس حملے میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای شہید ہو گئے، جس کی تصدیق بعد میں متعدد ذرائع نے کی۔ حملے کے دوران ایران کے وزیر دفاع اور کئی اعلیٰ عسکری رہنما بھی مارے گئے۔ امریکی اور اسرائیلی حکام نے اس آپریشن کو ایران کی دفاعی صلاحیت کو محدود کرنے کے مقصد کے تحت انجام دیا گیا قرار دیا تھا۔

اسرائیلی فوج کی جاری کردہ تھری ڈی اینیمیٹڈ ویڈیو میں بنکر کی اندرونی ساخت، کمرے، اور سیکورٹی انفراسٹرکچر کی تفصیل دکھائی گئی ہے۔ آئی ڈی ایف کا دعویٰ ہے کہ یہ حملہ انتہائی منصوبہ بندی اور درستگی کے ساتھ انجام پایا اور بنکر کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا۔

دوسری جانب، بعض ذرائع نے حملے کے دعووں پر سوالات اٹھائے ہیں اور کہا ہے کہ موجودہ وائرل تصاویر اور ویڈیوز میں اے آئی یا فرضی مواد شامل ہو سکتا ہے۔

ایران میں بھی صورتِ حال کو لے کر تضاد پایا جاتا ہے، بعض رپورٹس کے مطابق خامنہ ای اپنے گھر پر اہل خانہ کے ساتھ موجود تھے۔

یاد رہے کہ 28 فروری کو امریکا اور اسرائیل نے تہران میں مشترکہ فضائی حملہ کیا تھا، جس میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای، وزیر دفاع اور ان کے قریبی اہل خانہ شہید ہو گئے تھے۔

Similar Posts