عمران خان ایک ذہنی مریض ہے خان نہیں تو کچھ نہیں والی سوچ پر لعنت بھیجتے ہیں، وزیر اطلاعات

وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان ایک ذہنی مریض ہے، ان کی پارٹی والی کہتے ہیں کہ خان نہیں تو کچھ نہیں، ہم لعنت بھیجتے ہیں ایسی سوچ پر، کیوں کہ پاکستان نہیں تو کچھ نہیں۔ لاہور میں ن لیگی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے عطا […]

اسٹوکس سمیت 3 انگلش کرکٹرز پر آئی پی ایل کے دروازے بند

آئی پی ایل نے بین اسٹوکس سمیت 3 انگلش کرکٹرز پر اپنے دروازے بند کردیے۔ ذرائع کے مطابق ضوابط کی رو سے تینوں پلیئرز آئندہ برس کی لیگ کے منی آکشن میں شریک نہیں ہوپائیں گے۔ اسٹوکس رواں برس میگا آکشن کے لیے رجسٹرڈ نہیں ہوئے تھے لہذا وہ آئندہ برس کے منی آکشن میں […]

پنجاب کے بلدیاتی قانون کیخلاف جماعت اسلامی کا مختلف شہروں میں احتجاج

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان  کی اپیل پر پنجاب حکومت کے ’’کالے بلدیاتی  قانون‘‘ کے خلاف صوبے بھر میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔   صوبائی دارالحکومت لاہور، فیصل آباد، وہاڑی، مظفر گڑھ، چنیوٹ، بہاولنگر سمیت مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہروں کا انعقاد کیا گیا جس میں کارکنوں کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔  لاہور میں مال روڈ […]

اسلام آباد میں غیر قانونی مقیم افغانیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم

ڈی آئی جی اسلام آباد نے جرائم میں ملوث ہونے پر غیر قانونی مقیم افغانیوں کے خلاف فوری کارروائی کا حکم دے دیا۔ ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق کی زیر صدارت اجلاس معنقد ہوا جس میں ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا سمیت تمام ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔ ڈی آئی […]

راولپنڈی: لین دین تنازع پر والد کو قتل کرنے والے بیٹے کو سزائے موت سنادی گئی

راولپنڈی میں لین دین کے تنازعہ پر فائرنگ کرکے اپنے والد کو قتل کرنے والے ناخلف بیٹے کو عدالت نے سزائے موت سنا دی۔ تفصیلات کے مطابق مقامی عدالت نے عبدالباسط کو والد کو قتل کرنے کے جرم میں سزائے موت مع 1 لاکھ روپے ہرجانے کی  سزا سنائی۔ واقعہ کا مقدمہ فروری 2025 تھانہ آر اے بازار […]

بلوچستان کی خوبصورت ساحلی پٹی مکران سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئی

مکران ایک محفوظ، پُرامن اور پُرسکون سیاحتی مرکز کے طور پر غیر ملکی سیاحوں کی توجہ سمیٹنے لگا۔ پاکستان کے جنوبی ساحل مکران نے ایک بار پھر دنیا کی توجہ اپنی جانب مبذول کرا لی۔ گزشتہ مہینوں میں خصوصاً یورپ سے آنے والے سیاحوں کی بڑھتی تعداد بلوچستان کی پر امن شناخت مضبوط کرنے لگی۔ […]

انڈونیشیا کے صدر پرابووو سبیانتو کل دو روزہ دورہ پر پاکستان پہنچیں گے

انڈونیشیا کے صدر پرابووو سبیانتو کل دو روزہ دورہ پر اسلام آبادآئیں گے۔ ترجمان دفترخارجہ کے مطابق مہمان صدرکے ہمراہ اہم وزراء اور سینئر عہدیداروں پر مشتمل وفد ہوگا۔  صدرپرابووو سبیانتو کو پاکستان کے پہلے دورے کی دعوت وزیراعظم شہباز شریف نے دی ہے، یہ دورہ پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان سفارتی تعلقات کی قیام […]

پاکستان میں پہلی بار روبوٹک سرجری پر مبنی ویب سیریز کا پریمیئر لانچ

سندھ انسٹیٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن (ایس آئی یو ٹی) کی جانب سے پاکستان میں روبوٹک سرجری پر مبنی پہلی ویب سیریز کا پریمیئر لانچ کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اس ویب سیریز میں جدید طرزِ جراحی کی ضرورت، درپیش چیلنجز اور اس کے مستقبل پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ سیریز کی خاص بات یہ […]

شادی کی منسوخی، بے وفائی کے الزامات پر سمرتی اور پالاش نے خاموشی توڑ دی

بھارتی ویمن کرکٹر سمریتی مندھانا اور موسیقار پالاش مچل کی منسوخ شدہ شادی کے حوالے سے کئی دنوں سے جاری افواہوں پر بالآخر دونوں نے خاموشی توڑ دی ہے۔ سمریتی مندھانا نے انسٹاگرام اسٹوری میں مختصر مگر واضح بیان دیتے ہوئے تصدیق کی کہ ان کی شادی منسوخ ہوچکی ہے۔ انہوں نے لکھا کہ وہ […]

نیشنل گیمز: جیولین اسٹار ارشد ندیم کل ایکشن میں دکھائی دیں گے

نیشنل گیمز کا میلہ کراچی میں جاری ہے جس میں جیولین اسٹار ارشد ندیم کل ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ ارشد ندیم نے نیشنل گیمز کی افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی بلاول بھٹو کے سامنے  نمائشی تھرو کی تھی۔ پروگرام کے مطابق جیولین تھرو ایونٹ پیر کی صبح گیارہ بج کر پنیتالیس منٹ پر شروع […]