کومل میر نے تنقید کرنے والوں کو کھری کھری سنادیں

0 minutes, 0 seconds Read

اداکارہ کومل میر ان دنوں اپنی ظاہری تبدیلی کے باعث سوشل میڈیا پر خبروں کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔

چہرے میں فلرز کروانے اور وزن میں اضافے کے بعد جہاں ایک جانب انہیں تنقید کا سامنا ہے، وہیں دوسری طرف انہوں نے بااعتماد انداز میں خود سے محبت کا پیغام دے کر مداحوں کے دل بھی جیت لیے ہیں۔

کومل میر، جنہوں نے ماڈلنگ سے کیریئر کا آغاز کیا اور کئی مقبول ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے، اب ڈرامہ ’اے دل‘ میں اذان سمیع کے ساتھ جلوہ گر ہیں۔ تاہم، حالیہ اقساط میں ان کی شکل و صورت میں واضح فرق دیکھ کر فینز حیرت زدہ رہ گئے۔

اداکارہ نے یشما گل کے کیفے سے وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں خوش دلی سے اپنی تبدیلی کو تسلیم کرتے ہوئے کہا، ”اب میں تگڑی ہو گئی ہوں“۔ انہوں نے مزید کہا کہ اصل خوبصورتی خوداعتمادی میں ہے اور ہمیں اپنی ذات سے محبت کرنی چاہیے۔

کچھ صارفین نے کومل میر کی تبدیلی کو ایشوریا رائے سے متاثر قرار دیا ہے، کیونکہ اداکارہ کے نین نقش کو پہلے بھی ایشوریا سے مشابہت دی جاتی رہی ہے۔

سوشل میڈیا پر یہ قیاس آرائیاں گردش کر رہی ہیں کہ کومل نے فلرز ایشوریا جیسا چہرہ پانے کے لیے لگوائے، خاص طور پر جب حالیہ دنوں میں ایشوریا رائے کا چہرہ بھی بھر چکا ہے۔

اداکارہ نے اگرچہ واضح طور پر کسی سرجری یا فلرز کی تصدیق یا تردید نہیں کی، لیکن ان کا اعتماد بھرپور پیغام دے رہا ہے: ”آپ جیسے ہیں، ویسے ہی بہترین ہیں!“

فینز کا ماننا ہے کہ یہ تبدیلی صرف وزن میں اضافے سے نہیں بلکہ چہرے پر کیے گئے فلرز یا کاسمیٹک ٹچ اپ کا نتیجہ ہے، کیونکہ ان کی جسامت میں واضح فرق نظر نہیں آتا، صرف چہرے کی ساخت بدلی ہے۔

Similar Posts