ٹرمپ نے اینویڈیا کے نئے سربراہ کے لیے نام تجویز کردیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اینویڈیا کے نئے سربراہ کے لیے ایک غیر متوقع نام تجویز کردیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ کمپنی کے سابق سربراہ جینسن ہوانگ کی جگہ ایپل کے سابق سی ای او ٹِم کُک کو ذمہ داری سونپی جانی چاہیے۔ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ اینویڈیا کے سی ای او جینسن ہوانگ نے استعفیٰ دے دیا ہے اور اب ان کی جگہ لینے کے لیے صرف ایک ہی شخص موزوں ہے، اور…

Read More

امریکی وزیر دفاع کو ’شہید کی یادگار‘ پر ڈانٹنے والے فوجی کو میڈل مل گیا

امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے آرلنگٹن نیشنل قبرستان میں واقع ’نامعلوم سپاہی کے مقبرے‘ پر باتیں کرنے اور ہنسنے پر انہیں اور ان کے عملے کو ٹوکنے والے امریکی فوجی اہلکار کو فوجی اعزاز سے نواز دیا ہے۔ اولڈ گارڈ کے نام سے مشہور امریکی فوج کی تھرڈ انفنٹری رجمنٹ سے تعلق رکھنے والے اسپیشلسٹ تھامس اگلیسیاس کو جمعرات کے روز وزیر دفاع کی جانب سے جوائنٹ سروس کمنڈیشن میڈل پیش کیا گیا۔ یہ غیر معمولی پیش رفت مقبرے پر پیش آنے والے اس واقعے کے ایک روز بعد…

Read More

جینسن ہوانگ کے اینویڈیا کی ایک اور خاتون ملازم سے تعلقات کا انکشاف

ٹیکنالوجی کی دنیا کی بڑی کمپنی اینوڈیا کے سابق چیف ایگزیکٹو آفیسر جینسن ہوانگ کے ذاتی معاملات سے متعلق نئے انکشافات سامنے آئے ہیں، جس کے بعد کمپنی کی قیادت سے ان کی علیحدگی کا معاملہ مزید توجہ حاصل کر رہا ہے۔ تازہ اطلاعات کے مطابق انہیں کمپنی کی ایک اور دوسری خاتون ملازمہ کے ساتھ بھی قریبی تعلقات تھے، جس کا انکشاف خبر رساں ادارے رائٹرز نے کیا ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق، جینسن ہوانگ کے ایک دوسری خاتون ملازمہ کے ساتھ بھی قریبی تعلقات کا…

Read More

یونان: بزرگ شہریوں سے فراڈ کرنے کے الزام میں ایک پاکستانی سمیت 10 ملزمان گرفتار

یونان کے علاقے نافپلیو میں بزرگ شہریوں کو دھوکا دے کر نقدی اور زیورات لوٹنے کے الزام میں تین منظم گروہوں کے خلاف پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 10 ملزمان کو گرفتار کرلیا، جبکہ 8 ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ یونانی پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران مجموعی طور پر 18 ملزمان کی شناخت کی گئی ہے، جن میں 16 یونانی اور 2 پاکستانی شہری شامل ہیں۔ گرفتار ہونے والوں میں ایک پاکستانی شہری بھی شامل ہے، جبکہ دوسرا پاکستانی شہری تاحال پولیس کو مطلوب ہے۔ ملزمان میں خواتین بھی…

Read More

روس اور امریکا کے یوکرین تنازع پر مذاکرات: پیوٹن کی مشرقی یوکرین سے شہریوں کے انخلا کی تجویز

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے ماسکو میں امریکی نمائندوں اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر سے ملاقات کے دوران مشرقی یوکرین سے شہریوں کے انخلا کے لیے ایک انسانی مشن کی تجویز پیش کی ہے۔ اس ملاقات کے دوران یوکرین کے ساتھ قیدیوں کے بڑے پیمانے پر تبادلے کے معاہدے کا خیرمقدم کیا گیا، جبکہ روسی صدر نے یوکرین کے تنازع کے ایک پائیدار حل پر زور دینے کے ساتھ ساتھ امن مشن کے تحت کسی بھی غیر ملکی فوج کی تعیناتی کی مخالفت کا مؤقف ایک بار پھر دہرایا۔ دوسری…

Read More

یو اے ای میں خوفناک حادثہ، 14 افراد جاں بحق اور پاکستانیوں سمیت 30 زخمی

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے شہر فجیرہ میں پیش آنے والے ایک خوفناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 14 افراد جاں بحق اور 30 دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔ جمعرات کی رات پیش آنے والے اس خوفناک حادثے میں 18 گاڑیاں اور پانچ ٹرک آپس میں ٹکرا گئے، جس کی وجہ سے کئی گاڑیوں میں آگ بھی بھڑک اٹھی۔ فجیرہ پولیس کے مطابق یہ افسوسناک حادثہ امارات کی سرحد پر شیخ خلیفہ بن زاید روڈ پر اس وقت پیش آیا جب ایک ٹرک ڈرائیور گاڑی پر سے قابو…

Read More

نیویارک میں 3 منزلہ عمارت گرنے سے ہلاکتیں 8 ہوگئیں، 17 افراد زخمی

امریکا کے شہر نیویارک کے علاقے بروکلین میں 3 منزلہ عمارت گرنے سے کم از کم 8 افراد ہلاک اور 17 زخمی ہوگئے ہیں جب کہ امدادی ٹیمیں ملبے تلے دبے مزید افراد کی تلاش میں مصروف ہیں۔ امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق نیویارک کے علاقے بروکلین میں زیر تعمیر مقام کے قریب واقع 3 منزلہ عمارت بدھ کی سہ پہر اچانک منہدم ہوگئی۔ حادثے کے بعد فائر فائٹرز، پولیس اور دیگر امدادی اداروں نے فوری طور پر کارروائیاں شروع کردیں، جو رات بھر…

Read More

مبینہ افیئر میں پھنسنے ولے این ویڈیا کے سربراہ کو ایلون مسک کی بڑی پیشکش

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی این ویڈیا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) جینسن ہوانگ کو مبینہ افیئر کے الزامات کے باعث عہدے سے ہٹائے جانے کی خبریں گردش کر رہی ہیں، تاہم ایلون مسک نے انہیں ملازمت دینے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ان کے لیے اعزاز کی بات ہوگی۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق این ویڈیا کے سربراہ جینسن ہوانگ ان دنوں مختلف الزامات کی زد میں ہیں۔ پہلے ایک مبینہ چینی جاسوس ایلس ہوانگ کے ساتھ ان کے معاشقے کی خبریں سامنے آئیں، جس…

Read More

غیر ملکی صدر کی آمد، فرانسیسی اہلکار بے ہوش ہوکر گر پڑا

پیرس کے ایلیزی پیلس میں سلوواکیہ کے صدر پیٹر پیلیگرینی کی آمد کے موقع پر اعزازی دستے کا ایک اہلکار اچانک بے ہوش ہوکر زمین پر گر پڑا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق پیرس کے ایلیزی پیلس میں سلوواکیہ کے صدر پیٹر پیلیگرینی کی آمد کے موقع پر اعزازی دستے کا ایک اہلکار اچانک بے ہوش ہوکر زمین پر گر پڑا۔ فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے واقعے کے فوراً بعد اہلکار کی مدد کے لیے حکام کو ہدایات جاری کردیں۔ یہ واقعہ بدھ 11 نومبر کو اس وقت پیش آیا جب…

Read More

امریکی نائب صدر کا ایران کے ساتھ خود براہِ راست مذاکرات پر غور

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس ایران کے ساتھ جنگ کے خاتمے کے لیے براہِ راست مذاکرات کرنے پر غور کر رہے ہیں، جبکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انہیں ایرانی حکام سے مذاکرات کا اختیار بھی دے دیا ہے۔ امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق صدر ٹرمپ نے اپنے معاونین اور بعض عالمی رہنماؤں کو بتایا ہے کہ انہوں نے جے ڈی وینس کو ایران کے ساتھ مذاکرات کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ وینس کو ایرانی عہدیداروں سے براہِ راست ملاقات کے…

Read More