قومی ٹی ٹوئنٹی کپ:بہاولپور کیخلاف بارش سے متاثرہ میچ میں کراچی وائٹس 12 رنز سے کامیاب

0 minutes, 0 seconds Read
قومی ٹی ٹوئنٹی کپ کے تیسرے روز کراچی وائٹس نے بارش سے متاثرہ میچ میں بہاولپور کے خلاف 12 رنز سے کامیابی حاصل کی۔

پشاور میں کھیلے گئے میچ میں کراچی وائٹ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور بہاولپور کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ بہاولپور کی ٹیم نے مقررہ اوورز میں 185 رنز اسکور کیے اور کراچی کو جیت کے لیے 186 رنز کا ہدف دیا۔

بہاولپور کی جانب سے عمران نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 59 رنز بنائے جبکہ فیضان ظفر نے 49 رنز کی اہم اننگز کھیلی۔ کراچی وائٹ کے محمد عمر نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ صائم ایوب نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

ہدف کے تعاقب میں کراچی وائٹ نے جارحانہ آغاز کیا اور 9 اوورز میں 78 رنز بنا لیے تھے کہ اس دوران پشاور میں بارش شروع ہوگئی جس کے باعث میچ روک دیا گیا۔

بعد ازاں میچ دوبارہ شروع نہ ہوسکا اور امپائرز نے ڈک ورتھ لوئس طریقہ کار کے تحت کراچی وائٹ کو 12 رنز سے فاتح قرار دے دیا۔

 

Similar Posts