عمران خان کی اسپتال سے واپسی کی ویڈیوبنانے والےپی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کو تحویل میں لے لیا گیا

عمران خان کی پمز اسپتال سے واپسی کی ویڈیو بنانے والے پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ تحویل میں لے لیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق حیدر سعید کو داہگل ناکہ سے تحویل میں لیا گیا،  حیدر سیعد کو پولیس وین کے ذریعے پولیس چوکی اڈیالہ منتقل کر دیا گیا۔ حیدر سعید گزشتہ شب پمز اسپتال […]

امریکا ایران جنگ کے بیچ میں حزب اللہ آئی تو لبنان کو تباہ کرکے رکھ دیں گے؛ اسرائیل

اسرائیل نے لبنان کو خبردار کیا ہے کہ اگر حزب اللہ نے امریکا اور ایران کے درمیان جنگ میں فریق بننے کی کوشش کی تو انجام بہت بھیانک ہوگا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل نے کہا ہے کہ اگر امریکا اور ایران جنگ میں حزب اللہ اپنے آقاؤں (ایران) کی مدد کے لیے شامل ہوا تو اسرائیل لبنان پر حملہ […]

ذیابیطس کے مریضوں کےلیے روزہ ممکن؟ ماہرین نے مفید احتیاطی تدابیر بتادیں

ذیابیطس ایک ایسا دائمی مرض ہے جس کے باعث بہت سے افراد روزہ رکھنے سے ہچکچاتے ہیں، تاہم ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ اگر ٹائپ ٹو ذیابیطس مناسب حد تک کنٹرول میں ہو تو احتیاط اور درست منصوبہ بندی کے ساتھ روزہ رکھا جاسکتا ہے۔ ماہرین کے مطابق روزہ رکھنے کے لیے مریض کو […]

اسحاق ڈار کل جدہ روانہ ہونگے، او آئی سی کے ہنگامی وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کریں گے

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کل سعودی عرب روانہ ہوں گے، جدہ میں وہ اسلامی تعاون تنظیم کے ہنگامی وزرائے خارجہ سطح اجلاس میں شرکت کریں گے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق اسلامی تعاون تنظیم کی ایگزیکٹو کمیٹی کا وزرائے خارجہ سطح کا اجلاس 26 فروری کو او آئی سی جنرل سیکرٹریٹ میں منعقد ہوگا، مشرق وسطیٰ، فلسطین کی […]

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: شاہد آفریدی نے انگلینڈ کیخلاف پلیئنگ الیون سے اپنے داماد کو نکال دیا

انگلینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے اہم میچ میں شاہد آفریدی نے قومی پلیئنگ الیون سے اپنے داماد کو ہی نکال دیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں شاہد آفریدی نے کہا کہ آج کا دن اتحاد اور یکجہتی کا تقاضا کرتا ہے، کیونکہ انگلینڈ کے خلاف اہم مقابلہ درپیش ہے۔ […]

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: پاکستان کیخلاف میچ میں انگلینڈ 4 اسپنرز کو میدان میں اتارے گا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں پاکستان اور انگلینڈ آج سپر ایٹ مرحلے کے اہم میچ میں پالیکیلے میں مدمقابل آئیں گے۔ انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف میچ کے لیے 4 اسپنرز پر مشتمل منفرد حکمت عملی اپنائی ہے، اسی پلاننگ نے ٹیم کو سری لنکا میں نمایاں کامیابیاں دلائی تھیں۔ تجربہ کار لیگ اسپنر عادل […]

وزیراعظم شہباز شریف سے قطر کے وزیر مملکت برائے خارجہ تجارت کی ملاقات

وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف سے قطر کے وزیر مملکت برائے خارجہ تجارت ڈاکٹر احمد بن محمد السید نے ملاقات کی۔ دوحا میں ملاقات کے دوران فریقین نے دوطرفہ تجارتی اور اقتصادی تعاون کا جائزہ لیا اور پاکستان قطر تعلقات میں بڑھتی ہوئی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا، ڈاکٹر احمد بن محمد السید پاکستان قطر […]

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سات مقدمات میں ضمانتیں منظور

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سات مقدمات میں ضمانتیں منظور کرلیں۔  ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افضل مجوکا نے بانی پی ٹی آئی کی چھ اور بشریٰ بی بی کی ایک ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت کی۔   عدالت نے بانی پی […]

سیالکوٹ اسٹالینز کا اس وقت واحد مالک ہوں، حمزہ مجید

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم سیالکوٹ اسٹالینز کے مالک حمزہ مجید کا کہنا ہے کہ میں ٹیم کا اس وقت واحد مالک ہوں۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حمزہ مجید نے بتایا کہ پارٹنرشپ کے لیے میں نے لوگوں پر اعتبار کیا اور بدلے میں  لوگوں نے دھوکہ دیا۔ […]

لاہور؛ نر ہرن کے حملے میں دو کم عمر ہرن ہلاک

لاہور کے باغ جناح میں ایک نر ہرن کے حملے کے نتیجے میں دو کم عمر مادہ ہرن ہلاک ہوگئیں۔ واقعہ پارک کے ایک انکلوژر میں پیش آیا جہاں ہرن رکھے گئے تھے۔ حکام کے مطابق نر ہرن نے اچانک حملہ کرکے کم عمر مادہ ہرنوں کو زخمی کر دیا تھا، زخمی ہرنوں کو فوری […]