کلام پر رقص: عفت عمر نے تنقید پر وضاحت پیش کردی

پاکستانی سینیئر اداکارہ عفت عمر نے لاہور میں منعقدہ لام فیشن ویک کے دوران کلام پر رقص کرنے کے معاملے پر وضاحت پیش کردی ہے۔

حال ہی میں معروف اداکارہ عفت عمر اور معروف ڈیزائنر نیلوفر شاہد کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں انہیں ریمپ پر رقص کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

فیشن شو کی اس پریزنٹیشن کے پس منظر میں چلنے والے صوفیانہ کلام پر رقص کرنے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید ردِعمل سامنے آیا اور اداکارہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

عوام اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اٹھنے والے اعتراضات اور تنقید کے بعد اداکارہ عفت عمر نے معاملے کی سنگینی کو سمجھتے ہوئے اپنی وضاحت پیش کر دی ہے۔

اداکارہ نے بتایا کہ جب وہ ریمپ پر آئیں تو ابتدا میں شور اور ماحول کی وجہ سے انہیں بالکل اندازہ نہیں ہو سکا تھا کہ پس منظر میں کون سی موسیقی یا بول چل رہے ہیں۔

عفت عمر کا کہنا تھا کہ جیسے ہی رقص کے دوران ان کی توجہ گانے یا کلام کے الفاظ پر گئی اور انہیں احساس ہوا کہ یہ مذہبی یا صوفیانہ کلام ہے، انہوں نے فوراً اپنا رقص روک دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر انہیں پہلے سے معلوم ہوتا کہ یہ کلام ہے تو وہ کبھی اس پر رقص نہ کرتیں۔

Related posts